’لا ایرس ڈی اُور‘ سونی فوٹوگرافی ایوارڈز

بتیس سالہ نارویجن فوٹوگرافر اینڈریا یسٹوانگ سال دو ہزار تیرہ کی ’لا ایریس ڈی اُور‘ سونی ایوارڈ یافتہ فوٹوگرافر قرار دی گئی ہیں

130425150549_andreagjestvang.jpg


بہ شکریہ بی بی سی اردو
 
منصفین نے متفقہ طور پر یسٹوانگ کی تصاویر کی سیریز کے حق میں ووٹ دیا جس میں اُن بچوں اور نوجوانوں کی تصاویر کھینچیں گئی جنہوں نے جولائی دو ہزار گیارہ کے یوٹویا کے جزیرے پر ہونے والے قتلِ عام کو دیکھا تھا۔ اس تصاویری سلسلے کا نام انہوں نے ’تاریخ میں ایک دن‘ قرار دیا

130425150547_andrea_gjestvang.jpg
 
دی لیموزین میریم میلونی کی یہ تصویر لارا اور بیلا کو ان کی پندرہویں سالگرہ پر دکھاتی ہے۔ میریم جن کا تعلق اٹلی سے ہے اور ان کو پروفیشنل آرٹ اور کلچر کے شعبے میں فاتح قرار دیا گیا

130425150646_myriammeloni.jpg
 
ویلیریو بسپوری جن کا تعلق اٹلی سے ہے۔ ان کو ’پروفیشنل کنٹمپرری ایشو‘ کے شعبے میں ایوارڈ دیا گیا جنہوں نے دس سال لاطینی امریکہ کے مختلف جیل خانہ جات کا دورہ کیا

130425150656_valeriobispuri.jpg
 
ہوانگ ہئیپ نگویان جن کا تعلق ویتنام سے ہے، ان کو ’اوپن فوٹوگرافر آف دی ائیر‘ کا ایورڈ ان کی اس تصویر پر ملا جں میں ایک لڑکی ایک طوفان میں کھڑی ہے

130425150558_hoanghiepnguyen.jpg
 
آسٹریلیا سے گیٹی امی۔جز کے ایڈم پریٹی کی یہ تصویر جنہیں ’پروفیشنل سپورٹ‘ فوٹوگرافر کا ایوارڈ دیا گیا۔ اس تصویر میں یوسین بولٹ باقی دوڑنے والوں سے تیز سو میٹر کی دوڑ میں آگے جا رہے ہیں

130425150542_adampretty.jpg
 
ایلیس کپوتو جن کا تعلق اٹلی سے ہے اور ان کو’پروفیشنل لائف سٹائل‘ کے شعبے میں ایوارڈ دیا گیا ان کی اس تصویر میں ان کے خاندان کے افراد چھٹیوں میں سیر کرتے نظر آ رہے ہیں

130425150544_alicecaputo.jpg
 
کرسچئین اسلوند کی ’پروفیشنل کیمپین‘ کے شعبے میں ایوارڈ دیا گیا۔ یہ تصویر ہانک کانگ کی ہے جہاں اسے عمارت کے اوپر سے نیچے کی جانب لیا گیا ہے تاکہ تصویر ہموار نظر آئے

130425150551_christianaslund.jpg
 
فابریس فولے جن کا تعلق فرانس سے ہے کو ’پروفیشنل آرکیٹکچر‘ کا ایورڈ دیا گیا ان کی یہ تصویر عبادت گاہوں کے فنون کی عکاسی کرتی ہے

130425150553_fabricefouillet.jpg
 
گالے تیبون جن کا تعلق اسرائیل سے ہے، ان کو ’پروفیشنل ٹریول‘ ایوارڈ دیا گیا۔ اُن کی تصاویر کے سلسلے میں عیسائی زائرین ایتھیوپیا کے علاقے لالیبیلہ میں دکھایا ہے جسے افریقہ کا یروشلم کہا جاتا ہے

130425150556_galitibbon.jpg
 
ایلیا پیٹالو جن کا تعلق روس سے ہے، ان کو ’پروفیشنل کرنٹ افیئرز‘ کے شعبے میں ایوارڈ دیا گیا۔جنہوں نے اس تصویر میں شمالی کوریا میں ایک سٹیڈیم میں فوجیوں اور عام شہریوں کا تضاد دکھایا ہے

130425150600_ilyapitalev.jpg
 
ساتورو کودو جن کا تعلق جاپان سے ہے کو ’پروفیشنل نیچر اینڈ وائلڈ لائف‘ کے شعبے میں ایوارڈ دیا گیا۔ انہوں نے پھولوں کی انتہائی نازک اور خوبصورت تصاویر لی تھیں

130425150653_satorukondo.jpg
 
Top