سر یہ نئی شاعرہ ہے۔کلثوم زیدوی ،کیا یہ شاعری اچھی نہیں ہے؟
1۔یہ تین اشعار غزل کے ہیں یا نظم کے؟
2۔چھ مصرعوں میں سے آدھے مصرعے، تین عدد بحر سے خارج ہیں۔
3۔ ہوا اور جاں قوافی نہیں ہو سکتے
4۔ میری محبت ہونی چاہیے۔ یہاں محبت کو مذکر باندھا گیا۔
5۔شاعرہ اپنے لیے مذکر کا صیغہ استعمال کرتی ہے، جس سے لگتا ہے کہ مذکر کا کلام ہے۔
اس کے علاوہ ٹائپو ہیں جو ممکن ہے کہ @اے ۔ خان کی ہوں، کہ یہاں میرے ٹائپ کیا گیا ہے جہاں ’مرے‘ کا محل تھا۔ ’ت ہ ی‘ دست کو ن ہ ی دست لکھا گیا ہے۔
ان وجوہ سے میں ان محترمہ کو فیس بکی شاعرہ کہہ رہا تھا۔