۔ ۔ ۔ ۔ وہ آخری لمحہ !!!

اکمل زیدی

محفلین
مورخہ 28 جولائی 2010 کو ایک حادثہ پیش آیا تھا ایئر بلیو کے جہاز کو اسلام آباد جاتے ہوئے ... اس میں سوار 152 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔۔ اپنے کچھ احساسات ۔۔ قرطاس پر بکھیرے تھے ..یہاں ..آج آپ سے شئیر کر رہا ہوں.
--------------------------------------------
روز کی طرح وہ ایک صبح زندگی ہوگی
سب کے عزیز گھر والے
اپنے اپنے پیاروں کو ..
اپنا خیال رکھنا
پہنچتے ہے فون کردینا
خیریت کی اطلاع کرنا
انہی تاکیدوں کے ساتھ
الوداع کہا ہوگا
ایئر بلیو کا طیارہ
محو پرواز ہوا ہوگا
سفر کا آغاز ہوا ہوگا
آنکھوں میں خواب لئے
چہروں پہ تازگی آنکھوں میں روشنی لئے
لمحوں کی بوند بوند سے خوشیاں کشید کرتا
ایک نوبیہاتا جوڑا
اس سفر میں شامل تھا
ایک طرف بچوں کے قہقہے
معصوم شرارتیں فرمائشیں ہونگی
ابھی اسکول کھلنے والے ہیں
یونیفارم دھل کے رکھا ہے
ہوم ورک مکمل ہے
اور وہ یوتھ پارلیمنٹ کے ارکاں
ابھی کئی مسئلوں پر نشاندہی باقی ہے
کتنے نکات ابھی بیان کرنے ہیں
خود کو منوانا ہے ابھی
بہت جگہ جانا ہے ابھی
کوئی ہم سے روٹھا ہے
اسے جاکے منانا ہے ابھی
ابھی خوابوں میں رنگ بھرنا ہے
ابھی تو بہت کچھ کرنا ہے
رواں دواں ہوگی
زندگی جواں ہوگی
سب کا کچھ نہ کچھ
مقصد سفر ہوگا
آباد سب کے ذہنوں میں
سوچوں کا ایک نگر ہوگا
بہت کچھ ابھی نمٹانا ہے
ابھی تو زندگی ہے ابھی تو ایک زمانہ ہے
مگر ایک ارادہ
رب کا ارادہ
آخری منزل جہاں سب نے ہی تو جانا ہے
صبح زندگی کے سفر کی شام ہوگئی یکدم
زندگی اجل کے نام ہوگئی یکدم
وہ آخری لمحہ
جانے کس نے کیسے گزارا ہو
وہ آخری لمحہ
جانے کس نے
کسے پکارا ہو ........۔۔
 
آخری تدوین:

اکمل زیدی

محفلین
بہت خوب اکمل زیدی ، بہت بہت داد قبول ہو
ٹیگ یوں ہوگا کہ
پہلے @ لکھیں پھر بغیر اسپیس دیے آئی ڈی لکھیں
مثال۔
اردو محفل
شکریہ برادر ... پھر بھی نہیں ہوا ٹیگ...@ کر کے بیٹھا رہا کے لسٹ آئے گی مگر سہپہر کی چائے آگئی لسٹ نہیں آئی ...آپ خود ہی کردیں نا ...:unsure:
 
شکریہ برادر ... پھر بھی نہیں ہوا ٹیگ...@ کر کے بیٹھا رہا کے لسٹ آئے گی مگر سہپہر کی چائے آگئی لسٹ نہیں آئی ...آپ خود ہی کردیں نا ...:unsure:

کس کس کو ٹیگ کرنا ہے بتا دیں میں کر دیتا ہوں۔
ویسے ایک طریقہ یہ بھی ہے کہ جس کو ٹیگ کرنا مقصود ہو اسی کے کسی مراسلے کے آخر میں جہاں اس کا نام یا پہچان لکھی ہو اسے کاپی کر لیں اور اپنے مراسلے میں پیسٹ کر دیں
 
بہت عمدہ۔

صرف @ لکھنے سے لسٹ نہیں آئے گی۔ بلکہ @ کے ساتھ نام لکھنا شروع کر دیں، لسٹ آ جائے گی۔ مثلاً
@ادب لکھیں گے تو ادب دوست لکھا آ جائے گا، اسے سیلیکٹ کر لیں۔
 
اکمل زیدی

محفلین
کس کس کو ٹیگ کرنا ہے بتا دیں میں کر دیتا ہوں۔
ویسے ایک طریقہ یہ بھی ہے کہ جس کو ٹیگ کرنا مقصود ہو اسی کے کسی مراسلے کے آخر میں جہاں اس کا نام یا پہچان لکھی ہو اسے کاپی کر لیں اور اپنے مراسلے میں پیسٹ کر دیں
شکریہ بھائی صاحب ... چلیں چھوڑیں رہنے دیں ....اہل نظر خود دیکھ لینگے .....
 
السلام علیکم۔ خوب نظم ہے، معذرت کے ساتھ نجانے کیوں لگتا ہے کہ یہ کسی ایک زمانے میں نہیں لکھی گئی مطلب اس میں مستقبل، ماضی وغیرہ مکس ہو رہے ہیں۔ اور کچھ باتیں دوہرائی جا رہی ہیں۔
 
اکمل زیدی

محفلین
السلام علیکم۔ خوب نظم ہے، معذرت کے ساتھ نجانے کیوں لگتا ہے کہ یہ کسی ایک زمانے میں نہیں لکھی گئی مطلب اس میں مستقبل، ماضی وغیرہ مکس ہو رہے ہیں۔ اور کچھ باتیں دوہرائی جا رہی ہیں۔
یاسین بھائی بس کچھ احساسات کو قلمبند کرنے کی کوشش کی ہے اور ایک ہی نشست میں لکھا تھا۔۔۔
 
Top