یہ کونسا فونٹ یا رسم الخط ہے

السلام علیکم !
امید ہے سب دوست خیر خیریت سے ہونگے میں نے ایک سوفٹ ویئر ڈاؤن لوڈ کیا ہے وہ سوفٹ ویئر اب میری کمپوٹر سکرین پر اپنا رسم الخط نہیں بیان کررہا ہے یعنی میرے کمپیوٹر میں وہ رسم الخط نہیں ہے حالانکہ میں نے اپنی ونڈوز میں عربی بھی انسٹا ل کی ہے لیکن پتہ نہیں کہ یہ کیسا عربی رسم الخط ہے جو کہ Showنہیں ہورہا ہے۔ اس سوفٹ ویئر کے ساتھ ایک چھوٹی سی فائل تھی اُس فائل سے کچھ مندرجات نقل کررہا ہوں اگر کوئی دوست بتادے کہ یہ کونسا رسم الخط ہے تو میں اس کو ڈاؤن لوڈ کرکے اپنا کام چلانے کے قابل ہوجاؤنگا ۔
سکرین شاٹ یعنی نمونہ
????? ????? ????????: Ò í Ï í Í È å ä Ï
Ï Ò ä í å Ï È í Í
Í Ï í Ò È ä Ï í å
å Í í Ï Ï í ä Ò È
È å Ò Í ä í í Ï Ï
Ï È Ï å í Ò í Í ä
ä Ï Í È í Ï Ò å í
í ä å Ï Ò Í Ï È í
í í È ä Ï å Í Ï Ò
 
arifkarim

معطل
یہ عربی ہی ہے لیکن لاطینی انکوڈنگ میں۔ اسکو ورڈ میں کھول کر دیکھیں اور عربیک اپلائی کر دیں۔
 
یہ عربی ہی ہے لیکن لاطینی انکوڈنگ میں۔ اسکو ورڈ میں کھول کر دیکھیں اور عربیک اپلائی کر دیں۔
جناب عالی!
میں نے گوگل سے بہت سارے فونٹس ڈاؤن لوڈ کرکے تو اپنی ونڈوز کے فونٹس فولڈر میں ڈال دیئے ہیں لیکن اس کے باؤجود بھی نتیجہ وہی ڈھاک کے تین پات۔۔۔۔۔
وہ حضرات جو فونٹس کی شدھ بدھ رکھتے ہیں ان سے گزارش ہے کہ وہ اس سکرین شاٹ کو کاپی کرکے گوگل سرچ میں دیکھیں تو اس طرح کی لاتعداد سائٹس کھلیں گی جو کہ اس طرح کی کوڈنگ ظاہر کریں گی تو آپ لوگ سمجھ جائیں گے کہ یہ کونسا فونٹ ہے۔
 
حسیب

محفلین
اس فونٹ کے بارے میں بھی بتا دیں کہ کون سا ہے؟؟؟؟

2u7r1o1.jpg
 
السلام علیکم !
امید ہے سب دوست خیر خیریت سے ہونگے میں نے ایک سوفٹ ویئر ڈاؤن لوڈ کیا ہے وہ سوفٹ ویئر اب میری کمپوٹر سکرین پر اپنا رسم الخط نہیں بیان کررہا ہے یعنی میرے کمپیوٹر میں وہ رسم الخط نہیں ہے حالانکہ میں نے اپنی ونڈوز میں عربی بھی انسٹا ل کی ہے لیکن پتہ نہیں کہ یہ کیسا عربی رسم الخط ہے جو کہ Showنہیں ہورہا ہے۔ اس سوفٹ ویئر کے ساتھ ایک چھوٹی سی فائل تھی اُس فائل سے کچھ مندرجات نقل کررہا ہوں اگر کوئی دوست بتادے کہ یہ کونسا رسم الخط ہے تو میں اس کو ڈاؤن لوڈ کرکے اپنا کام چلانے کے قابل ہوجاؤنگا ۔
سکرین شاٹ یعنی نمونہ
????? ????? ????????: Ò í Ï í Í È å ä Ï
Ï Ò ä í å Ï È í Í
Í Ï í Ò È ä Ï í å
å Í í Ï Ï í ä Ò È
È å Ò Í ä í í Ï Ï
Ï È Ï å í Ò í Í ä
ä Ï Í È í Ï Ò å í
í ä å Ï Ò Í Ï È í
í í È ä Ï å Í Ï Ò

