دوگانا یہ لڑکا ہائے اللہ کیسا ہے دیوانہ

نبیل

تکنیکی معاون

یہ لڑکا ہائے اللہ کتنا ہے دیوانہ
کتنا مشکل ہے اس کو سمجھانا
دھیرے دھیرے دل بے قرار ہوتا ہے
ہوتے ہوتے ہوتے پیار ہوتا ہے
یہ لڑکا ہائے اللہ کیسا ہے دیوانہ

ہم نے تو اتنا دیکھا
ہم نے تو اتنا سیکھا
دل کا سودا ہوتا ہے
سودا زندگی کا
ملتے ہی کوئی ہوتا ہے دیوانہ
کتنا مشکل ہے اس کو سمجھانا
کہ دھیرے دھیرے دل بے قرار ہوتا ہے
ہوتے ہوتے ہوتے پیار ہوتا ہے
یہ لڑکا ہائے اللہ کیسا ہے دیوانہ

ہو سکتا ہے دیکھو نا
سمجھو مٹی کو سونا
پل بھر کا ہنسنا ہو جائے
جیون بھر کا رونا
ہو سکتا ہے دیکھو نا
سمجھو مٹی کو سونا
پل بھر کا ہنسنا ہو جائے
جیون بھر کا رونا
دیکھو جلدی میں کبھی دل کو نا لگانا
کتنا مشکل ہے توبہ اس کو سمجھانا
کہ دھیرے دھیرے دل بے قرار ہوتا ہے
ہوتے ہوتے ہوتے پیار ہوتا ہے
یہ لڑکا ہائے اللہ کیسا ہے دیوانہ

بھولی ہو تم کیا جانو
اب بھی مجھ کو پہچانو
سپنا تمہارامیں ہوں مانو یا نا مانو
بھولی ہو تم کیا جانو
اب بھی مجھ کو پہچانو
سپنا تمہارامیں ہوں مانو یا نا مانو
دیکھو نادانی سے مجھے نا ٹھکرانا
نہیں توگاتی ہی رہو گی یہ ترانہ
کہ دھیرے دھیرے دل بے قرار ہوتا ہے
ہوتے ہوتے ہوتے پیار ہوتا ہے
 

فرخ منظور

لائبریرین
واہ! محمد رفیع اور لتا منگیشکر کا گایا ہوا فلم "ہم کسی سے کم نہیں" سے بہت خوبصورت گیت ہے۔ آر ڈی برمن کی موسیقی میں یہ گیت مجروح سلطانپوری نے لکھا تھا ۔
 
Top