’نہیں آتا نظر کوئی ‘ اور ’کبھی یہ سوال نہ پوچھنا ‘ برائے تبصرہ

شاہد شاہنواز

لائبریرین
محرم کے حوالے سے یہ دو تخلیقات فیس بک پر شیئر کی تھیں لیکن کسی نے کوئی غلطی نہیں بتائی، سو یہاں بغرض تنقید پیش ہیں۔ اصلاح ہوسکے تو ضروری ہے لیکن غلطی کی نشاندہی تو ازحد ضروری ہے کہ یہ معاملہ ہی بے حد نازک ہے۔

کبھی یہ سوال نہ پوچھنا ، ہے کہاں ٹھکانہ حسین ّ کا
کسی اہلِ دل کا جو گھر ملے، ہے وہی گھرانہ حسین ّ کا

کبھی لفظ لفظ میں یاد ہے، کبھی بات بات میں نام ہے
کبھی ہر زمانے کے لب پہ ہے فقط اک ترانہ حسین ّ کا

شہِ کربلا چلے جس ڈگر وہی راستہ تو علیّ کا ہے
وہ جو روضہ میرے نبی ّ کا ہے، وہی آشیانہ حسین ّ کا

نہیں یہ نہیں کہ وہ سر میں ہے، وہ حیاتِ نوعِ بشر میں ہے
جو زمانہ تیری نظر میں ہے، ہے وہی زمانہ حسین ّ کا

جہاں ہر فقیر بلند تر، وہ حسین ابن علی ّ کا گھر
جہاں شاہ بن کے پھرے گدا، وہ غریب خانہ حسین ّ کا

۔۔۔
نہیں آتا نظر کوئی حسین ابنِ علی ّ جیسا
نہیں ہے راہبر کوئی حسین ابنِ علی ّ جیسا

سفر کے ہر قدم کو منزلیں خود آکے چومیں گی
ملے جب ہم سفر کوئی حسین ابنِ علی ّ جیسا

وہ سر جو رب کے سجدے میں کٹا، وہ دل جو اس کا تھا
نہ دل کوئی ، نہ سر کوئی حسین ابنِ علی ّ جیسا

اثر اس کا کبھی تاریخ سے کم ہو نہیں سکتا
نہیں ہے با اثر کوئی حسین ابنِ علی ّ جیسا

اسی سائے کو سب اہلِ نظر اسلام کہتے ہیں
جو سایہ دے شجر کوئی حسین ابنِ علی ّ جیسا

اگر ایثار کا دعویٰ کرے اسلام کی خاطر
تو پھر لائے جگر کوئی حسین ابنِ علی ّ جیسا

یہ خاکِ کربلا کو یاد ہے، ساگر بھی پیاسا تھا
گرا تھا خاک پر کوئی حسین ابنِ علی ّ جیسا

بجھا دے گا چراغ اپنا وہ لیکن سب کو دیکھے گا
اگر ہو دیدہ ور کوئی حسین ابنِ علی ّ جیسا

کبھی باطل کے آگے اس کا شاہدسر نہیں جھکتا
نہیں ڈرتا نڈر کوئی حسین ابنِ علی ّ جیسا

الف عین
محمد یعقوب آسی
اسد قریشی
طارق شاہ
محمد اظہر نذیر
مزمل شیخ بسمل
نمرہ
محمد وارث
خرم شہزاد خرم
@أسامة جمشيد
ابن سعید
محمد حفیظ الرحمٰن
محمود احمد غزنوی
محمد خلیل الرحمٰن
ابن سعید
عبدالرزاق قادری
عسکری
کھوکھر
مہدی نقوی حجاز
@نا یاب
احسن مرزا
 

عسکری

معطل
بھائی جان اچھا تو ہے پھر کیوں زبردستی غلطی نکلوانی ہے :rolleyes: ویسی آدھی میں کا اور پھر آدھی میں جیسا :D کہیں اسے غلطی تو نا مانا جائے گا استاد شعرا کی طرف سے ؟:grin:
 

شاہد شاہنواز

لائبریرین
بھائی جان اچھا تو ہے پھر کیوں زبردستی غلطی نکلوانی ہے :rolleyes: ویسی آدھی میں کا اور پھر آدھی میں جیسا :D کہیں اسے غلطی تو نا مانا جائے گا استاد شعرا کی طرف سے ؟:grin:
دو الگ الگ پوسٹس تھیں ۔ ایک ہی میں لکھ دیا ۔۔۔ لیکن امید بڑی ہے کہ یہ غلطی کوئی نہیں مانے گا۔
شان دار ، زبر دست۔ اب فنی محاسن اساتذہ بتائیں گے۔ بڑے اعلیٰ خیالات کو سپرد قلم کیا آپ نے۔
آپ کی رائےسے معلوم ہوا کہ کم از کم دینی حساب سے تو غلطی نہیں ہوگی۔۔۔
 
آپ کی رائےسے معلوم ہوا کہ کم از کم دینی حساب سے تو غلطی نہیں ہوگی۔۔۔
میں نے بغور پڑھی ہیں۔ الحمدللہ مجھے اچھی لگیں۔ بلکہ دل کی آواز لگی۔ میں خود بھی اس طرح کی کوششیں کرتا ہوں لیکن شاعری کا علم نہیں سیکھا لہذا زیادہ نشر نہیں کرتا اور اصلاح بھی تب ہی لوں جب مجھے خود الف بے کا پتہ ہو۔ ان شاءاللہ ارادہ ہے اگر وقت نے مہلت دی تو۔ آپ نے بہترین خیالات و جذبات کا اظہار کیا ہے۔ غلطی مجھے تو کہیں نظر نہیں آئی۔ ویسے آپس کی بات ہے، میں دینی حوالے سے بڑی تنقیدی نگاہ سے پڑھتا ہوں۔ لیکن اپنے محدود علم اور معلومات کی بناء پر یہ کہنے میں جھجھک نہیں کہ آپ کا کلام دل کو لگا۔
 
بہت شکریہ جناب شاہد شاہ نواز صاحب۔
معذرت خواہ ہوں۔ نعت، مرثیہ، منقبت اور اس نوع کی شاعری پر میں عام طور پر خاموش رہا کرتا ہوں۔ زبان و بیان اور فن سے قطع نظر اس خاموشی کی بہت ساری وجوہات ہیں۔ آپ نے مجھے بات کرنے کا اہل سمجھا، آپ کا حُسنَ نظر ہے۔
 

شاہد شاہنواز

لائبریرین
بہت شکریہ جناب شاہد شاہ نواز صاحب۔
معذرت خواہ ہوں۔ نعت، مرثیہ، منقبت اور اس نوع کی شاعری پر میں عام طور پر خاموش رہا کرتا ہوں۔ زبان و بیان اور فن سے قطع نظر اس خاموشی کی بہت ساری وجوہات ہیں۔ آپ نے مجھے بات کرنے کا اہل سمجھا، آپ کا حُسنَ نظر ہے۔
جو چپ رہا، اس نے نجات پائی۔ اس حدیث مبارکہ کے پیش نظر آپ سے گلہ بے سود ہے، تشریف آوری پر شکر گزار و ممنون ہوں۔۔
 
Top