’اسلام آباد جانا زندگی کی آخری خواہشات میں شامل‘

شیزان

لائبریرین
ڈاکٹر صاحب کو ایک قوالی کی تقریب میں راحت فتح علی خان پر ایک ایک کر کے نوٹ برساتے تو میں نے بھی دیکھ رکھا ہے۔۔ اور مجھے بہت حیرت ہوئی تھی کہ عام عقیدت مند تو ایسے طریقے سے داد دے ہی رہے تھے۔۔ یہ ڈاکٹر صاحب کو کیا سوجھی کہ نشست سے اٹھ کر تماش بینوں کی طرح نوٹوں کی گڈی پکڑ کر اس پر برسا رہے ہیں۔۔ یاحیرت۔۔۔۔ بہت ہی ماڈ اور براڈ مائنڈڈ علامہ ہیں:)
 
باباجی

محفلین
یہ ہم سب لوگوں کے لیئے ڈوب مرنے کا مقام ہے

ہم لوگ بھی زبانی جمع خرچ کے ماہر ہیں
یہاں محفل پر حساب ہو رہا ہے

میری گزارش ہے کہ اب بس کیجیئے
اگر آپ کو اتنا ہی خیال ہے تو اٹھیئے اور پہنچ جائیں طاہرالقادری کے پاس کہ ان بچوں اور عورتوں کو واپس بھیج دیجیئے
آپ بھی اپنے گرم کمروں میں بیٹھ کر یہاں ان لوگوں سے ہمدردی جتارہے ہیں ، آپ کو چاہیئے کہ وہاں پہنچ کر ہمدردی جتائیں
اور جمہوریت کا راگ الاپنے والوں سے گزارش ہے کہ پہلے تمام کرپشن کےجھوٹے ہونے کا ثبوت پیش کیجیئے ورنہ خاموش رہیں
سب کو بہت اچھی طرح پتا ہے کہ کونسا سیاہ ست دان کتنا مذہبی اور کتنا محب وطن ہے
بے غیرتوں، قوم فروشوں اور غداروں کے ٹولے کو آئینی جماعت کہا جاتا ہے آجکل
اگر آپ کو قادری پر اعتبار نہیں تو یہ بتائیں کہ کس پر اعتبار کریں ؟؟؟؟؟؟؟؟
آپ بھی یقیناً ان بے غیرتوں کے کسی ٹولے کے حامی ہونگے اگر نہیں ہیں تو خدارا ذرا صبر سے دیکھیں کہ طاہرالقادری کیا کرتا ہے
اگر بد عنوان ہوگا تو خؤد ہی پتا چل جائے گا

کیونکہ پچھلے ادوار میں ہم لوگ خؤد اپنے پاؤں پر کلہاڑی مار چکے ہیں اور اب بھی ماریں گے
کیونکہ یہ صاف نظر آرہا ہے آپ لوگوں کے انتہائی دلی مراسلات سے
 
زرقا مفتی

محفلین
آپ اپنے پہلے الزام کی وضاحت کیجئے، بغیر تحقیق ایسے الزام لگانا ایک مسلمان کی شان نہیں۔
دوسرے الزام سے میں آگاہ ہوں اور اسکی کافی مرتبہ وضاحت کی جاچکی ہے طاہر القادری اور انکی تنظیم کی طرف سے۔ اور میں اس وضاحت سے مطمئن ہوں۔ میرے نزدیک بات یہ نہیں جس طرح آپ پیش کر رہی ہیں۔
دیکھ لیجئے المشہور ڈیوٹی ویڈیو
اُس کے بعد کہہ دیجئے گا یہ میں نے یا میرے ساتھیوں نے فوٹو شاپ پر بنایا ہے
 
