یہ ہے میرا پاکستان ۔ مسعود منور

فرخ منظور

لائبریرین
یہ ہے میرا پاکستان!

شاخوں پر بیٹھے سب اُلّو میرے ہیں
پاکستان کے سانپ اور پچھو میرے ہیں

فُٹ پاتھون پر رُلتے موتی میرے ہیں
یہ مٹی کے راہو ، کیتو میرے ہیں

مجھ کو ہے سب غداروں سے پیار بہت
دہشت گردی کے یہ بِجّو میرے ہیں

یہ لشکر ، یہ جیش ، جنود اور یہ جتھے
سب بے ہنگم ، سب بے قابو میرے ہیں

یہ چڑیا گھر میرے گھر کا آنگن ہے
یہ طاؤس اور چترے آہو میرے ہیں

گُڑیاں ، گُڈّے اور پٹولے رنگوں کے
سرکنڈوں کے گھوڑے گھگو میرے ہیں

نا انصافی کے جنگل کے کالے ناگ
رشوت خور کلرک اور بابو میرے ہیں

آزادی کے خواب کی میت پر مسعود
خون کے رم جھم بہتے آنسو میرے ہیں

چودہ اگست ۲۰۱۱ ، درامن ، ناروے

(مسعود منور)
 
Top