یہ کیسا حج ہے ؟

عسکری

معطل
صبح میں نے فلائٹ راڈار پر پی کے وی وی آئی پی دیکھا تو میرے کان کھڑے ہو گئے کہ یہ کون موا آ رہا ہے ۔ تھوڑی دیر بعد دیکھا تو ائیر بیس پر پاکستان ائیر فورس کے گلف سٹریم جے سات پانچ چھ کو ٹیکسی کرتے ہوئے ۔ ان کو لینے کے لیے آئی ایس ائی - ایس ایس جی کے جی ایم سی گاڑیاں اور ایک بس لائی گئی اور ان کو لاد کر استقبالیہ کے بعد مکہ روانہ کیا گیا ۔ یہ لوگ جو ملک کو لوٹ لوٹ کر کھا رہے ہیں کیا ان کا حق بنتا ہے کہ پاکستانی غریب عوام کے خرچے پر وی وی آئی پی جہازوں اور پروٹوکول کے ساتھ ہمارے پیسوں سے حج کریں ؟ کونصلیٹ کا سارا عملہ اور ان کے آگے پیچھے فائیو سٹار ہوٹلز اور ان کے خرچے کروڑوں میں ہم پے کریں تو کیا یہ حج ہو ہے اسلام کی رو سے؟۔

J-756-Pakistan-Air-Force-Gulfstream-Aerospace-G-IV-Gulfstream_PlanespottersNet_111199.jpg
 
نایاب

لائبریرین
ان لٹیروں کو اگر حج کرنا تھا تو اپنے پیسے پر کرتے کیا غریب لوگ ہیں ؟
بھائی حق حلال کی کمائی سے حج ہوتا ہے " پج " نہیں
یہ سیاسی لوگ اگر " پج " نہ لگائیں تو " پاجی " کیسے کہلائیں ۔ ؟
پچھلے حج سکینڈل میں جو وزیر اندر ہوا تھا اس کی خبر نہیں دکھی دوبارہ ۔
کہیں وہ بھی تو " مال عوام " پر گناہ بخشوانے اس فلائٹ پر تو نہیں تھے ۔
 
میں نے نہیں دیکھا کون کون تھا اور تھی ۔ جو بھی تھا بہت ہی برا تھا :soldier:
 
عسکری

معطل
والہانہ استقبال کیا گیا :laugh::laugh: دو وی وی ائی پی جہاز اترے ایک مصر کا اے این-74 اور پاکستان کا گلف سٹریم امیر آ کر مل گئے ان کو یہ والہانہ استقبال ہے ؟:atwitsend:
 
غنیمت ہے کہ " امیر " استقبال کو آ گئے ۔ قیاس تو یہی تھا کہ بلدیہ کے اہلکار استقبال فرمائیں گے ۔
 
حج وہ کرے جو اس کی استظاعت رکھتا ہو۔ دوسرے کے پیسوں سے حج کرنے والے کو کیا معلوم کہ یہ پیسہ حلال ذریعے سے کمایا گیا ہے یا حرام سے
 
وجی

لائبریرین
صبح میں نے فلائٹ راڈار پر پی کے وی وی آئی پی دیکھا تو میرے کان کھڑے ہو گئے کہ یہ کون موا آ رہا ہے ۔ تھوڑی دیر بعد دیکھا تو ائیر بیس پر پاکستان ائیر فورس کے گلف سٹریم جے سات پانچ چھ کو ٹیکسی کرتے ہوئے ۔ ان کو لینے کے لیے آئی ایس ائی - ایس ایس جی کے جی ایم سی گاڑیاں اور ایک بس لائی گئی اور ان کو لاد کر استقبالیہ کے بعد مکہ روانہ کیا گیا ۔ یہ لوگ جو ملک کو لوٹ لوٹ کر کھا رہے ہیں کیا ان کا حق بنتا ہے کہ پاکستانی غریب عوام کے خرچے پر وی وی آئی پی جہازوں اور پروٹوکول کے ساتھ ہمارے پیسوں سے حج کریں ؟ کونصلیٹ کا سارا عملہ اور ان کے آگے پیچھے فائیو سٹار ہوٹلز اور ان کے خرچے کروڑوں میں ہم پے کریں تو کیا یہ حج ہو ہے اسلام کی رو سے؟۔

J-756-Pakistan-Air-Force-Gulfstream-Aerospace-G-IV-Gulfstream_PlanespottersNet_111199.jpg
لوگوں کے سن کر ، کان کھرے ہوتے ہیں :thinking2:
آپ کے دیکھ کر ہوئے :confused: :idontknow:
 
شمشاد

لائبریرین
میری رائے میں حج کرنا یا کوئی بھی عبادت کرنا ایک ذاتی فعل ہے اور یہ بندے اور اللہ تعالٰی کے درمیان ہے۔ اس میں اپنی رائے دینے سے گریز کرنا چاہیے۔
 
بھائی جان وہ روز عمرہ کرے 40 حج کرے کسی کو کیا اعتراز بات اس پیسے کی ہے جو خرچ کیا جا رہا ہے ۔
 
Top