یہ انسانوں کی بستی ہے یہاں انسان رہتے ہیں (زنیرہ "گُل")

زنیرہ عقیل

محفلین
یہ انسانوں کی بستی ہے یہاں انسان رہتے ہیں
فقط آنکھوں کا دھوکہ ہے یہاں حیوان رہتے ہیں
مظالم اس قدر ڈھاتے ہیں جیسے مِلک ہوں انکے
رعایا پر خدا بن کے وہ بے ایمان رہتے ہیں
ہر اِک مسلک کا اپنا دین اور اپنی شریعت ہے
کہیں کافرکہیں پر مُنکرِ قرآن رہتے ہیں
لبوں پر قُفل ہیں اور شہر میں فقدان ہے سچ کا
جفا کی حد ہے اپنے ہیں مگر انجان رہتے ہیں
غرض کے دور میں" گُل" ڈھونڈنے انسانیت نکلی
جو سینوں میں کبھی دل تھے وہ اب بے جان رہتے ہیں

زنیرہ "گُل"
 
زنیرہ عقیل

محفلین
ماشاءاللہ ،
اچھی غزل ہے ،
آپ کو اردو محفل میں خوش آمدید بہن ۔
بہت بہت شکریہ محترم
اللہ آپ کو جذائے خیر دے آمین

خوب صورت غزل۔

اردو محفل میں خوش آمدید

Top