’حتف 2 ابدالی میزائل کا کامیاب تجربہ‘

تانیہ

محفلین
پاکستان نے زمین سے زمین پر 180کلومیٹر تک مار کرنے والے ایٹمی بیلسٹک میزائل ابدالی کا کامیاب تجربہ کرلیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق ابدالی حتف ٹو میزائل 180 کلو میٹر تک اپنے ہدف کو نشانہ بنا سکتا ہے جبکہ ابدالی میزائل روائتی کے ساتھ ساتھ ایٹمی ہتھیار لے جانے کی بھی صلاحیت رکھتا ہے۔چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل خالد شمیم وائیں نے جدید ہتھیاروں کو استعمال کرنے کی صلاحیت پر متعلقہ ٹیم کو مبارک باددی اور کہا کہ مسلح افواج ہر قسم کی جارحیت کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں جبکہ صدر اور وزیر اعظم نے کامیاب تجربہ پر سائنسدانوں اور انجینیئروں کو خراج تحسین پیش کیا ۔ روزنامہ پاکستان

پاکستانی فوج نے ایک بیان میں کہا ہے کہ جمعہ کو زمین سے زمین پر مار کرنے والے حتف دوئم ابدالی کا کامیاب تجربہ کیا گیا ہے۔ پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ آئی ایس پی آر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ زمین سے زمین پر مار کرنے والا کم شارٹ رینج میزائل حتف دوئم ابدالی جوہری اور ایٹمی وارہیڈ لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ بیان کے مطابق یہ میزائل ایک سو اسّی کلومیٹر تک ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ بیان کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل خالد شمیم وائیں نے تجربہ دیکھا۔

بی بی سی اردو
 
Top