یہ قیس دشت میں رو کر دہائی دیتا ہے

عاطف ملک

محفلین
ٹوٹی پھوٹی سی ایک کاوش:

یہ قیس دشت میں رو کر دہائی دیتا ہے
مرے مکان سے دریا دکھائی دیتا ہے

کبھی پھوار جو بارش کی چوم لے ان کو
گلوں کا شوخ تبسم سنائی دیتا ہے

میں جانتا بھی ہوں کس نے کیا مجھے برباد
مگر یہ دل ہے کہ اس کی صفائی دیتا ہے

ہمیں تو ہوش و خرد سے ہے وہ جنون عزیز
جو تیرے در کی کسی کو گدائی دیتا ہے

کسی کی بہتی ہوئی آنکھ میں خوشی کی جھلک
کسی کا درد ہنسی میں دکھائی دیتا ہے

کسی کا ضبط کی شدت سے آہ بھر لینا
دعا کو بابِ اثر تک رسائی دیتا ہے

وفورِ عشق بھی گویا اجل سا ہے عاطفؔ
جہاں کے سارے غموں سے رہائی دیتا ہے

عاطفؔ ملک
جون ۲۰۱۹​
 

فلسفی

محفلین
ہمیں تو ہوش و خرد سے ہے وہ جنون عزیز
جو تیرے در کی کسی کو گدائی دیتا ہے
حق حق حق

ڈاکٹر صاحب، چھا گئے ہو۔ لطف آ گیا واللہ۔ اس شعر کو میں عشق حقیقی کے بارے میں تصور کرتا ہوں ۔۔۔ واہ واہ کیا کہنے، سبحان اللہ

ڈاکٹر صاحب یہ شعر میں نے آپ کی ممکنہ اجازت سے کاپی کر لیا ہے۔ :)
 

م حمزہ

محفلین
ٹوٹی پھوٹی سی ایک کاوش:

یہ قیس دشت میں رو کر دہائی دیتا ہے
مرے مکان سے دریا دکھائی دیتا ہے

کبھی پھوار جو بارش کی چوم لے ان کو
گلوں کا شوخ تبسم سنائی دیتا ہے

میں جانتا بھی ہوں کس نے کیا مجھے برباد
مگر یہ دل ہے کہ اس کی صفائی دیتا ہے

ہمیں تو ہوش و خرد سے ہے وہ جنون عزیز
جو تیرے در کی کسی کو گدائی دیتا ہے

کسی کی بہتی ہوئی آنکھ میں خوشی کی جھلک
کسی کا درد ہنسی میں دکھائی دیتا ہے

کسی کا ضبط کی شدت سے آہ بھر لینا
دعا کو بابِ اثر تک رسائی دیتا ہے

وفورِ عشق بھی گویا اجل سا ہے عاطفؔ
جہاں کے سارے غموں سے رہائی دیتا ہے

عاطفؔ ملک
جون ۲۰۱۹​
زبردست۔
ہر شعر معنی کا اک سمندر سموئے ہوئے۔
 

عاطف ملک

محفلین
حق حق حق

ڈاکٹر صاحب، چھا گئے ہو۔ لطف آ گیا واللہ۔ اس شعر کو میں عشق حقیقی کے بارے میں تصور کرتا ہوں ۔۔۔ واہ واہ کیا کہنے، سبحان اللہ

ڈاکٹر صاحب یہ شعر میں نے آپ کی ممکنہ اجازت سے کاپی کر لیا ہے۔ :)
اللہ اکبر،
اجازت ہے جی!
زبردست۔
ہر شعر معنی کا اک سمندر سموئے ہوئے۔

ذبردست عمدہ
کیا خوبصورت غزل ہے۔

تمام احباب کا بہت بہت شکریہ:)
 
Top