یہ اگر سافٹ وئیر ہے تو جب تک آپ اپنی ونڈوز سیون یا ایکس پی میں non unicode program کی سپورٹ ان ایبل نہیں کروائیں گئے تو یہ ایسے ہی نظر آئے گا۔ سپورٹ ان ایبل کروانے کے لیے ونڈوز سیون میں پہلے کنٹرول پینل میں جائیں پھر region and language کے آپشن میں اس کے بعد Aministrativeکے ٹیب پر کلک کیجئے یہاں آپ کو ایک آپشن نظر آئے گا Language for non unicode program یہاں آپ کو انگلش نظر آ رہی ہو گی اس کو عربی سے تبدیل کر لیجئے لیکن یا دہے کہ بعض ایسے پروگرام جو کئی زبانوں کو سپورٹ کرتے ہیں اس کے بعد ان کا ڈسپلے عربی میں ہو سکتا ہے ۔چاہی؁ تو اس بارے میں پہلے گوگل کر لیجئے تاکہ ممکنہ باتوں سے باخبر ہو سکیں۔
 
تلمیذ

لائبریرین
یہ کوئی نستعلیق فونٹ ہی ہے۔ لیکن فونٹ سازی کے بارے میں زیادہ علم نہ ہونے باعث نام نہیں بتا سکتا۔ شاکر القادری صاحب یا امجد علوی صاحب زیادہ بہتر مشورہ دے سکتے ہیں۔ ویسے ساغر صدیقی کا کلام لاجواب ہے۔ جیسا کہ پہلے متعدد مرتبہ اظہارافسوس کیا جا چکا ہے کہ اس درویش شاعر کی اس کی زندگی میں مناسب قدر افزائی نہیں کی جا سکی۔
 
دوست

محفلین
اس میں حلقے مختلف لگ رہے ہیں۔ قادری صاحب ہی بتا سکیں گے کونسا فانٹ ہے یہ۔ یا خطاطی کے سافٹویر میں سے ڈیزائننگ ہے۔
 
شاکرالقادری

لائبریرین
یہ در اصل علوی نستعلیق ھے اس پر میں نے کام شروع کیا تھا اس کی تمام دائرے تو تبدیل نہیں ہو سکے اسی لیے اسے ابھی تک ریلیز نہیں کیا گیا لیکن کسی وجہ سے کچھ لوگوں تک اس کی رسائی ہو گئی میں اس وقت لاہور میں ہوں صبح صریر خامہ انٹر نیشنل کانفرنس میں تاج نستعلیق پر پریزنٹیشن دینا ہی واپسی پر شاید اب اس کو ریلیز ہی کر دوں
 
تلمیذ

لائبریرین
میں اس وقت لاہور میں ہوں صبح صریر خامہ انٹر نیشنل کانفرنس میں تاج نستعلیق پر پریزنٹیشن دینا ہی واپسی پر شاید اب اس کو ریلیز ہی کر دوں

ماشاء اللہ۔ دعا ہے باری تعالےٰ آپ کے اقبال میں مزید اضافہ کرے۔
اگر وقت ملے تو اس کانفرنس کے بارے میں تعارف اور کچھ احوال تحریر کیجئے گا۔
 
حسیب

محفلین
یہ در اصل علوی نستعلیق ھے اس پر میں نے کام شروع کیا تھا اس کی تمام دائرے تو تبدیل نہیں ہو سکے اسی لیے اسے ابھی تک ریلیز نہیں کیا گیا لیکن کسی وجہ سے کچھ لوگوں تک اس کی رسائی ہو گئی میں اس وقت لاہور میں ہوں صبح صریر خامہ انٹر نیشنل کانفرنس میں تاج نستعلیق پر پریزنٹیشن دینا ہی واپسی پر شاید اب اس کو ریلیز ہی کر دوں
بہت بہت شکریہ جناب
جزاک اللہ خیر
پریزنٹیشن کی تفصیلات کا انتظار رہے گا
 
arifkarim

معطل
یہ در اصل علوی نستعلیق ھے اس پر میں نے کام شروع کیا تھا اس کی تمام دائرے تو تبدیل نہیں ہو سکے اسی لیے اسے ابھی تک ریلیز نہیں کیا گیا لیکن کسی وجہ سے کچھ لوگوں تک اس کی رسائی ہو گئی میں اس وقت لاہور میں ہوں صبح صریر خامہ انٹر نیشنل کانفرنس میں تاج نستعلیق پر پریزنٹیشن دینا ہی واپسی پر شاید اب اس کو ریلیز ہی کر دوں
جی بہتر ہے کر دیں۔ اردو فانٹس کیلئے سرد خانہ بالکل نہیں ہونا چاہئے :)
 
آداب۔
قوی اُمید ہے کہ تمام احباب بفضلِ الٰہی خیریت و عافیت سے ہوں گے۔آمدِبر سرِ مطلب القلم تاج نستعلیق فونٹ درکار ہے کہاں سے ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے کوئی صا حب مطلع کرے تو احسانِ عظیم ہوگا۔
 
arifkarim

معطل
Top