زرقا مفتی

محفلین
ا
یہ ہم سب لوگوں کے لیئے ڈوب مرنے کا مقام ہے

ہم لوگ بھی زبانی جمع خرچ کے ماہر ہیں
یہاں محفل پر حساب ہو رہا ہے

میری گزارش ہے کہ اب بس کیجیئے
اگر آپ کو اتنا ہی خیال ہے تو اٹھیئے اور پہنچ جائیں طاہرالقادری کے پاس کہ ان بچوں اور عورتوں کو واپس بھیج دیجیئے
آپ بھی اپنے گرم کمروں میں بیٹھ کر یہاں ان لوگوں سے ہمدردی جتارہے ہیں ، آپ کو چاہیئے کہ وہاں پہنچ کر ہمدردی جتائیں
اور جمہوریت کا راگ الاپنے والوں سے گزارش ہے کہ پہلے تمام کرپشن کےجھوٹے ہونے کا ثبوت پیش کیجیئے ورنہ خاموش رہیں
سب کو بہت اچھی طرح پتا ہے کہ کونسا سیاہ ست دان کتنا مذہبی اور کتنا محب وطن ہے
بے غیرتوں، قوم فروشوں اور غداروں کے ٹولے کو آئینی جماعت کہا جاتا ہے آجکل
اگر آپ کو قادری پر اعتبار نہیں تو یہ بتائیں کہ کس پر اعتبار کریں ؟؟؟؟؟؟؟؟
آپ بھی یقیناً ان بے غیرتوں کے کسی ٹولے کے حامی ہونگے اگر نہیں ہیں تو خدارا ذرا صبر سے دیکھیں کہ طاہرالقادری کیا کرتا ہے
اگر بد عنوان ہوگا تو خؤد ہی پتا چل جائے گا

کیونکہ پچھلے ادوار میں ہم لوگ خؤد اپنے پاؤں پر کلہاڑی مار چکے ہیں اور اب بھی ماریں گے
کیونکہ یہ صاف نظر آرہا ہے آپ لوگوں کے انتہائی دلی مراسلات سے
ہم تو اُن پر اعتبار نہیں کرتے جو کرتے ہیں وہ وہاں ضرور جائیں
 
زرقا مفتی

محفلین
حیرت ہے لال مسجد کے حمایتیوں پر، انکی ڈنڈا بردار فورس جو کچھ کر رہی تھی وہ تو تھا عین اسلام اور وہ برقع والی سرکار ٹھہری غازی۔۔۔
اور لانگ مارچ کی عورتیں اور انکا قائد ٹھہرا "ناقابلَ فہم"۔۔۔ جو چاہے آپکا حسنِ کرشمہ ساز کرے :)
لال مسجد کے محصورین پر ڈنڈے برسانے والوں کے حمایتی تو آپ کے قائد ہی تھے اور لال مسجد پر آپریشن کرانے والے مشرف صاحب آپ کے قائد کے حامی ہیں
اب کہہ دیجیے یہ بھی جھوٹ ہے افترا ہے
ہماری یاداشت کمزور نہیں ہے چیلنج نہ کیجیے
 
باباجی

محفلین
ا
ہم تو اُن پر اعتبار نہیں کرتے جو کرتے ہیں وہ وہاں ضرور جائیں
اگر آپ ان پر اعتبار نہیں کرتے تو جو ان پر اعتبار کرتے ہیں ان کے بارے میں بھی کچھ نہ کہیں
وہ لوگ اپنی مرضی سے گئے ہیں تو جو کچھ ہوگا انہی کے ساتھ ہوگا
فی الحال تو سب خیریت ہے
اور ہمیں اللہ سے خیریت ہی مانگنی چاہیئے
 
اس سارے پروسس سے ایک بات پاکستانیوں کو سمجھ اگئی ہے۔ کہ نام نہاد مذہبی لوگوں کا وژن محدود ہے۔ لوگوں نے اپنے اپنے عقیدت مندوں کے کلٹ بنالیے ہیں کیونکہ تعلیم کی کمی ہے۔ عام معصوم ادمی ان نام نہاد مذہبی لوگوں کی وضع قطع، تقاریر، اور بار بار اللہ رسول کے نام لینے کی وجہ سے اپنی سادگی میں ان سے عقیدت رکھتا ہے اور ان کی بات پر اعتماد کرتا ہے۔ مگر یہ نام نہاد مذہبی لوگ ان کو لوٹنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑتے۔
میں پہلے سیاست اور مذہب میں تفریق کرنا اچھا نہیں سمجھتا تھا۔ مگر پاکستان کی مخصوص صورت حال میں نام نہاد مذہبی لوگ بڑی اسانی سے استعمال ہوسکتے ہیں۔ پاکستانی عوام کو یہ نقطہ یاد رکھنا چاہیے اور انتخاب میں ووٹ ڈالتے وقت مدنظر رکھنا چاہیے۔
 
