یہ کون سا فونٹ ہے؟

فہد سعید

محفلین
میں نے آج یوفون کی ویب سائٹ کھولی تو اس میں یہ فونٹ دیکھا جو بہت ہی پیارا لگا ۔کیا کسی کو معلوم ہے یہ کون سا فونٹ ہے اوراس فونٹ کا نام کیا ہے اور یہ کہاں سے ملے گا۔
550806_10151179958350706_1056127447_n.jpg
 

arifkarim

معطل
ایک عرصہ دراز سےٹیلی نار، یو فون اور دیگر بڑی کمپنیز اپنے اشتہارات میں اردو کے ایسے فانٹس استعمال کر رہی ہیں جو اردو ویب کی دنیا میں عام نہیں ہیں۔ اگر کوئی دوست ایڈورٹائزمنٹ کی دنیا میں کام کرتے ہوں تو وہ اس بارہ میں معلومات فراہم کر سکتے ہیں۔ میری ذاتی رائے میں اشتہاری کمپنیز نے یہ اردو فانٹس خاص طور پر بنوائے ہیں۔
 

اشتیاق علی

لائبریرین
محترم عارف بھائی! آپ کے علم میں یہ بات لانا چاہتا ہوں کہ ایسی خطاطی کے لیے کمپنیوں نے اپنے ڈیزائنر رکھے ہوتے ہیں اور ایسی خطاطی ویکم ٹیبلٹ (Wacom Tablet) کے ذریعے کی جاتی ہے۔ میرے ایک دوست ہے جیو میں ڈیجیٹل کیلی گرافر کی جاب کرتے ہیں یہ معلومات میں نے ان سے حاصل کی ہیں۔
 
Top