’انھیں کیوں نشانہ بنائیں جو ہمارے لیے خطرہ نہیں؟‘ سرتاج عزیز

arifkarim

معطل
یہ بات درست ہے کہ اس وقت اسٹیبلشمنٹ نواز کے اقتدار سے بالکل آزاد ہوچکی ہے۔ اکانومسٹ کی رپورٹ کے مطابق۔
تو پھر آرمی چیف جنرل راحیل کو تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے قائدین سے مذاکرات کی "سہولت" کیلئے کیوں دھکیلا؟ کیا جمہوری حکومتیں ایسی ہوئی کرتی ہیں؟ کیا انہیں اپنے آپ پر اعتماد نہیں؟

ان کے ساتھ پیپلز پارٹی نے بھی الیکشن میں تعاون دیا اور لیا تھا۔
یعنی اگر دو سیاسی جماعتیں وہ غلط کام کریں تو وہ صحیح ہوگیا؟
 
مدیر کی آخری تدوین:
تو پھر آرمی چیف جنرل راحیل کو تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے قائدین سے مذاکرات کی "سہولت" کیلئے کیوں دھکیلا؟ کیا جمہوری حکومتیں ایسی ہوئی کرتی ہیں؟ کیا انہیں اپنے آپ پر اعتماد نہیں؟
یہ آزادی دھرنے کی بدولت ہی نصیب ہوئی تھی۔ سہولت کاری آزادی سے پہلے کی بات ہے۔
یعنی اگر دو سیاسی جماعتیں وہ غلط کام کریں تو وہ صحیح ہوگیا؟
سپاہ صحابہ ایک سیاسی جماعت بھی ہے جس کا ووٹ بنک ہے الیکشن جیتنے کے لئے سیاسی جماعتیں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کیا کرتی ہیں۔
اگر کسی سے بطور سیاسی جماعت بات کی جائے تو ٹھیک ہے۔
 
arifkarim

معطل
یہ آزادی دھرنے کی بدولت ہی نصیب ہوئی تھی۔ سہولت کاری آزادی سے پہلے کی بات ہے۔
سیاسی جماعتیں اپنے مابین اختلافات دیگر سیاسی جماعتوں کیساتھ ملکر حل کرتی ہیں۔ فوجی سربراہان کو ملکی سیاست میں نہیں دھکیلتیں۔ لیکن فوج کی نرسری میں پلے بڑھے لیڈران یہ سب کیسے جان سکتے ہیں؟

سپاہ صحابہ ایک سیاسی جماعت بھی ہے جس کا ووٹ بنک ہے الیکشن جیتنے کے لئے سیاسی جماعتیں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کیا کرتی ہیں۔
اگر کسی سے بطور سیاسی جماعت بات کی جائے تو ٹھیک ہے۔
یہ تو آپ ایسے کہہ رہے ہیں جیسے طالبان بھی کوئی سیاسی جماعت ہو؟ دہشت گرد تنظیم صرف دہشتگردی پھیلاتی ہے، اسکا سیاست سے کیا لینا دینا؟
 
سیاسی جماعتیں اپنے مابین اختلافات دیگر سیاسی جماعتوں کیساتھ ملکر حل کرتی ہیں۔ فوجی سربراہان کو ملکی سیاست میں نہیں دھکیلتیں۔ لیکن فوج کی نرسری میں پلے بڑھے لیڈران یہ سب کیسے جان سکتے ہیں؟
تو آپ کی تحریک انصاف اور عوامی تحریک تھرڈ امپائر اور آرمی چیف کی گارنٹی کیوں مانگتی رہیں؟
بہرحال فوج کو سیاسی معاملات میں سہولت کاری کے لئے بھی نہیں کہنا چاہئے تھا لیکن موجودہ بحران میں تحریک انصاف اور عوامی تحریک نے فوج گھسیٹنے کی زیادہ اور بھرپور کوشش کی۔
دہشت گرد تنظیم صرف دہشتگردی پھیلاتی ہے، اسکا سیاست سے کیا لینا دینا؟
اگر یہ سیاستدان دہشت گرد تھا تو آپ کے مشرف نے اسکو کھلا کیوں چھوڑ دیا سیاست کرنے کے لئے؟
 
arifkarim

معطل
تو آپ کی تحریک انصاف اور عوامی تحریک تھرڈ امپائر اور آرمی چیف کی گارنٹی کیوں مانگتی رہیں؟
تھرڈ امپائر کا مطلب فوج ہی ہے کا شوشہ پٹواریوں نے چھوڑا تھا۔ عمران خان نے کبھی فوج کا نام تک نہیں لیا۔ اگر اسکی پہلے سے فوج کیساتھ مذاکرات چل رہے تھے تو جنرل راحیل نے خاص طور نوازحکومت کے کہنے پر مدعو کیوں کیا؟

