یہ بات سمجھ میں آئی نہیں

فرحت کیانی

لائبریرین
یہ بات سمجھ میں آئی نہیں!
yeh_baat.gif


یہ بات سمجھ میں آئی نہیں
اور امی نے سمجھائی نہیں
میں کیسے میٹھی بات کروں؟
جب میں نے مٹھائی کھائی نہیں
آپی بھی پکاتی ہیں حلوہ
پھر وہ بھی کیوں حلوائی نہیں
یہ بات سمجھ میں آئی نہیں​

نانی کے میاں تو "نانا" ہیں
دادی کے میاں بھی "دادا" ہیں
جب آپا سے میں نے پوچھا
"باجی" کے میاں کیا "باجا" ہیں؟
وہ ہنس ہنس کر یہ کہنے لگیں
"اے بھائی نہیں، اے بھائی نہیں!"
یہ بات سمجھ میں آئی نہیں​

جب نیا مہینہ آتا ہےتو
بجلی کا بل آ جاتا ہے
حالانکہ بادل بیچارہ
یہ بجلی مفت بناتا ہے
پھر ہم نے اپنے گھر بجلی
بادل سے کیوں لگوائی نہیں؟
یہ بات سمجھ میں آئی نہیں​

گر بلی شیر کی خالہ ہے
تو ہم نے اُسے کیوں پالا ہے؟
کیا شیر بہت نالائق ہے؟
خالہ کو مار نکالا ہے؟
یا جنگل کے راجا کے ہاں
کیا ملتی دودھ ملائی نہیں؟
یہ بات سمجھ میں آئی نہیں

کیوں لمبے بال ہیں بھالو کے؟
کیوں اس کی "ٹنڈ " کرائی نہیں؟
کیا وہ بھی "گندا بچہ" ہے؟
یا اس کے ابو، بھائی نہیں؟
یہ اس کا ہیئر اسٹائل ہے
یا جنگل میں کوئی نائی نہیں؟
یہ بات سمجھ میں آئی نہیں

جو تارے جھلمل کرتے ہیں
کیا ان کی چچی تائی نہیں؟
ہوگا کوئی رشتہ سورج سے
یہ بات ہمیں بتلائی نہیں!
یہ چندا کیسا ماما ہے؟
جب امی کا وہ بھائی نہیں!
یہ بات سمجھ میں آئی نہیں

احمد حاطب صدیقی



۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔


نوٹ: یہ میری بچپن کی پسندیدہ نظموں میں سے ایک ہے لیکن مجھے شاعر کا نام نہیں معلوم او ر آخری مصرعہ بھی ذہن میں نہیں آ رہا۔ اگر کسی کو یاد ہے تو پلیز مکمل کر دیں۔ :)

۔۔۔۔ بالآخر خاور بلال نے اس نظم کو ابو شامل کی مدد سے مکمل کر دیا :واہ::واہ::واہ: جس کے لئے ان کا بہت بہت شکریہ :)

اور بالآخر مکمل نظم کے ساتھ ساتھ شاعر کا نام بھی معلوم ہو گیا۔یہ نظم احمد حاطب صدیقی نے لکھی ہے۔

بحوالہ 'ماہنامہ پُھول' نومبر 2007
 
کیا اب بات سمجھ میں آرہی ہے؟ ۔۔۔۔۔۔ اس نظم میں بہت سی باتیں تھیں، اس لئے صرف تصویر پر ہی گزارا کرنا پڑے گا۔ میرا خیال ہے۔ اس تصویر سے بات سمجھ میں آ رہی ہے۔ آپ کا کیا خیال ہے؟:)
 

فرحت کیانی

لائبریرین
کیا اب بات سمجھ میں آرہی ہے؟ ۔۔۔۔۔۔ اس نظم میں بہت سی باتیں تھیں، اس لئے صرف تصویر پر ہی گزارا کرنا پڑے گا۔ میرا خیال ہے۔ اس تصویر سے بات سمجھ میں آ رہی ہے۔ آپ کا کیا خیال ہے؟:)

بہت شکریہ۔۔بالکل سمجھ آ رہی ہے۔۔اور بہت اچھی بھی لگ رہی ہے۔۔۔بہت شکریہ :)
 

