arifkarim
معطل
لیبیا کے مشرقی شہر بن غازی میں امریکی قونصل خانے پر مسلح افراد کے حملے میں امریکی سفیر کرسٹوفر سٹیونز بھی ہلاک ہوئے ہیں۔
مسلح افراد نے پیغمبرِ اسلام کے خلاف فلم پر احتجاج کے دوران قونصل خانے کی عمارت پر دھاوا بول دیا تھا اور اس حملے میں چار امریکی اہلکار ہلاک ہوئے ہیں۔
لیبیا کے ایک اہلکار نے کہا ہے کہ کرسٹوفر سٹیونز حملے کے بعد دم گھٹنے کی وجہ سے ہلاک ہوئے ہیں۔
امریکی صدر باراک اوباما نے ان ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ’سفیر کرسٹوفر سٹیونز نے لیبیا میں (کرنل قدافی کی حکومت کے خلاف چلنے والی) تحریک کے دوران امریکی اور لیبیا کی عوام کی بے لوث خدمت کی‘۔
امریکی صدر نے دنیا بھر میں امریکی سفارتی دفاتر پر سکیورٹی انتظامات کو سخت کرنے کا حکم بھی جاری کیا۔
امریکی وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن نے بھی اس حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔
امریکی وزارتِ خارجہ کی ترجمان نے بھی کہا تھا کہ امریکہ اس حملہ کی شدید مذمت کرتا ہے اور امریکہ قونصلیٹ کی عمارت کو محفوظ بنانے کے لیے لیبیا کے حکام کے ساتھ رابطے میں ہے۔ لیبیا کی حکومت نے اس حملے کو بزدلانہ کارروائی قرار دیا ہے۔
مسلح افراد نے امریکی قونصل خانے کی عمارت کو آگ لگا دی تھی۔ تاہم جس وقت آگ لگائی گئی عمارت کے اندر کوئی موجود نہیں تھا۔
واضح رہے کہ امریکی قونصلیٹ پر حملہ ایک امریکی فلم کے خلاف احتجاج کے دوران کیا گیا تھا جس میں مبینہ طور پر پیغمبرِ اسلام کی توہین کی گئی تھی۔
یہ فلم ایک امریکی پادری ٹیری جونز نے چند مصری تارکینِ وطن کے تعاون سے بنائی ہے۔
فلم کی مخالفت میں لیبیا کے علاوہ مصر میں بھی مظاہرے ہوئے ہیں۔ مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں بھی مظاہرین نے امریکی سفارتخانے کی دیوار پھلانگتے ہوئے امریکی جھنڈا اتار کر پھینک دیا تھا۔
مصر میں ہزاروں مظاہرین نے آزادیِ اظہار کے بہانے پیغمبرِ اسلام کی توہین کیے جانے کی سخت مذمت کی ہے۔
اس سے پہلے امریکی سفارت خانے نے ایک بیان میں کہا تھا کہ وہ کچھ افراد کی طرف سے مسلمانوں کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے کی کوشش کی مذمت کرتے ہیں۔
بیان میں کہا گیا تھا کہ ’ہم ان تمام اقدامات کو مسترد کرتے ہیں جس میں آزادیِ اظہار کے نام پر دوسروں کی مذہبی عقیدوں کو ٹھیس پہنچائی جاتی ہے۔‘
حوالہ:
http://www.bbc.co.uk/urdu/world/2012/09/120911_us_official_libya_tk.shtml
مجھے حیرت اس بات کی ہے کہ اس اسلام مخالف فلم کے خالقین، فنڈنگ کرنے والے سب کے سب صیہونی یہود ہیں، اسکے باوجود امریکی سفارت خانوں پر ہلہ بولنے کی کیا منطق ہے؟
http://en.wikipedia.org/wiki/Innocence_of_Muslims