یہ کون سا فونٹ ہے؟

افضل حسین

محفلین
احباب سے گزارش ہے کہ اس شعر کو فونٹ کے ذریعہ لکھا گیا ہے-

313104_350443765033400_694712942_n.jpg
 
اشتیاق علی

لائبریرین
یہ تو فیس بک کا لنک تھا۔ خیر اس امیج میں استعمال ہونے والا یہ فونٹ فیض لاہوری نستعلیق ہے۔ جسے آپ فونٹ سرور سے اتار سکتے ہیں۔ مگر اس کا کشیدہ ورژن ابھی دستیاب نہیں۔
 
اشتیاق علی

لائبریرین
یہ فیس بک کا نہیں میر بلاگ کا لنک تھا اور یہ فیض نستعلیق نہیں ہے میں نے چیک کیا ہے
جناب فیض نستعلیق ہی ہے۔ اگر آپ کے پاس ان پیج تھری ہے تو اس میں فیض نستعلیق کشش والا ورژن بھی ہو گا اس میں لکھا جا سکتا ہے۔ اور میں نے اوپر والا لنک دیکھا تھا وہ تو ڈائریکٹ فیس بک پر لے گیا۔ نیچے والا آپ کے بلاگ کا ہی تھا۔
 
محمدصابر

محفلین
جناب فیض نستعلیق ہی ہے۔ اگر آپ کے پاس ان پیج تھری ہے تو اس میں فیض نستعلیق کشش والا ورژن بھی ہو گا اس میں لکھا جا سکتا ہے۔ اور میں نے اوپر والا لنک دیکھا تھا وہ تو ڈائریکٹ فیس بک پر لے گیا۔ نیچے والا آپ کے بلاگ کا ہی تھا۔

313104_350443765033400_694712942_n.jpg
 
محمدصابر

محفلین
اشتیاق علی، مجھے تو یہ فیض لاہوری نستعلیق نہیں لگ رہا۔ میرے پاس ان پیج نہیں ہے اس لئے میرا موازنہ میرے پاس موجود فیض نستعلیق اور فیض لاہوری نستعلیق تک محدود ہے۔ :)
 
فاتح

لائبریرین
یہ 99 فیصد فیض نستعلیق ہے سوائے "ہاشم" کی "ھا" کی شکل کے جو فیض نستعلیق میں یوں نہیں ہوتی۔
kia_haseen_phool.jpg
 
اشتیاق علی

لائبریرین
یہ 99 فیصد فیض نستعلیق ہے سوائے "ہاشم" کی "ھا" کی شکل کے جو فیض نستعلیق میں یوں نہیں ہوتی۔
kia_haseen_phool.jpg
بہت شکریہ جناب۔ اصل میں میرے پاس ان پیج آفس میں موجود نہیں تھا اس لیے سکرین شاٹ شامل نہ کر پایا۔ تصویر شامل کرنے کا بہت شکریہ۔
افضل حسین آپ کی مشکل حل ہو گئی یہ فیض نستعلیق ہی ہے۔
 
اشتیاق علی

لائبریرین
صرف ھاشم میں موجود ھا مختلف ہے۔ لگتا ہے کسی نے خود سے کورل میں یا کسی اور پروگرام میں ایسا ھا بنا رکھا ہو گا جو یہاں لگا دیا۔ اور اس طرح کا ھا تو تاج نستعلیق میں ہے۔ مگر وہ تو ابھی ریلیز بھی نہیں ہوا ۔
 
اشتیاق علی

لائبریرین
میں اس میں تاج نستعلیق والا ھا کی تصویر شامل کرتا ہوں۔ تاکہ مزید موازنہ کیا جا سکے۔
hataaj.png

اور یہ رہی تاج نستعلیق میں لکھی شعر والی تصویر۔
shairtaaj.png
 
Top