یہ کیا ماجرا ہے ؟

فرید احمد

محفلین
سلام
اندر سے تو بہت کچھ بدل گیا معلوم ہوتا ہے، مدتوں اوپر ہی اوپر رہنے کے بعد اب جب اندر آیا اور ایک دھاگہ کی لنک پر جانے کی کوشش کی تو کہا گیا ’’

1 شاید آپ کا اکاونٹ اس فورم کیلئے کارآمد نہیں ،
2 شاید آپ کسی ممبر کو تنگ کررہے ہیں ،
3 کیا آپ ناظم یا کسی Vip ممبر کے کام میں دخل اندازی کررہے ہیں ،
3 شاید آپ کو منتظم اعلیٰ نے اس لئے روک دیا کہ آپ کا اکاونٹ ختم ہوگیا ہے ،
4 یا پھر آپ نے اپنا اکاونٹ فعال ہی نہیں کیا ۔ ۔ ۔
منتظم اعلیٰ سے اپنا یہ شکوہ دفتر شکایات میں پیش کرسکتے ہیں ۔

خدا یا یہ کیا ماجرا ہے ؟
 

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم فرید،

اتنے دنوں بعد آپ کو یہاں دیکھ کر خوشی ہوئی۔ آپ کے لاگ ان ہونے سے تو یہ پتا چل رہا ہے کہ آپ کا اکاؤنٹ ابھی بھی درست کام کر رہا ہے۔ آپ اس دھاگے کا ربط فراہم کریں جہاں‌ آپ کو یہ پرابلم پیش آئی ہے تاکہ اس کا کوئی حل دریافت کیا جا سکے۔

والسلام
 

فرید احمد

محفلین
سلام
محفل پر آنا جانا تو جاری ہی ہے، مگر لاگ ان کم ! محفل سے استغنا کا تو سوال نہیں، اس لیے کہ یہ حالات حاضرہ پر عوامی رائے جاننے کا اہم مرکز ہے اور اردو کے کمپیوٹر سافٹ ویر کی معلومات کا بھی بڑا مرکز ۔
ویسے تلاش میر عماد کے لنک کی تھی، اور " ہاں یہ ممکن " ہے میں سے کسی دوسرے دھاگے میں جانا تھا، خیر وہ تو اب القلم پر جناب شاکر القادری ہی پوچھ لوں گا ۔
گذشتہ چند دنوں سے آمد زیادہ سانحہ لال مسجد کی وجہ سے ہے ، اس پر بے چینی حد سے زیادہ ، مگر کچھ کہنے کا یارا نہیں، ویسے دین اسلام ڈاٹ کام پر وفاق کا موقف ( جو انہوں نے مدتوں پہلے لائبیری پر قبضہ کے وقت وفاق سے جامعہ حفصہ کو علحیدہ کرنے پر شائع کیا تھا ) پڑھ کر اور اب آپریشن کے بعد مذاکرات کی تفصیل پڑھ کر کچھ صورت حال واضح ہوئی، لیکن بہر غلطی کا خمیازہ افراد کے ساتھ مملکت کو نہ بھگتنا پڑے اس کے لیے دعا کرتا ہوں ۔
فورم پر ایک شعبہ اب موبائل سے متعلقہ سافٹ ویر یا معلومات کا بھی کر دیں ۔ یہ بھی اب کمیوٹر کی جگہ لے رہا ہے ، کئی بار تو موبائل ہی سے میں بھی فورم کے موضوعات پڑھ لیتا ہوں۔
سلام
 
Top