’اسلام آباد جانا زندگی کی آخری خواہشات میں شامل‘

[quote="ایچ اے خان, post: 1178969, member: 242"
اسلام اباد میں بدمعاشی بند کریں
آپ جیسے شریف آدمی کا لفظ ”بدمعاشی“ کا کیا تعلق؟۔ کچھ تواپنی پروفیسری کا خیال کریں۔[/quote]

اپ ہی بتائیں یہ شرافت ہے کیا۔ کہ سو پچاس لوگ لے کر اجائیں اور دھمکیاں دیں کہ اسمبلی تحلیل کرو، الیکشن کمیشن توڑدو۔ وغیرہ وغیرہ
یہ نری بدمعاشی ہے
یہ ہمارے حق پر ڈاکہ ڈالنا ہے

میرا پیشہ صرف مجھ تک محددو ہے۔ مگر قادری اپنی بدمعاشی قوم پر مسلط کرنا چاہتا ہے
 
طالوت

محفلین
اچھی رونق لگائی ہے اسلام آباد میں ، بہرحال انقلابیوں کے قول و فعل میں تضاد ہو تو انقلاب نہیں آتے ، فتنہ البتہ ضرور سر اٹھاتا ہے ۔ کراچی کے انقلابیوں کی مثال ہی دیکھ لیں۔
 
ہاہاہا، خان صاحب یہ اسلام آباد میں یہ سو پچاس آدمی نظر آ رہے ہیں۔
ہاہاہاہاہاہا

ایک کروڑ بھی اگر اجائیں تو یہ ہماری نمائندگی نہیں۔ یہ شرافت نہیں۔ ہمارے حق پر ڈاکہ ہے۔

جو کام سو پچاس کریں تو بدمعاشی ہو
اگر وہی کام ایک کروڑ بھی کریں تو بھی یہی کہلائگی۔

پاکستان میں سیاسی نظام انٹیکٹ ہے۔ یہاں سپریم کورٹ اور میڈیا ازاد ہے۔ پاکستان نے امریت کو ریجیکٹ کیا ہے۔ یہ ڈرامہ عوام کو اب قبول نہیں۔ پاکستان مصر نہیں ہے۔
 
شمشاد

لائبریرین
عوام قادری کے پیچھے آئی ہے یا نہیں، عمران کے پیچھے آئی ہے یا نہیں، لیکن یہ طے ہے کہ پاکستانی عوام تنگ آ گئی ہے اور تبدیلی چاہتی ہے۔
 
ش

شہزاد احمد

مہمان
علامہ طاہر القادری صاحب کے ساتھ اگر واقعی تین چار لاکھ لوگ آ جاتے یا ایک دو بڑی پارٹیاں ہی شامل ہو جاتیں تو پھر سچ مچ "بہت بڑی تبدیلی" آنے کا امکان موجود تھا ۔۔۔ علامہ صاحب اب تنہا ہی یہ جنگ لڑ رہے ہیں ۔۔۔ ان کو بھی چاہیے کہ اس معاملے کو مزید نہ لٹکائیں اور اپنے مریدین اور چاہنے والوں کا مزید امتحان نہ لیں ۔۔۔ ورنہ یہاں خدانخواستہ کوئی انسانی المیہ بھی جنم لے سکتا ہے ۔۔۔ حکومتِ وقت کو بھی چاہیے کہ لانگ مارچ کے شرکاء پر کسی قسم کا تشدد نہ کرے ۔۔ شرکاء کی اکثریت پرامن ہے اور بدیہی طور پر یہی معلوم ہوتا ہے کہ یہ لوگ ملک و قوم کے ساتھ نہایت مخلص ہیں اور پاکستان میں سچ مچ کسی بڑی تبدیلی کے خواہاں ہیں ۔۔۔
 
عوام قادری کے پیچھے آئی ہے یا نہیں، عمران کے پیچھے آئی ہے یا نہیں، لیکن یہ طے ہے کہ پاکستانی عوام تنگ آ گئی ہے اور تبدیلی چاہتی ہے۔

تبدیلی انے والی ہے۔ یہ صرف الیکشن سے ائے گی۔ یہ تعلیم عام کرنے سے ائے گی۔ اس کے لیے کام کرنا پڑے گا
زندہ قومیں محنت کرتی ہیں۔ دن رات ایک کرکے اپنے معاشرے کو ترقی دیتی ہیں۔ تبدیلی ایسے نہیں اتی کہ غیروں کے اشارے پر تین دن دھرنے مارو ۔ یہ اشارے اب کام کے نہیں
تبدیلی تنگ نظر کلٹ کے نظریہ سے نہیں ائے گی۔ یہ محنت سے ائے گی۔ وقت کے ساتھ ساتھ بتدریج ائے گی۔
قادری کا ایکشن اتی تبدیلی کو پھس کرنے کے لیے تھا۔
 