بہرحال فوج کو سیاسی معاملات میں سہولت کاری کے لئے بھی نہیں کہنا چاہئے تھا لیکن موجودہ بحران میں تحریک انصاف اور عوامی تحریک نے فوج گھسیٹنے کی زیادہ اور بھرپور کوشش کی۔
کیا ماڈل سانحہ میں فوج پڑی؟ کیا الیکشن دھاندلی میں فوج پڑی؟ پھر ان سیاسی تنازعات کو حل کروانے کیلئے فوج کی سہولت کاری کیوں طلب کی گئی؟ :)

اگر یہ سیاستدان دہشت گرد تھا تو آپ کے مشرف نے اسکو کھلا کیوں چھوڑ دیا سیاست کرنے کے لئے؟
سپہ صحابہ، لشکر جھنگوی پاکستان میں بین ہے۔
 
تھرڈ امپائر کا مطلب فوج ہی ہے کا شوشہ پٹواریوں نے چھوڑا تھا۔ عمران خان نے کبھی فوج کا نام تک نہیں لیا۔
تو عمران کا تھرڈ امپائر کون تھا پھر؟
سپہ صحابہ، لشکر جھنگوی پاکستان میں بین ہے۔
تو یہ صاحب آزاد کیوں گھوم رہے ہیں؟ مشرف نے ان کو کیوں نہیں پکڑا ؟ جس صاحب کی تصویر آپ نے لگائی اس کے بارے میں بتائیں
 
arifkarim

معطل
تو عمران کا تھرڈ امپائر کون تھا پھر؟
خدا اور کون جو حق اور جھوٹ کا فیصلہ کرتا ہے۔

تو یہ صاحب آزاد کیوں گھوم رہے ہیں؟ مشرف نے ان کو کیوں نہیں پکڑا ؟ جس صاحب کی تصویر آپ نے لگائی اس کے بارے میں بتائیں
اگر مولانا مودودی قتل کی سزا پانے کے بعد باعزت بری ہو سکتے ہیں۔ تو یہ معمولی سے دہشت گرد کس کھیت کی مولی ہیں۔
 
حسینی

محفلین
سپاہ صحابہ ایک سیاسی جماعت بھی ہے جس کا ووٹ بنک ہے الیکشن جیتنے کے لئے سیاسی جماعتیں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کیا کرتی ہیں۔
اگر کسی سے بطور سیاسی جماعت بات کی جائے تو ٹھیک ہے۔
یقینا سپاہ صحابہ کا ووٹ بینک ہے۔۔۔ اور سیاسی جماعتیں الیکشن جیتنے کے لیے ہر جائز وناجائز کام کرتے ہیں۔۔۔لیکن آپ کیسے اس کام کو جسٹفائی کرسکتے ہیں؟؟؟
اس تنظیم نے صرف نام بدلا ہے۔۔ کام وہی ہے۔۔۔ یقینا یہ اگر مذہبی دہشت گردی اور مسلمانوں کی تکفیر چھوڑ کر سیاسی جدوجہد کرے ۔۔۔ تو ان کی قدر کی جانی چاہیے۔۔۔ لیکن سب کو معلوم ہے واقع میں ایسا نہیں ہے۔
ابھی اسلام آباد دھرنے کے دوران اور محرم الحرام میں لدھیانوی کی سربراہی میں لال مسجد سے جو جلوس نکلے تھے۔۔ اور تقریریں جو ہوئی تھیں وہ ذرا آپ سنیں۔۔۔ سب کچھ واضح ہوجائے گا۔۔۔
 
جی بالکل اسی لئے میں مذہب کے نام پر سیاست کے سخت خلاف ہوں۔ لبنان میں حزب اللہ اور غزہ میں حماس جو اسلام کے نام پر دہشت گردی کر رہے ہیں وہ بھی اسی سپہ صحابہ، لشکر جھنگوی جیسے گروہوں سے ملتے ہیں۔

ابھی اسلام آباد دھرنے کے دوران اور محرم الحرام میں لدھیانوی کی سربراہی میں لال مسجد سے جو جلوس نکلے تھے۔۔ اور تقریریں جو ہوئی تھیں وہ ذرا آپ سنیں۔۔۔ سب کچھ واضح ہوجائے گا۔۔۔
پولیس او ر حکومت ان مذہبی منافرت اور دنگا فساد پھیلانوں کیخلاف تو کوئی وارنٹ جاری نہیں کرتی البتہ کنٹینر پر جو ہو رہا ہے اسکے خلاف فوراً وارنٹ نکل آتے ہیں اور گرفتاریاں پھر بھی عمل میں نہیں لائی جاتیں۔ قانون کا اس سے بڑا مذاق کیا ہو سکتا ہے؟
 
منقب سید

محفلین
صائمہ شاہ سے گزارش ہے کہ ہمارے اس نئے اور معصوم سے رُکن کیلئے اپنی منفی ریٹنگ واپس لے لیں اور انکی بجائے ہمیں وہ ریٹنگ ارسال کر دیں :)
ہا ہا ہا نہیں نہیں بحال رکھیں۔ اختلاف رائے کا حق سب کو حاصل ہے برادر۔
چاہے وہ بلاوجہ ہی کیوں نہ ہو۔ :p
 
Top