عمر سیف

محفلین
فرحت بہت خوب ۔۔۔

پر ایک غلطی ہے اس میں

یہ بات سمجھ میں آئی نہیں
اور امی نے سمجھائی نہیں۔
میں کیسے میٹھی بات کروں!!!
جب میٹھی چیجی کھائی نہیں


اسے میں نے ایسے پڑھا تھا۔
 

فرحت کیانی

لائبریرین
فرحت بہت خوب ۔۔۔

پر ایک غلطی ہے اس میں

یہ بات سمجھ میں آئی نہیں
اور امی نے سمجھائی نہیں۔
میں کیسے میٹھی بات کروں!!!
جب میٹھی چیجی کھائی نہیں


اسے میں نے ایسے پڑھا تھا۔

شکریہ ضبط۔ لیکن یہاں 'جب میں نے مٹھائی کھائی نہیں' ہی ہے۔ آج ہی مجھے یہ نظم مکمل حالت میں ملی ہے۔ کچھ الفاظ آگے پیچھے تھے۔ درست کر دیے ہیں۔
 
بہت خوب فرحت اپیا یہ تو انتہائی لاجواب قسم کی نظم ہے۔ میں ایسا کرتا ہوں اپنے گھر کے کچھ بچوں کو یاد کراتا ہوں اسے۔ :)
 

فرحت کیانی

لائبریرین
بہت شکریہ شمشاد بھائی۔۔۔ یہ میری پسندیدہ ترین نظموں میں سے ہے اور مجھ پر بھی اکثر اسے گنگنانے کا موڈ طاری رہتا ہے :)
 

ابوشامل

محفلین
ابھی چند روز قبل ہی احمد حاطب صدیقی صاحب سے ملاقات ہوئی ہے۔ آپ روزنامہ جسارت کراچی میں ابو نثر کے نام سے کالم لکھتے ہیں۔ بہت شریف النفس اور منکسر المزاج آدمی ہیں۔ میں تو ایک ہی ملاقات میں ان کی شخصیت کا اسیر ہو گیا۔ اللہ انہیں طویل اور صحت مند عمر عطا فرمائے (آمین)۔
 

فرحت کیانی

لائبریرین
ابھی چند روز قبل ہی احمد حاطب صدیقی صاحب سے ملاقات ہوئی ہے۔ آپ روزنامہ جسارت کراچی میں ابو نثر کے نام سے کالم لکھتے ہیں۔ بہت شریف النفس اور منکسر المزاج آدمی ہیں۔ میں تو ایک ہی ملاقات میں ان کی شخصیت کا اسیر ہو گیا۔ اللہ انہیں طویل اور صحت مند عمر عطا فرمائے (آمین)۔
ثمَ آمین
:) اس نظم کا تو مجھے اب معلوم ہوا کہ احمد حاطب صدیقی اس کے خالق ہیں لیکن ان کا نام ہمارے لیے نیا نہیں ہے :)
 

فرخ منظور

لائبریرین
یہ نظم احمد حاطب صدیقی صاحب کی فیس بک وال سے دیکھ کر درست کر کے دوبارہ پوسٹ کی گئی۔

یہ بات سمجھ میں آئی نہیں!
yeh_baat.gif


یہ بات سمجھ میں آئی نہیں
امی نے مجھے سمجھائی نہیں
میں کیسے میٹھی بات کروں؟
جب میٹھی چجّی کھائی نہیں
آپی بھی پکاتی ہیں حلوہ
پھر وہ بھی کیوں حلوائی نہیں؟
یہ بات سمجھ میں آئی نہیں

نانی کے میاں تو "نانا" ہیں
دادی کے میاں بھی "دادا" ہیں
جب آپا سے میں نے پوچھا
"باجی" کے میاں کیا "باجا" ہیں؟
وہ ہنس ہنس کر یہ کہنے لگیں
"اے بھائی نہیں، اے بھائی نہیں!"
یہ بات سمجھ میں آئی نہیں

جب نیا مہینہ آتا ہےتو
بجلی کا بل آ جاتا ہے
حالاں کہ بادل بے چارہ
یہ بجلی مفت لٹاتا ہے
پھر ہم نے اپنے گھر بجلی
کیوں بادل سے لگوائی نہیں؟
یہ بات سمجھ میں آئی نہیں

