جان
خواجہ آصف نااہلی کیس اسلام آباد ہائیکورٹ کے بعد سپریم کورٹ نے بھی اپنا فیصلہ سنا دیا
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سپریم کورٹ نے نااہلی معطل کرنے سے متعلق خواجہ آصف کی استدعامستردکردی ،عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 2 ہفتے کیلئے ملتوی کردی۔تفصیلات کے مطابق جسٹس عطا عمر بندیال کی سربراہی میں بنچ نے خواجہ آصف کی نااہلی معطل کرنے سے متعلق درخواست کی سماعت کی ،خواجہ آصف کی جانب سے منیر اے ملک سپریم کورٹ میں پیش ہوئے،
جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکسدیتے ہوئے کہا کہ خواجہ آصف کی نااہلی 3 نکات پر ہوئی،اس پر وکیل منیر اے ملک نے کہا کہ میرے موکل پرالزام ہے کہ اقامہ رکھا،دوسرا الزام تنخواہ لینے اورکاغذات نامزدگی میں ظاہر نہ کرنے کاہے، جس بینک اکائونٹس میں 4700 درہم تھے اسے بھی ظاہر نہ کرنے کاالزام ہے، منیر اے ملک نے کہا کہ دبئی بینک اکاﺅنٹ میں کبھی کوئی ٹرانزیکشن نہیں ہوئی ،یہ اکاﺅنٹ 7 جولائی 2015 میں بند ہو گیا تھا ۔خواجہ آصف کے وکیل نے کہا کہ کاغذاتنامزدگی میں 3 سال کے انکم ٹیکس کی ادائیگی کا پوچھا گیا ،خواجہ آصف نے کاغذات نامزدگی کیساتھ 3 سال کے ٹیکس گوشوارے منسلک کئے ،منیر اے ملک نے کہا کہ 2012 کے گوشواروں میں بھی تنخواہ کا ذکر ہے ،کاغذات نامزدگی میں 6.82 ملین غیرملکی زرمبادلہ ظاہرکیا۔اس پر جسٹس سجاد علی شاہ نے کہا کہ کاغذات نامزدگی میں غیرملکی تنخواہ صفرلکھی گئی ہے،کاغذات نامزدگی میں دونوں باتوں کی وضاحت نہیں کی گئی۔وکیل صفائی نے کہا کہ گوشواروں میں غیرملکی تنخواہ اور 9 ہزار درہم کابھی ذکر ہے،گوشواروں میں ذرائع آمدن اورتنخواہ بھی درج ہے،منیر اے ملک نے کہا کہ غیرملکی آمدن میں تنخواہ اوردبئی ہوٹل کے فروخت کی رقم کابھی ذکرہے، وکیل صفائی نے کہا کہ خرچ کردہ رقم اثاثہ نہیں ہوتی،انتخابی عذرداری درخواست میں غیر ملکی تنخواہ کا ذکر نہیں کیا گیا ،2013 میں الیکشن پٹیشن میں تنخواہ کودفاع کے طور پرپیش نہیں کیا گیا ،میرے موکل کے پاس متوقع حاصل ہونے والی تنخواہ نہیں تھی
جوظاہر کی جاتی ۔منیر اے ملک نے کہا کہ کاغذات نامزدگی میں وہی اثاثے بتائے جاتے ہیں جوہاتھ میں ہوں،قابل وصول اثاثے بھی اثاثے ہوتے ہیں،خواجہ آصف کا اقامہ کاغذات نامزدگی کےساتھ لگایاگیاتھا۔جسٹس عمر عطابندیال نے کہا کہ الزام ہے خواجہ آصف وزیرہوتے ہوئے غیرملکی ملازمت نہیں کرسکتے،درخواست گزار کا موقف ہے یہ مفادات کا ٹکرائوہے،اسے کاروبار نہیں کہا جا سکتا،آپ مقدمہ پاناما کیس کے تناظر میں پیش کریں وہ ممکن ہو سکتا ہے،
فیصلہ مفادات کے ٹکرائواورغیرملکی اکائونٹس چھپانے پردیاگیا۔ منیر اے ملک نے عدالت سے استدعا کہ خواجہ آصف کی نااہلی کافیصلہ معطل کیاجائے،خواجہ آصف نے آئندہ الیکشن لڑنا ہے، عدالت نے دلائل سننے کے بعد نااہلی معطل کرنے سے متعلق خواجہ آصف کی استدعامستردکردی،عدالت نے اپنے ریمارکس میں کہا ہے کہ خواجہ آصف اورعثمان ڈاراپنی تحریری گزارشات دائرکریں،عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کردیئے اور سماعت 2 ہفتے کیلئے ملتوی کردی۔