یہ بچے کیا کر رہے ہیں ؟؟؟؟

ایم اے راجا

محفلین
اس تصویر میں نظر آنے والے بچے نہ تو کسی پارک میں کھیل کود رہے ہیں اور نہ ہی سروس شوز کی اس مہنگی شاپ سے شاپنگ کا شوق فرما رہے ہیں بلکہ یہ پاکستان کے اکثر شہروں سینکڑوں کی تعداد میں بھیک مانگنے کے روزگار سے وابستہ چند بچے ہیں جو یہاں شاپنگ کرنے کے لیئے آنے والے امیروں سے دو، چار آنے مانگنے کا کاروبار کرتے ہیں، میں نے دیکھے کہ یہ بچے فراغت پا کر آپس میں کھیلنے میں مصروف ہیں تو میں نے ان کی تصویر بنانا چاہیئے، لیکن یہ کیا ؟ ان میں سے ایک بچے کی نظر مجھ پر پڑی تو اس نے سب کو خبردار کیا اور پھر وہاں سے نو دو گیارہ ہونے لگے اسی دوران میں نے ان ی ایک تصویر کھینچ لی۔
کچھ ہی دیر بعد ان میں سے ایک بچی میری گاڑی کے پاس آئی اور مجھ سے دو چار آنے دینے کی اپیل کرنے لگی تو میں نے کہا تم سب کو لے آؤ میں تمہاری ایک تصویر بناؤں گا، اور تمہیں پچاس روپے دوں گا تو اس نے جھٹ سے کہا، ناں صاب ناں تم اخبار میں دے دے گا، میں نے پوچھا یہ تم سے کس نے کہا، تو بولی، چاچا نے ہم کو بولا ہے کہ کسی کو فوٹو یا فلم ( وڈیو) نہیں بنانے دو بھاگ جایا کرو، ورنہ اخبار میں یا ٹی وی میں آ جائے گا اور دھندہ بند ہو جائے گا، میں حیران تھا کہ کیا تھیوری ہے اور یہ تھیوری بتانے والا واقعی کوئی حقیقی چاچا ہے یا پھر۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

10032012291.jpg

ہے کوئی اس پیشہ ءِ گداگری کو روکنے والا ؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
 
حماد

محفلین
ویسے کسی کی اجازت اور مرضی کے بغیر اسکی تصویر لینا مناسب نہیں ہے۔ خواہ وہ کوئ بھی ہو۔
 
شمشاد

لائبریرین
راجا صاحب یہ تو پورے پورے گینگ ہیں جو کاروبار سے وابستہ ہیں۔ بازاروںمیں خاص کر جمعرات کو یہ پوری پوری ٹولیاں نکلتی ہیں جن میں جوان لڑکیاں بھی ہوتی ہیں، اور ان کے پیچھے پیچھے کچھ فاصلے پر ان کے رکھوالے بھی ساتھ ہی ہوتے ہیں۔

جہاں تک تصویر بنانے کا تعلق ہے تو بغیر پوچھے تصویر بنانی تو نہیں چاہیے لیکن پاکستان میں کون پوچھتا ہے، پریس والے کیا پوچھ پوچھ کر تصاویر بناتے ہیں۔
 
جی درست فرمایا آپ نے صد فی صد
 
Top