ی اور ے کا استعمال

مجھے "ی" اور "ے" کے استعمال کے لیے اصول درکار ہیں۔ کبھی ہم "ی" استعمال کرتے ہیں اور پڑھتے "ے" ہیں۔ کیا کوئی قاعدہ ہے ان کے استعمال میں۔
اگر کوئی صاحب رہ نمائی کریں تو بڑی مہربانی ہوگی۔
 

دوست

محفلین
ی اس وقت املا میں لکھی جاتی ہے جب اس کے آگے کوئی اور حرف آجائے۔ جیسے "آجائیگا" میں ی استعمال ہوئی ہے لیکن اس میں ے کی آواز بولی جائے گی۔۔اہل زبان کو ایسے مخصوص قاعدے عمومًا رٹے ہوئے ہوتے ہیں۔ ایسی ہی ایک مثال ں کی ہے۔ میرے ذہن میں اردو کی اس وقت کوئی مثال نہیں آرہی پنجابی میں ہم ایک لفظ بولتے ہیں پانویں اس کو پاں ویں بولا جاتا ہے لکھا پانویں جاتا ہے مطلب اس کا ہے کہ "پھر کیا ہوا" یا "اگرچہ"۔ اس میں بھی آپ دیکھ سکتے ہیں کہ ں کی جگہ ن استعمال ہوا ہے یہ ی والے قاعدے جیسا ہی ہے کہ جب آگے مزید حرف لگ جائے گا تو ں کو ن لکھا جائے گا۔
وسلام
 

فرخ منظور

لائبریرین
مجھے "ی" اور "ے" کے استعمال کے لیے اصول درکار ہیں۔ کبھی ہم "ی" استعمال کرتے ہیں اور پڑھتے "ے" ہیں۔ کیا کوئی قاعدہ ہے ان کے استعمال میں۔
اگر کوئی صاحب رہ نمائی کریں تو بڑی مہربانی ہوگی۔

کیا آپ چند مثالیں دے سکتے ہیں؟
 

الف عین

لائبریرین
اس بات پر بھی کل کافی مباحثہ ہوا۔ ہندی ترجمے کو درست رینڈر کرنے کے لئے ضروری ہے کہ ر ے ل اور ر ی ل کو الگ الگ لکھا جائے تاکہ ’ریل‘ کو دونوں معانی میں ترجمہ کیا جا سکے۔ یونی کوڈ کنزورشیم کے لئے یہ مشورہ دیا جانا ہے کہ درمیانی بڑی ے کو بھی قبول شرفیت بخشا جائے۔ اور اس طرح قوانین بنائے جائیں کہ درمیان میں بڑی ے آئے تب بھی یونی کوڈ انجن اس کو ملا دے۔ یعنی رےل لکھنے پر بھی درست ریل ہی نظر آئے اور اسے ہندی میں ترجمہ کرنے پر بھی وہ رےل ہی رہے، ریل نہ بن جائے۔
اسی طرح درمیانی نون غنہ پر بھی گفتگو رہی۔ سامنے کی مثالیں ہیں کانچ، پانچ، بلکہ ہ ن س، ہنس، اور ہ ں س ہنس، پہلا بمعنی ہنس پرندہ، دوسرا ہنس بمعنی ہنسنا ۔۔ ہنسی والا۔ فعل۔ سرمد نے بتایا کہ یونی کوڈ میں قانون درست ہی ہے، لیکن فانٹس اب تک نون غنہ کو غمط طور پر ملاتے تھے۔ جیسے یہاںسے، میں ں س سے مل جاتا ہے اپنی شکل کے ساتھ۔ لیکن اب نئے نفیس نسخ اور نستعلیق فانٹس میں ملانے پر یہ ن کی شکل اختیار کر لیتا ہے۔ کہاں اور سے کے درمیان سپیس نہ دی جائے تو یہ کہاںسے نہیں، بلکہ کہانسے پڑھا جائے گا۔
 

فرخ منظور

لائبریرین
ایک تو یہ ہے
ر+ی+ل ریل

یا ہوسکتا ہے کہ مجھے "ی" اور "ے" کی درست تلفظ میں‌ کنفیوژن ہو۔

ریل کے درست ہجے " ر+ے+ل" ہی ہیں- لیکن ہمارے اردو کی بورڈ میں یہ مسئلہ ہے کہ ے کے ساتھ کوئی بھی لفظ ملتا نہیں اور ہمیں چھوٹی ی لکھ کر مسئلہ حل کرنا پڑتا ہے - جیسا کہ جناب اعجاز صاحب نے بھی مندرجہ بالا پوسٹ میں بیان کیا -
 
Top