محسن نقوی یہ تیری جھیل سی آنکھوں میں رت جگوں کے بھنور

نیرنگ خیال

لائبریرین
یہ تیری جھیل سی آنکھوں میں رت جگوں کے بھنور
یہ تیرے پھول سے چہرے پہ چاندنی کی پھوار
یہ تیرے لب یہ دیار یمن کے سرخ عقیق
یہ آئینے سی جبیں سجدہ گاہ لیل و نہار

یہ نیاز گھنے جنگلوں سے بال تیرے
یہ پھولتی ہوئی سرسوں کا عکس گالوں پر
یہ دھڑکنوں کی زباں بولتے ہوے ابرو
کمند ڈال رہے ہیں میرے خیالوں پر

یہ نرم نرم سے ہاتھوں کا گرم گرم سا لمس
گداز جسم پہ بلور کی تہوں کا سماں
یہ انگلیاں یہ زمرد تراشی شاخیں
کرن کرن تیرے دانتوں پہ موتیوں کا گماں

یہ چاندنی میں دھلے پاؤں جب بھی رقص کریں
فضا میں ان گنے گھنگھرو چھنکتے لگتے ہیں
یہ پاؤں جب کسی رستے میں رنگ برسائیں
تو موسموں کے مقدر سنورنے لگتے ہیں

تیری جبیں پہ اگر حادثوں کے نقش ابھریں
مزاج گردش دوراں بھی لڑکھڑا جاے
تو مسکراے تو صبحیں تجھے سلام کریں
تو رو پڑے تو زمانے کی آنکھ بھر آے

تیرا خیال ہے خوشبو ، تیرا لباس کرن
تو خاک زاد ہے یا آسماں سے اتری ہے
میں تجھ کو دیکھ کے خود سے سوال کرتا ہوں
یہ رنگ موج زمیں پر کہاں سے اتری ہے ؟

میں کس طرح تجھے لفظوں کا پیرہن بخشوں ؟
میرے ہنر کی بلندی تو سرنگوں ہے ابھی
تیرے بدن کے خد و خال میرے بس میں نہی
میں کس طرح تجھے سوچوں،یہی جنوں ہے ابھی

ملے ہیں یوں تو کئی رنگ کے حسیں چہرے
میں بے نیاز رہا موجِ صبا کی طرح
تیری قسم تیری قربت کے موسموں کے بغیر
زمیں پہ میں بھی اکیلا پھرا خدا کی طرح

مگر میں شہر حوادث کے سنگ زادوں سے
یہ آئینے سا بدن کس طرح بچاؤں گا ؟
مجھے یہ ڈر ہے کسی روز تیرے کرب سمیت
میں خود بھی دکھ کے سمندر میں ڈوب جاؤں گا

مجھے یہ ڈر ہے کہ تیرے تبسموں کی پھوار
یونہی وفا کا تقاضا حیا کا طور نہ ہو
تیرا بدن تیری دنیا ہے منتظر جس کی
میں سوچتا ہوں میری جاں وہ کوئی "اور" نہ ہو

میں سوچتا ہوں مگر سوچنے سے کیا حاصل
یہ تیری جھیل سی آنکھوں میں رتجگوں کے بھنور​
 

محمد بلال اعظم

لائبریرین
بہت عمدہ و اعلیٰ نین بھائی
ڈھیروں دفعہ پڑھی ہوئی محسن نقوی کی خوبصورت کل ہی کلیاتِ محسن میں پڑھ رہا تھا۔
آج پھر پڑھ کے لطف آ گیا۔
بہت شکریہ
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
بہت عمدہ و اعلیٰ نین بھائی
ڈھیروں دفعہ پڑھی ہوئی محسن نقوی کی خوبصورت کل ہی کلیاتِ محسن میں پڑھ رہا تھا۔
آج پھر پڑھ کے لطف آ گیا۔
بہت شکریہ
انتخاب کو پسند کرنے پر شکرگزار ہوں منے :)

اظہار خیال پر تشکر :)
 

نایاب

لائبریرین
کیا کمال شاعری کہتے تھے محسن نقوی مرحوم
قاری لفظوں کے ساتھ ساتھ ایسے جہانوں کی جانب بہا جاتا ہے ۔ جہاں ہر منظر مجسم ہوا جاتا ہو جیسے ۔۔۔۔۔
بہت خوب شراکت خیال بھائی
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
کیا کمال شاعری کہتے تھے محسن نقوی مرحوم
قاری لفظوں کے ساتھ ساتھ ایسے جہانوں کی جانب بہا جاتا ہے ۔ جہاں ہر منظر مجسم ہوا جاتا ہو جیسے ۔۔۔ ۔۔
بہت خوب شراکت خیال بھائی
انتخاب کو پسند کرنے کا شکریہ نایاب بھائی... :)
اور محسن نقوی تو واقعی کمال شاعر تھے.... :)
 

عینی شاہ

محفلین
یہ آنکھیں اتنی بڑی ہیں کہ اس مین بھنور پڑ گئے تو اس میں بحری جہاز بھی چلائے جا سکتے ہوں گے پھر تو :rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor:ہے نا خیال بھائی :p:p:p:p:p
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
یہ آنکھیں اتنی بڑی ہیں کہ اس مین بھنور پڑ گئے تو اس میں بحری جہاز بھی چلائے جا سکتے ہوں گے پھر تو :rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor:ہے نا خیال بھائی :p:p:p:p:p
لو تم نے وہ نہیں سنا
اپنی آنکھوں کے سمندر میں اتر جانے دے
ترا مجرم ہوں مجھے ڈوب کے مر جانے دے

شاعر کو جب محبوب نے کہا ڈوب مرو... تو اس نے یہ شعر کہا....:rollingonthefloor:
 

شمشاد

لائبریرین
یہ آنکھیں اتنی بڑی ہیں کہ اس مین بھنور پڑ گئے تو اس میں بحری جہاز بھی چلائے جا سکتے ہوں گے پھر تو :rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor:ہے نا خیال بھائی :p:p:p:p:p
بحری جہاز تو بہت چھوٹے ہیں۔ یہ تو پورا سمندر ہوتی ہیں۔

تمہیں معلوم ہونا چاہیے کہ شاعر حضرات قطرے کو سمندر اور ذرے کو صحرا بنا دیتے ہیں۔

بہت خوب شراکت ہے نین بھائی۔
 

عینی شاہ

محفلین
بحری جہاز تو بہت چھوٹے ہیں۔ یہ تو پورا سمندر ہوتی ہیں۔

تمہیں معلوم ہونا چاہیے کہ شاعر حضرات قطرے کو سمندر اور ذرے کو صحرا بنا دیتے ہیں۔

بہت خوب شراکت ہے نین بھائی۔
تو کیا اس میں بوٹس چلائی جا سکتی ہیں انکل:rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor:
 

محمد بلال اعظم

لائبریرین
نہی اس کا مطلب یہ تھا کہ ڈوب کے مر جا ...بے شرم :rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor:
اختتامیہ بہت میٹھا ہے۔
rollingonthefloor.gif
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
زبردست کیا بات ہے۔محسن نقوی نے تو کما ل کر دی ہے ۔
بہت خوب انتخاب ہے نین بھائی
بہت بہترین شراکت ہے محترم۔ شاد و آباد رہیں!
بہت خوبصورت انتخاب
شراکت کا شکریہ
شاد و آباد رہیں

تمام احباب کا انتخاب کو پسند کرنے پر ازحد تشکر۔ :)
 
Top