بڑا سادہ سا سوال فواد صاحب جس پر اعتراض بھی ہزار ہا بار ہوتا ہے ۔ امریکی قانون ہولو کاسٹ پر اظہار رائے میں کتنی آزادی دیتا ہے ؟
اگر ہولوکاسٹ پر کہنے کی آزادی نہیں تو آپ اس کو کیسے جسٹی فائی کریں گے ؟؟
یورپی ممالک کے بارے میں تو میں جانتا ہوں۔
ارے میرے بھائی ، پاکستان میں یو ٹیوب بند ہے اس کے لنک بھیجنے میں اپنی صلاحیتیں برباد نہ کرو اور اگر یہ چل بھی رہی ہوتی تو ہیلری اور اوبامہ کو دیکھنے اور سننے سے بہتر بہت سارے کام ہیں ہم لوگوں کے پاس۔ وہی گھسا پٹا رونا رو رہے ہوں گے آزادی اظہار کا۔ یار اگر تم لوگ اسی طرح سے آزادی اظہار کرنے کو جائز قرار دیتے ہو تو پھر اس کے رد عمل میں ہونے والے خون خرابے کے بھی تمہی ذمہ دار ہو۔ دنیا کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی لا حاصل کوششیں نہ کیا کرو۔ سب جانتے ہیں کہ امریکہ کی جان اسرائیلی طوطے میں ہے اور اسرائیل کے ہر ناجائز کام کو تم لوگ جس طریقے سے تحفظ دیتے ہو اس فلم کے حوالے سے بھی وہی بات عیاں ہے۔ یہ فلم اسرائیلی شہہ پر بنی ہے اورامریکہ کی کیا مجال کہ اس پر پابندی لگا سکے ۔ بھئی جب ہم تمہاری مجبوری سمجھتے ہیں تو کیا ضرورت ہے اتنی صفائیاں پیش کرنے کی؟۔ یہ تو تم امریکیوں کی سوچ پر منحصر ہے کہ کس حد تک صیہونی غلامی میں جانے کی ہمت رکھتے ہو۔فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
امريکہ ميں آزادی رائے کے حوالے سے وزير خارجہ ہيلری کلنٹن اور صدر اوبامہ کے بيانات
فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
www.state.gov
http://www.facebook.com/USDOTUrdu
کس بھینس کے آگے بین بجا رہے ہیں ساجد بھائی۔۔۔ارے میرے بھائی ، پاکستان میں یو ٹیوب بند ہے اس کے لنک بھیجنے میں اپنی صلاحیتیں برباد نہ کرو اور اگر یہ چل بھی رہی ہوتی تو ہیلری اور اوبامہ کو دیکھنے اور سننے سے بہتر بہت سارے کام ہیں ہم لوگوں کے پاس۔ وہی گھسا پٹا رونا رو رہے ہوں گے آزادی اظہار کا۔ یار اگر تم لوگ اسی طرح سے آزادی اظہار کرنے کو جائز قرار دیتے ہو تو پھر اس کے رد عمل میں ہونے والے خون خرابے کے بھی تمہی ذمہ دار ہو۔ دنیا کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی لا حاصل کوششیں نہ کیا کرو۔ سب جانتے ہیں کہ امریکہ کی جان اسرائیلی طوطے میں ہے اور اسرائیل کے ہر ناجائز کام کو تم لوگ جس طریقے سے تحفظ دیتے ہو اس فلم کے حوالے سے بھی وہی بات عیاں ہے۔ یہ فلم اسرائیلی شہہ پر بنی ہے اورامریکہ کی کیا مجال کہ اس پر پابندی لگا سکے ۔ بھئی جب ہم تمہاری مجبوری سمجھتے ہیں تو کیا ضرورت ہے اتنی صفائیاں پیش کرنے کی؟۔ یہ تو تم امریکیوں کی سوچ پر منحصر ہے کہ کس حد تک صیہونی غلامی میں جانے کی ہمت رکھتے ہو۔
یہاں آنے سے قبل اپنے عوام اور دانشوروں کو ہی پڑھ لیا کرو جو متواتر امریکہ کو خبردار کر رہے ہیں کہ اس کی جانبدارانہ پالیسیاں دنیا کا امن تباہ کر رہی ہیں۔ کہو تو روزانہ آپ کے امریکی دانشوروں کے مقالات کے لنک آپ کو ارسال کر دیا کروں شاید سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ تو آپ کو ان سے دور رکھتا ہو گا۔ اوبامہ کے 4 سال پورے ہونے کو آئے کبھی اس دورانئے پر غور کرو تو سمجھ آ جائے گی کہ امریکہ میں بھی جمہوریت کس قدر مظلوم ہے اور سازشیں کتنی طاقتور۔ دوسروں کے ہمہ قسم معاملات میں ٹانگ پھنسانے والا امریکہ خود کس سازش کا شکار ہے کبھی اس پر بھی ایک آدھ مضمون یہاں شامل کر دیا کرو تا کہ امریکی حکومت کی نام نہاد غیر جانبداری اور آزادی ظہار کا کچھ تو بھرم رہ سکے۔ یہ کیا بات ہوئی کہ دوسروں کے عقائد و ایمان پر بکواس کو آزادی