اگر آپ ان پر اعتبار نہیں کرتے تو جو ان پر اعتبار کرتے ہیں ان کے بارے میں بھی کچھ نہ کہیں
وہ لوگ اپنی مرضی سے گئے ہیں تو جو کچھ ہوگا انہی کے ساتھ ہوگا
فی الحال تو سب خیریت ہے
اور ہمیں اللہ سے خیریت ہی مانگنی چاہیئے

اللہ خیر کرے گا انشاللہ
حکومت ان کو باعزت ایکزٹ روٹ دے دے گی۔ یہ مشرف کی حکومت نہیں ہے
 
ش

شہزاد احمد

مہمان
علامہ صاحب کے لانگ مارچ کو ناکام نہیں کہا جائے گا، یہی اُن کی کامیابی ہے لیکن اگر معاملہ "تصادم" کی طرف گیا تو علامہ صاحب بعدازاں خود ہی پچھتائیں گے ۔۔۔
 
بلکل ناکام نہیں ہے۔ اگر الیکشن مزید شفاف ہوسکتا ہے تو یہ ایک کامیابی ہے۔
مگر کوئی بھی غیر ائینی اور فوجی مشاورت ناقابل قبول ہے۔

شفاف الیکشن میں جانا سب کی کامیابی ہے
 
طالوت

محفلین
مجھے بس کوئی اللہ کا بندہ یا بندی یہ سادہ سی بات سادہ سے الفاظ میں سمجھاوے کہ بلٹ پروف کنٹینر (بعض کے نزدیک بم پروف بھی) میں بیٹھ کر شہادت کی خواہش اور پہلے گولی کھانے اور اب سخت سردی میں شیر خوار بچوں کو کھلے آسمان تلے اور خود باسہولت کنٹینر میں جگہ پانے والے انقلابیوں کو موردِ الزام ٹھہرانا چاہیے یا پھر ان ٹھٹھرتے لوگوں کو جن کی آنکھوں کے سامنے یہ ڈرامہ چل رہا۔

دوران تقریر داعی انقلاب نے بلیو ایریا کو کربلا سے تشبیح دی ، کوئی ہے پوچھنے والا اس ہزاروں کے مجمع میں کہ مشہور تاریخ کے مطابق حسین بن علی نے کسی قلعہ میں قید بند ہو کر ساتھیوں کو میدان میں اکیلا چھوڑا تھا ؟

ہاں البتہ بہت سے خراب لوگوں میں سے کم خراب کا چناؤ کرنا ہے تو کم از کم ایسی بلے بلے مناسب نہیں۔
 
یہ بات درست ہے۔لوگ چونکہ اس فرقہ، مسلک اور کلٹ کے ممبر ہوتے ہیں جس کی وہ بات سن رہے ہوتے ہیں لہذا انکھوں دیکھی مکھی نگلتے ہیں۔ اچھے اچھے پڑھےلکھے لوگ بے وقوف بنتے ہیں۔ اس میں نسل، گروہ، قوم پرست لوگ بھی ہیں
اس تمام تعصبات سے نکلنے اور اچھے برے میں فرق کرنے کے لیے پاکستان میں اچھی تعلیم عام کرنے کی ضرورت محسوس ہورہی ہے۔
 
حضرت آپ سے ایک گزارش ہے ۔۔۔ امید ہے برا نہ مانیں گے ۔۔۔ کلٹ کا لفظ کثرتِ استعمال سے کلیشے زدہ ہو گیا ہے ۔۔۔ اس کا کوئی متبادل لفظ میسر ہو تو بلا جھجک استعمال کریں ۔۔۔ شکریہ ۔۔۔:)
 
