یہ میں کہنے ہی والا تھا

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
آپ میں سے بہت سے دوست جانتے ہونگے کہ عبدالاحد کون ہیں اور جو نہیں جانتے ان کو یہ بتا دوں کے عبدالاحد کے لطفے اس کے علاوہ تو یہ چاکلیٹ مجھے دے دو اور اس کے علاوہ عبدالاحد کی حاضر دماغی کے بارے میں لکھ چکا ہوں ۔ کل رات ایک اور بات ہوئی وہ بھی بتاتا ہوں
دو دن پہلے پیارے عبدالاحد کی سالگرہ تھی اور اس نے ہمیں ایک ماہ پہلے ہی یاد کروانا شروع کر دیا تھا۔ اس لیے سب نے اس کے لیے گفٹ لائے تھے سالگرہ والے دن ثاقب (چھوٹا بھائی) دیر سے آیا تھا اور اگلے دن عبدالاحد میرپیور چلا گیا تھا اور کل ہی واپس آیا اس لیے ثاقب نے کل ہی عبدالاحد کو گفٹ دیا۔ ثاقب کا دیا ہوا گفٹ بہت پیارا تھا جب اس نے دیکھا تو شور کرنا شروع ہو گیا جتنے بھی گفٹ ملے ہیں سب سے پیارا گفٹ ثاقب چاچو کا ہے۔ میں نے اور بیگم نے اس کو تنگ کرنا شروع کر دیا میں نے کہا تو ٹھیک ہے اگلی سالگرہ پر میں اور اسی کی چاچی کوئی گفٹ نہیں دیں گے۔ فورا ہی اپنا بیان بدل کر بولا ایک ثاقب چاچو کا گفٹ پیارا ہے اور دوسرا خرم چاچو کا۔ ساتھ ہی سب سے چھوٹی بہن بھی بیٹھی ہوئی تھی جب عبدالاحد کی نظر اس پر پڑی تو شرمندہ سا ہو کر بولا اور چھوٹی پھوپھو کا بھی بہت پیارا ہے۔ اب اس کو ڈر پڑ گیا تھا کہ جس کا بھی انکار کیا وہ اگلی دفعہ گفٹ نہیں دے گا۔ اب کمرے میں بڑی بہن تھی اور اس نے اس کا نام نہیں لیا تھا بس جو کمرے میں موجود تھے صرف ان کا ہی نام لیا تھا۔ میں نے باہر جا کر بڑی بہن کو سمجھا دیا وہ کمرے میں داخل ہوتے ہی بولی کیا کہہ رہا ہے عبدالاحد۔ تو عبدالاحد معصومیت سے بولا "یہ میں کہنے ہی والا تھا " کہ بڑی پھوپھو کا بھی گفٹ بہت اچھا ہے
اس کی بات سنتے ہی کمرے میں بیٹھے سب لوگ ہنسنے لگے
 
Top