یہ کونسا فونٹ ہے؟ بلکل تاج نستعلق کی طرح ہے۔۔

designer

محفلین
دوستوں کیا کسی کو پتہ ہے یہ کونسا فانٹ ہے؟ بلکل تاج نستعلق جیسا ہے۔۔۔

33w616q.jpg
 

اشتیاق علی

لائبریرین
جناب یہ تاج نستعلیق نہیں ہے۔ البتہ اس سے ملتی جلتی خطاطی ہے جس کو کسی نے ہاتھ سے لکھوا کر ویکٹر حاصل کیے ہیں۔ فیس بک پر میں نے بھی ایسے شعر دیکھے ہیں۔ جیسے ہی کوئي نیا آیا تو شیئر کروں گا۔
 

designer

محفلین
لیکن اشتیاق بھائی یہ کوئی ہاتھ سے لکھی ہوئی خطاطی نہیں نہیں ہے بلکہ کوئی فانٹ ہے جو رضوان نامی بندہ استعمال کرتا ہے لیکن جب میں نے ان سے اس بارے میں پوچھا تو کہنے لگا یہ کلک 2000سے لکھا گیا ہے پھر ہم ان کلک میں اسی الفاظوں کو لکھا لیکن افسوس اس فانٹ میں زمین آسمان کا فر ق نظر آیا ہمیں ۔۔۔۔۔۔یہ لیجئے جناب ایک اور نمونہ جوکہ اسی فانٹ میں لکھا گیا ہے ۔۔۔۔

f4idd0.jpg
 

اشتیاق علی

لائبریرین
لیکن اشتیاق بھائی یہ کوئی ہاتھ سے لکھی ہوئی خطاطی نہیں نہیں ہے بلکہ کوئی فانٹ ہے جو رضوان نامی بندہ استعمال کرتا ہے لیکن جب میں نے ان سے اس بارے میں پوچھا تو کہنے لگا یہ کلک 2000سے لکھا گیا ہے پھر ہم ان کلک میں اسی الفاظوں کو لکھا لیکن افسوس اس فانٹ میں زمین آسمان کا فر ق نظر آیا ہمیں ۔۔۔ ۔۔۔ یہ لیجئے جناب ایک اور نمونہ جوکہ اسی فانٹ میں لکھا گیا ہے ۔۔۔ ۔

f4idd0.jpg
میرے خیال سے تو خطاطی ہی ہے۔ خیر فونٹ بھی ہو سکتا ہے۔ اب یہ رضوان نامی صاحب جو ہیں اگر ان سے پوچھا جائے کہ انہوں نے خود یہ فونٹ بنایا ہے یا پھر وہ خود نستعلیق خطاطی پر عبور رکھتے ہیں جو اشعار کو اس طرز خطاطی میں لکھتے ہیں۔
 

اشتیاق علی

لائبریرین
کلک میں متبادل اشکال کا آپشن بھی موجود ہے
درست فرمایا آپ نے۔ لیکن اب کوئی یہ عبارت لکھ کر دیکھے اور اس میں موجود اشکال کی طرح کی متبادل اشکال لگا کر دیکھے تو پتہ چلے کہ آیا یہ سو فیصد کلک نستعلیق ہی ہے یہ کچھ خود سے بھی ایڈیٹنگ کی ہے؟
 

designer

محفلین
بہت شکریہ دوستوں اور اشتیاق بھائی میں نے وہی تو کیا مطلب ہم نے کلک کا نستعلق کے مختلف اشکال جو کلک میں موجود ہے ان پر اپلائی کئے لیکن بات نہیں بنی۔۔۔کیونکہ اس فانٹ میں صفائی بہت ہے۔

nzklls.jpg
 

شاکرالقادری

لائبریرین
کلک ۔۔۔۔۔۔ بانس یا نرکل کا قلم جو خطاط استعمال کرتے ہیں ۔۔۔

خطاطی کے ایک سافٹ ویئر کا نام جو ایرانیوں نے بنایا ہے فن خطاطی جیسے اہم ورثہ کو کمپیوٹرائزڈ کرنے کے لیے
 
تو کیا یہ سافٹ ویر انٹرنیٹ پر ڈاؤنلوڈ کے لئے موجود ہے؟ یعنی با آسانی مل جاتا ہے؟
میں تو اس معاملے میں پینڈو ہوں بالکل
 
Top