لال مسجد کے محصورین پر ڈنڈے برسانے والوں کے حمایتی تو آپ کے قائد ہی تھے اور لال مسجد پر آپریشن کرانے والے مشرف صاحب آپ کے قائد کے حامی ہیں
اب کہہ دیجیے یہ بھی جھوٹ ہے افترا ہے
ہماری یاداشت کمزور نہیں ہے چیلنج نہ کیجیے
درست ۔ لال مسجد سے مسلکی اختلاف کے باوجود سچ بات یہ ہے کہ ان کی طالبات سڑکوں پر کبھی نہیں سوئیں ۔ الٹا پولیس نے جامعہ حفصہ میں گھس کر ان پر تشدد کیا تھا جس کے بعد بہت سی طالبات اور معلمات پولی کلینک میں ایڈمٹ ہوئیں تھیں ۔ بعد میں جب تناؤ بڑھ گیا تب بھی وہ جامعہ حفصہ میں محصور ہو گئیں تھیں ۔
منہاج القرآن کی خواتین بھی میرے لیے بحیثیت ہم وطن بہت محترم ہیں ۔ اللہ انہیں بحفاظت گھروں کو پہنچنا نصیب کرے ۔
 
مجھے بس کوئی اللہ کا بندہ یا بندی یہ سادہ سی بات سادہ سے الفاظ میں سمجھاوے کہ بلٹ پروف کنٹینر (بعض کے نزدیک بم پروف بھی) میں بیٹھ کر شہادت کی خواہش اور پہلے گولی کھانے اور اب سخت سردی میں شیر خوار بچوں کو کھلے آسمان تلے اور خود باسہولت کنٹینر میں جگہ پانے والے انقلابیوں کو موردِ الزام ٹھہرانا چاہیے یا پھر ان ٹھٹھرتے لوگوں کو جن کی آنکھوں کے سامنے یہ ڈرامہ چل رہا۔
دوران تقریر داعی انقلاب نے بلیو ایریا کو کربلا سے تشبیح دی ، کوئی ہے پوچھنے والا اس ہزاروں کے مجمع میں کہ مشہور تاریخ کے مطابق حسین بن علی نے کسی قلعہ میں قید بند ہو کر ساتھیوں کو میدان میں اکیلا چھوڑا تھا ؟
ہاں البتہ بہت سے خراب لوگوں میں سے کم خراب کا چناؤ کرنا ہے تو کم از کم ایسی بلے بلے مناسب نہیں۔
بلیو ایریا کے تاجروں سے پوچھیے ۔ چار دن سے کاروبار بند ہے ۔ بے چارے دعائیں کر رہے ہیں کہ کربلا نہ بنے ۔ دوسرے شہروں سے اٹھ کر آنے والے بے حس کیا جانیں کہ وہ کیا کر کے جا رہے ہیں۔
 
یہ ہم سب لوگوں کے لیئے ڈوب مرنے کا مقام ہے
ہم لوگ بھی زبانی جمع خرچ کے ماہر ہیں
یہاں محفل پر حساب ہو رہا ہے
میری گزارش ہے کہ اب بس کیجیئے
اگر آپ کو اتنا ہی خیال ہے تو اٹھیئے اور پہنچ جائیں طاہرالقادری کے پاس کہ ان بچوں اور عورتوں کو واپس بھیج دیجیئے
آپ بھی اپنے گرم کمروں میں بیٹھ کر یہاں ان لوگوں سے ہمدردی جتارہے ہیں ، آپ کو چاہیئے کہ وہاں پہنچ کر ہمدردی جتائیں
اور جمہوریت کا راگ الاپنے والوں سے گزارش ہے کہ پہلے تمام کرپشن کےجھوٹے ہونے کا ثبوت پیش کیجیئے ورنہ خاموش رہیں
بھائی صاحب ۔ ہم اتنے بھی بے حس نہیں ۔ بے شک ان دھرنے والوں کو ہم نے دعوت نامہ نہیں دیا تھا کہ آ کر ہمارے شہر کا نظام زندگی درہم برہم کر دیں ، لیکن جس وقت یہاں آندھی اور بارش شروع ہوئی اسی وقت سے سب ان کے لیے افسردہ ہیں ۔ زرقا بھی اپنی پریشانی کا ذکر کر چکی ہیں ۔ اور ہم کیا کریں ؟
 
Top