میرے خیال میں یہ اعتزاز احسن کی ہے
ایک شعر اور ۔۔
ہر سمت مچلتی کرنوں نے افسوںِ شبِ غم توڑ دیا
اب جاگ اٹھے ہیں دیوانے دنیا کو جگا کر دم لیں گے
یہ تمام اشعار آپ نے کہاں سے ڈھونڈے؟
سعد بھیا ڈیرہ اسماعیل خان میں ایک بہت بڑا نام غلام محمد قاصر بھی ۔۔ ان کا مجموعہ تسلسل مجھے درکار ہے ۔۔۔ دو دیگر مجموعے بھی ۔۔۔۔ اگر وہاں دستیاب ہوں
تو مجھے قیمت بتاکر جوابی پتے کے ساتھ ذاتی مکتوب روانہ کردیں۔۔
والسلام
اگرچہ میں نے ان کا نام تو نہیں سنا، (شاید شاعری میں میری عدم دلچسپی کے باعث) لیکن پھر بھی کوشش کروں گا۔ شاید مل جائیں۔
میں نے ان صاحب کو مکتوب روانہ کردیا ہے ابھی تک کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔۔ جوں ہی خبر ملتی ہے میں آپ کے گوش گزار کردوں گا۔۔اور کیا آپ ایسا کر سکتے ہیں کہ جس شخص نے اس نظم کے اشعار "ہماری اردو" والے فورم پر لکھے ہیں، اس سے رابطہ کر کے یہ پوری نظم حاصل کر لیں؟ کیونکہ مجھے اس کام کے لیے وہاں رکنیت اختیار کرنی پڑے گی اور فی الحال یہ میرے لیے ممکن نہیں۔
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ۔
بہت عرصہ پہلے میں نے ایک نظم سنی تھی۔ عنوان تھا، "اب جاگ اٹھے ہیں دیوانے دنیا کو جگا کر دم لیں گے"۔
اگر کسی کے پاس لکھی ہوئی ہو، یا آڈیو یا ویڈیو کی صورت میں موجود ہو تو براہِ مہربانی مطلع فرمائیں۔
ہم منظر حق کا ہر پہلو دنیا کو دکھا کر دم لیں گےالسلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ۔
بہت عرصہ پہلے میں نے ایک نظم سنی تھی۔ عنوان تھا، "اب جاگ اٹھے ہیں دیوانے دنیا کو جگا کر دم لیں گے"۔
اگر کسی کے پاس لکھی ہوئی ہو، یا آڈیو یا ویڈیو کی صورت میں موجود ہو تو براہِ مہربانی مطلع فرمائیں۔
ہم منظر حق کا ہر پہلو دنیا کو دکھا کر دم لیں گے
ہم قال رسول قال اللہ دنیا کو سنا کر دم لیں گے
ہم امن و سکوں کے داعی ہیں سب ظلم مٹاکر دم لیں گے
ہم حق کے نشاں ہیں دنیا میں باطل کو مٹا کر دم لیں گے
وہ سنگ گراں جو حائل ہے رستے سے ہٹا کر دم لیں گے
ہم راہِ حق کے رہرو ہیں منزل پہ ہی جاکر دم لیں گے
ہر سمت مچلتی کرنوں نے افسوںِ شبِ غم توڑ دیا
اب جاگ اٹھے ہیں دیوانے دنیا کو جگاکر دم لیں گے
فرعون بنے جو پھرتے ہیں ڈھاتے ہیں ستم کمزوروں پر
ہم سرکش جابر لوگوں کو قدموں میں جھکا کر دم لیں گے
یہ بات عیاں ہے دنیا پر ہم پھول بھی ہیں تلوار بھی ہیں
یا بزمِ جہاں مہکائیں گے یا خوں میں نہا کر دم لیں گے
ﺳﻮﭼﺎ ﮨﮯ ﮐﻔﯿﻞ ﺍﺏ ﮐﭽﮫ ﺑﮭﯽ ﮨﻮ ﮨﺮ ﺣﺎﻝ ﻣﯿﮟ ﺍﭘﻨﺎ ﺣﻖ
ﻟﯿﮟ ﮔﮯ
ﻋﺰﺕ ﺳﮯ ﺟﯿﮯ ﺗﻮ ﺟﯽ ﻟﯿﮟ ﮔﮯ ﯾﺎ ﺟﺎﻡ ﺷﮩﺎﺩﺕ ﭘﯽ
ﻟﯿﮟ گے