علامہ طاہر القادری صاحب کے ساتھ اگر واقعی تین چار لاکھ لوگ آ جاتے یا ایک دو بڑی پارٹیاں ہی شامل ہو جاتیں تو پھر سچ مچ "بہت بڑی تبدیلی" آنے کا امکان موجود تھا ۔۔۔ علامہ صاحب اب تنہا ہی یہ جنگ لڑ رہے ہیں ۔۔۔ ان کو بھی چاہیے کہ اس معاملے کو مزید نہ لٹکائیں اور اپنے مریدین اور چاہنے والوں کا مزید امتحان نہ لیں ۔۔۔ ورنہ یہاں خدانخواستہ کوئی انسانی المیہ بھی جنم لے سکتا ہے ۔۔۔ حکومتِ وقت کو بھی چاہیے کہ لانگ مارچ کے شرکاء پر کسی قسم کا تشدد نہ کرے ۔۔ شرکاء کی اکثریت پرامن ہے اور بدیہی طور پر یہی معلوم ہوتا ہے کہ یہ لوگ ملک و قوم کے ساتھ نہایت مخلص ہیں اور پاکستان میں سچ مچ کسی بڑی تبدیلی کے خواہاں ہیں ۔۔۔

جتنی جلدی ڈسپرس ہوجائیں اچھا ہے۔ لمبا قیام صرف ناکامیوں کو تلخ بنائے گا۔ جن اشاروں کا انتظار تھا وہ نہ اسکا۔
بوٹس بھی سرحدوں پر مصروف ہیں۔
یہ بھی ایک تبدیلی ہی ہے۔ اس طرح دھرنا پوری طرح ناکام نہیں۔ بس اب جلدی سے عزت سے ڈسپرس ہوجاویں۔ اسی میں سب کا بھلا ہے۔
 
عسکری

معطل
تبدیلی انے والی ہے۔ یہ صرف الیکشن سے ائے گی۔ یہ تعلیم عام کرنے سے ائے گی۔ اس کے لیے کام کرنا پڑے گا
زندہ قومیں محنت کرتی ہیں۔ دن رات ایک کرکے اپنے معاشرے کو ترقی دیتی ہیں۔ تبدیلی ایسے نہیں اتی کہ غیروں کے اشارے پر تین دن دھرنے مارو ۔ یہ اشارے اب کام کے نہیں
تبدیلی تنگ نظر کلٹ کے نظریہ سے نہیں ائے گی۔ یہ محنت سے ائے گی۔ وقت کے ساتھ ساتھ بتدریج ائے گی۔
قادری کا ایکشن اتی تبدیلی کو پھس کرنے کے لیے تھا۔
استاد زندگی میں پہلی بار تمھاری پوسٹ پر پسندیدہ ریٹنگ دی ہے اور دینے کا دل کیا ہے ۔ کیا میں اس دنیا سے جانے والا تو نہیں ہوں :eek: 19 کو فلائنگ کرنا ہے پھر :grin:
 
حسینی

محفلین
سلیمانی ٹوپی نہیں پہن رکھی!
آپ کے محترم دوست نے غلط بیانی سے کام لیا ہے۔۔۔۔۔۔ یہ اس کی مرضی ہے کہ کس زاویے سے تصویر کھینچتا ہے۔
یہ تصویر بھی ملاحظہ کیجیے۔۔۔۔۔۔۔۔ جو آج کے ایکسپریس اخبار میں چھپی ہے۔۔۔ ماشاء اللہ اتنے لوگ ہیں کہ شروع اور آخر نظر ہی نہیں آتا۔
ڈی چوک تحریر اسکوائر بن چکا ہے۔۔۔۔ ٹینٹ لگ چکی ہیں۔۔۔۔۔۔
تصویر ملاحظہ ہو۔

Uploaded with ImageShack.us
 
حسینی

محفلین
محفل کے ہی ایک رُکن کی کھینچی ہوئی تصاویر ٹویٹر پر دیکھیئے "لاکھوں" کے اجتماّع نے سلیمانی ٹوپیاں پہن رکھیں ہیں
مزید تصاویر بھی اسی لنک پر دیکھی جاسکتی ہیں۔ قادری صاحب کے جو معتقدین اجتماع میں گئے وہ بھی تصاویر پیش کریں تاکہ ہم جیسوں کی آنکھیں کُھل سکیں
https://twitter.com/i/#!/MohsinHijazee/media/slideshow?url=pic.twitter.com/696sYDVR

Uploaded with ImageShack.us
 
شمشاد

لائبریرین
چھوڑیں ناں حسینی بھائی، کچھ لوگوں کو یہ زیادہ سے زیادہ ہزار بارہ سو لوگ نظر آئیں گے۔ ہاہاہاہا

شاید یہ ٹی وی پر لائیو نہیں دیکھ رہے اور اگر دیکھ بھی رہے ہیں تو ان کے ٹی وی کی سکرین سُکڑ کر چھوٹی ہو جاتی ہے اور بہت کم لوگوں کو دکھاتی ہے۔
 
نایاب

لائبریرین
کتنا پاگل ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آئینے بانٹ رہا ہے اندھوں کے شہر میں
دے رہا ہے صدا بہروں کے نگر میں
" صدائے قادری " تجھے سلام
 
Top