گر بلی شیر کی خالہ ہے
تو ہم نے اُسے کیوں پالا ہے؟
کیا شیر بہت نالائق ہے؟
خالہ کو مار نکالا ہے؟
یا جنگل کے راجا کے یہاں
کیا ملتی دودھ ملائی نہیں؟
یہ بات سمجھ میں آئی نہیں

کیوں لمبے بال ہیں بھالو کے؟
کیوں اس کی "ٹنڈ " کرائی نہیں؟
کیا وہ بھی "گندا بچہ" ہے؟
یا اس کے ابو، بھائی نہیں؟
یہ اس کا ہیئر اسٹائل ہے؟
یا جنگل میں کوئی نائی نہیں؟
یہ بات سمجھ میں آئی نہیں

جو تارے جھلمل کرتے ہیں
کیا ان کی چچی تائی نہیں؟
ہوگا کوئی رشتہ سورج سے
یہ بات ہمیں بتلائی نہیں!
پر چندا کیسا ماموں ہے؟
جب امی کا وہ بھائی نہیں!
یہ بات سمجھ میں آئی نہیں

احمد حاطب صدیقی

 

فرحت کیانی

لائبریرین
یہ نظم احمد حاطب صدیقی صاحب کی فیس بک وال سے دیکھ کر درست کر کے دوبارہ پوسٹ کی گئی۔

یہ بات سمجھ میں آئی نہیں!

yeh_baat.gif


یہ بات سمجھ میں آئی نہیں
امی نے مجھے سمجھائی نہیں
میں کیسے میٹھی بات کروں؟
جب میٹھی چجّی کھائی نہیں
آپی بھی پکاتی ہیں حلوہ
پھر وہ بھی کیوں حلوائی نہیں؟
یہ بات سمجھ میں آئی نہیں

نانی کے میاں تو "نانا" ہیں
دادی کے میاں بھی "دادا" ہیں
جب آپا سے میں نے پوچھا
"باجی" کے میاں کیا "باجا" ہیں؟
وہ ہنس ہنس کر یہ کہنے لگیں
"اے بھائی نہیں، اے بھائی نہیں!"
یہ بات سمجھ میں آئی نہیں

جب نیا مہینہ آتا ہےتو
بجلی کا بل آ جاتا ہے
حالاں کہ بادل بے چارہ
یہ بجلی مفت لٹاتا ہے
پھر ہم نے اپنے گھر بجلی
کیوں بادل سے لگوائی نہیں؟
یہ بات سمجھ میں آئی نہیں

گر بلی شیر کی خالہ ہے
تو ہم نے اُسے کیوں پالا ہے؟
کیا شیر بہت نالائق ہے؟
خالہ کو مار نکالا ہے؟
یا جنگل کے راجا کے یہاں
کیا ملتی دودھ ملائی نہیں؟
یہ بات سمجھ میں آئی نہیں

کیوں لمبے بال ہیں بھالو کے؟
کیوں اس کی "ٹنڈ " کرائی نہیں؟
کیا وہ بھی "گندا بچہ" ہے؟
یا اس کے ابو، بھائی نہیں؟
یہ اس کا ہیئر اسٹائل ہے؟
یا جنگل میں کوئی نائی نہیں؟
یہ بات سمجھ میں آئی نہیں

جو تارے جھلمل کرتے ہیں
کیا ان کی چچی تائی نہیں؟
ہوگا کوئی رشتہ سورج سے
یہ بات ہمیں بتلائی نہیں!
پر چندا کیسا ماموں ہے؟
جب امی کا وہ بھائی نہیں!
یہ بات سمجھ میں آئی نہیں

احمد حاطب صدیقی

واہ واہ۔ یہ تو خوب کام یو گیا۔ زبردست۔ بہت شکریہ سخنور۔ آپ کیسے ہیں؟ بہت عرصے بعد آپ کی پوسٹ دیکھی۔
 

فرحت کیانی

لائبریرین
بہت عنایت۔ میں بہترین ہوں۔ آپ کیسی ہیں؟ میں تو یہیں پایا جاتا ہوں آپ ہی کم نظر آتی ہیں۔
الحمداللہ۔ میں بھی ٹھیک۔
بہت شکریہ۔ بس جب سے پاکستان واپسی ہوئی ہے مصروفیت بڑھ گئی ہے۔ جب فرصت ملتی ہے۔ چکر لگ جاتا ہے۔
 
Top