برادرم ابو ثمامہ السلام علیکم۔
اردو محفل میں خوش آمدید۔ اول تو سبب جانے بغیر کسی رویے کو ناروا کہنا بجائے خود ناروا ہو سکتا ہے۔
انتظامی مسائل کے تحت سو سالوں میں تو نہیں ہاں پانچ سالوں کے تجربے کے تحت بعض خطوں میں چند پیغامات کی ملائم سی حد رکھی گئی ہے۔ عموماً ایسے خطے حساس یا زیادہ مسائل پیدا کرنے والے ہیں۔ اور جب تک مبتدی محفل، محفلین اور اس کے اغراض و مقاصد سے کسی قدر آگاہی حاصل نہ کر لیں تب تک بعض حالات میں نا گوار صورتحال کا سامنا کرنا پڑ جاتا ہے۔ بعض دفعہ ان پابندیوں کے باعث نسبتاً حساس خطوں میں اسپیمنگ سے بھی بچت ہوتی ہے۔
اس لئے ان پابندیوں کو ہماری انتظامی مجبوری گردانیں۔ اور ہمیں ان گستاخیوں پر اپنے دامان عفو میں جگہ عنایت فرمائیں۔ تب تک آپ سے درخواست ہے کہ تعارف کے زمرے میں اپنا تعارف کرائیں تا کہ محفلیں آپ کی شخصیت سے رو شناس ہوں اور گفتگو آگے بڑھ سکے۔ ان شاء اللہ اس طرح چند ہی دنوں میں آپ ان پابندیوں سے بھی آزاد ہو جائیں گے۔ ہمیں امید ہے کہ آپ کی آمد محفل کے لئے ایک خوشگوار اضافہ ہوگی۔ اور ہمیں آپ کی ذات سے کافی کچھ سیکھنے کو ملے گا۔