اظہار کہہ دیا اورجب امریکی عوام Capture Wall Street مظاہرہ کریں تو آزادی اظہار تیل لینے چلی جاتی ہے اور امریکی سیکورٹی سورمے اپنے ہی عوام کو ظالمانہ تشدد کا نشانہ بناتے ہیں۔ خواتین کو نازک اعضاء سے پکر کر گھسیٹتے ہیں۔
محترم بات سیدھی سی ہے ۔ احترام کروانا ہے تو احترام کرنا ہو گا۔ ورنہ جب تک سپ پاوری کا نشہ ہے تب تک غُل غپاڑہ کرتے رہو تا وقتیکہ کوئی دوسرا بھی کل کو تمہارے اس عمل کا اطلاق تمہی پر کر گزرے اور میں نہیں سمجھتا کہ امریکی تاریخ میں کمزور ہیں۔ اگر ایسا ہوا تو یہ سب کے لئے ایک بڑا نقصان ہو گا لیکن امریکی حکمران ٹولہ امریکہ کا بیڑا غرق کرنے پر تلا بیٹھا ہے۔
فاتح بھائی اس لئے بجا رہا ہوں کہ ان کا باجا بجنے سے پہلے ان کو بین کی آواز سے آگاہ کر دیا جائے کہ بین کے مقابلے میں باجے کی آواز بہت سخت ہوتی ہے۔ ویسے باجا تو سی آئی اے بھی بجاتی ہے ان لوگوں کا جن کو وہ اپنے مقاصد کے لئے استعمال کر چکی ہوتی ہے اور پھر ان "رازداروں" کا ایک ہی حل ہوتا ہے جسے موت کہتے ہیں۔کس بھینس کے آگے بین بجا رہے ہیں ساجد بھائی۔۔۔
یہ توتا ان کا رازدان تو بہرحال نہیں ہے۔۔۔ لیکن یہ اپنی تنخواہ کھری کرنے کے لیے پیشہ ور قاتلوں کی وکالت کر رہا ہے اور امریکی سانپوں سے یاری میں یقیناً نقصان اس کا اور اس کے خاندان کا ہی ہے کہ یہ کسی بھی وقت ان کی امریکیت (بربریت) کی بھینٹ چڑھ جائے گا۔فاتح بھائی اس لئے بجا رہا ہوں کہ ان کا باجا بجنے سے پہلے ان کو بین کی آواز سے آگاہ کر دیا جائے کہ بین کے مقابلے میں باجے کی آواز بہت سخت ہوتی ہے۔ ویسے باجا تو سی آئی اے بھی بجاتی ہے ان لوگوں کا جن کو وہ اپنے مقاصد کے لئے استعمال کر چکی ہوتی ہے اور پھر ان "رازداروں" کا ایک ہی حل ہوتا ہے جسے موت کہتے ہیں۔
ہمارے یہاں بالکل سچ لکھا آرہا ہے "ناٹ فاؤنڈ"۔۔۔فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
امريکہ ميں آزادی رائے کے حوالے سے وزير خارجہ ہيلری کلنٹن اور صدر اوبامہ کے بيانات
فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
www.state.gov
http://www.facebook.com/USDOTUrdu
ان کے شروع کردہ دھاگوں میں سب سے آخر میں۔۔ان کا تعارف کدھر ہے؟
تمھیں کس نے کہہ دیا کہ تم اتنے اہم ہو گئے ہو کہ سی آئی اے کے لیے کام کرو؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟سب سے پہلے تو ميں يہ واضح کر دوں کہ ميں سی – آئ –اے کے ليے کام نہيں کرتا۔ ميں ايک امريکی شہری ہوں اور امريکی حکومت سے منسلک سينکڑوں کی تعداد ميں مسلمان شہريوں کے طرح ميں اسٹيٹ ڈيپارٹمنٹ ميں ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم کے ممبر کی حيثيت سے اپنے فرائض انجام ديتا ہوں۔
اگر تم اتنے ہی سوالات کے جوابات دینے والے ہوتے تو میرے سوالات کا جواب دیتے تکلیف کیوں ہوتی ہے؟ ڈرون کے ذریعے معصوموں کو قتل کر کے امریکیت کا ثبوت دینے کے متعلق سوالات کا ذکر کر رہا ہوں مسٹر جینئس۔ميرا مقصد کسی بھی موقع پر فورم پر ممبران کے مذہبی جذبات کو ٹھيس پہنچا کر دل آزاری کرنا ہرگز نہيں ہے۔ ميں صرف امريکی حکومت کا تصديق شدہ درست سرکاری موقف آپ کے سامنے رکھ رہا ہوں، ايک ايسے معاملے کے حوالے سے جس پر فورمز پر بے شمار سوالات اٹھائے گئے ہيں۔
واہ اس سے زیادہ غیر عقلی یا احمقانہ جواب شاید زندگی میں کبھی نہیں سنا ہو گا میں نے۔يقينی طور پر امريکی حکومت سے يہ توقع نہيں کی جا سکتی کہ معاشرے کے مختلف طبقوں کے ليے مختلف پيمانے اور امتيازی برتاؤ روا رکھے۔ ہم اس بنياد پر افراد اور گروہوں کے خلاف قانونی چارہ جوہی نہيں کر سکتے کہ انھوں نے دانستہ معاشرے کے ديگر طبقوں کی دل آزاری کے ليے اپنے خيالات کا پرچار کيا ہے، چاہے وہ خيالات کتنے ہی قابل مذمت، غير اخلاقی يا قابل نفرت کيوں نہ ہوں۔