’نیٹ فلیکس‘ کی پاکستان آمد!

arifkarim

معطل
’نیٹ فلیکس‘ کی پاکستان آمد
لاس ویگاس: دنیا کے مشہور ترین اور جانے مانے ویڈیو اسٹریمنگ نیٹ ورک ’نیٹ فلیکس‘ نے پاکستان سمیت دنیا کے 130 ممالک میں بھی اپنی سروسز شروع کرنے کا اعلان کردیا۔

نیٹ فلیکس کی ویب سائٹ کے مطابق صارفین 7.99 ڈالرز ماہانہ میں سروسز حاصل کرسکیں گے، جبکہ ایک ماہ مفت سروسز بھی بھی فراہم کی جائیں گی۔

خیال رہے کہ پاکستان میں عموماً ٹی وی شوز اور فلموں تک نیٹ کے ذریعے رسائی کے لیے مفت سروسز فراہم کرنے والی ویب سائٹس کو ترجیح دی جاتی ہے۔

ویب سائٹ پر جاری بیان میں کمپنی کے شریک بانی اور چیف ایگزیکٹیو ریڈ ہیسٹنگز کا کہنا تھا کہ آج صارفین نئے گلوبل انٹرنیٹ ٹی وی نیٹ ورک کے آغاز کا مشاہدہ کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ انٹرنیٹ کی مدد سے ہم دنیا بھر کے صارفین کو یہ سہولت فراہم کر رہے ہیں کہ وہ جب اور جہاں چاہیں، اپنے من پسندیدہ ٹی وی شوز اور فلمیں دیکھ سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل نیٹ فلکس کی سہولت 60 ممالک میں دستیاب تھی اور اس کی انتظامیہ نے اعلان کیا تھا کہ وہ 2016 کے آخر تک اپنی سروسز کو سنیا کے 200 ممالک تک پھیلانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

نیٹ فلکس استعمال کرنے والے صارفین کو یہ سہولت حاصل ہوتی ہے کہ وہ اپنی مرضی کے ٹی وی شوز اور فلمیں باآسانی دیکھ سکتے ہیں، لیکن محل و وقوع کے اعتبار سے شوز اور فلمیں مختلف ہوسکتی ہیں، جبکہ امریکا کی پابندیوں کے باعث یہ سہولت شام، شمالی کوریا اور کرائمیا میں دستیاب نہیں ہوگی۔
ماخذ

فاتح شہزاد وحید
 
فاتح

لائبریرین
بہت اچھی خبر ہے۔
ان کا 10 ڈالر ماہانہ والا پیکج اچھا ہے۔ اس سے پہلے پاکستان میں کوئی آپشن ہی موجود نہیں تھا تو مجھ سمیت کئی لوگ چاہنے کے باوجود مجبوراًچوری کی ویڈیوز دیکھنے پر مجبور تھے۔
پاکستان کی مارکیٹ کے لیے نیٹ فلکس کا گفٹ کارڈ زیادہ بہتر ہو گا کریڈٹ کارڈ کی نسبت۔
 
سعادت

تکنیکی معاون
میں نے اپنا نیٹ فلکس اکاؤنٹ کل ہی بنایا ہے، اس ویک‌اینڈ پر تسلی سے ایکسپلور کروں گا۔ :)

ویسے نیٹ فلکس کا صحیح لطف تب آنا شروع ہو گا جب پاکستانی فلمیں بھی اس پر دستیاب ہوں گی۔ ابھی تک تلاش کرنے پر صرف ’نامعلوم افراد‘ ہی ملی ہے۔ سنا ہے کہ ’زندہ بھاگ‘ بھی نیٹ فلکس پر ریلیز ہوئی تھی لیکن مجھے نہیں مل سکی۔

اور اگر پی-ٹی-وی کے سنہرے دور کے ڈرامے بھی اس پر دستیاب ہو جائیں تو واقعی عید ہو جائے گی۔ (اب انسان خواب تو دیکھ سکتا ہے نا!)
 
پاکستانی فلمیں تو آپ کو بلو رے یا ایچ ڈی تو چھوڑیں، اصل ڈی وی ڈی کوالٹی یعنی ایچ ڈی میں بھی نہیں ملتیں۔ شاید صرف سینما کے لیے بناتے ہیں۔
اور اگر پی-ٹی-وی کے سنہرے دور کے ڈرامے بھی اس پر دستیاب ہو جائیں تو واقعی عید ہو جائے گی۔ (اب انسان خواب تو دیکھ سکتا ہے نا!)
پی ٹی وی کے سنہرے دور کے کچھ ڈرامے تو یو ٹیوب پر مل جاتے ہیں لیکن پاکستانی فلموں کی طرح ان کی کوالٹی بھی دگرگوں ہی ہوتی ہے۔
 
فاتح

لائبریرین

arifkarim

معطل
ویسے نیٹ فلکس کا صحیح لطف تب آنا شروع ہو گا جب پاکستانی فلمیں بھی اس پر دستیاب ہوں گی۔ ابھی تک تلاش کرنے پر صرف ’نامعلوم افراد‘ ہی ملی ہے۔ سنا ہے کہ ’زندہ بھاگ‘ بھی نیٹ فلکس پر ریلیز ہوئی تھی لیکن مجھے نہیں مل سکی۔
نا معلوم افراد تو شاید ایم کیو ایم کے خوف سے ٹیسٹنگ فیز ہی میں چڑھا دی ہوگی۔

اور اگر پی-ٹی-وی کے سنہرے دور کے ڈرامے بھی اس پر دستیاب ہو جائیں تو واقعی عید ہو جائے گی۔ (اب انسان خواب تو دیکھ سکتا ہے نا!)
پہلے یہ ڈرامے خود پی ٹی وی کے پاس اچھی کوالٹی میں دستیاب ہوں تو نیٹ فلکس پر بھی آجائیں گے۔ ہم پاکستان میں دو بار اسی مقصد سے گئے کہ اچھی کوالٹی کے بعض ڈرامے واپس ناروے لا سکیں۔ کافی مارا ماری کے بعد چند دکانوں سے "اعلیٰ" کوالٹی کی کیسٹیں ہی مل سکیں۔ دوکانداروں کے مطابق اس سے بہتر کوالٹی پی ٹی وی کے اپنے آرکائیو سے ہی مل سکتی ہے اور وہ بھی کیسٹوں میں ہی ابھی تک :)
 
فاتح

لائبریرین
کیا پاکستان میں انٹرنیٹ کی سپیڈ اتنی ہے کہ ایچ ڈی سٹریم کیا جا سکے؟
پیسہ پھینک تماشا دیکھ۔
ویسے تو پی ٹی سی ایل کے بھی 8 ایم بی اور زائد کے پیکجز موجود ہیں جو ایچ ڈی کے لیے اگر بہت اچھے نہیں تو بھی "ٹھیک " ضرور کہے جا سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ اسلام آباد میں نیا ٹیل فائبر ٹو دا یوزر کا بھی آپشن دیتی ہے۔
 
فاتح

لائبریرین
میں 8.99 ڈالر دے رہا ہوں۔
اچھا! پھر شاید آپ نے پہلے سے لے رکھا ہو گا اور اب نئے صارفین کے لیے 10 ڈالر ہو چکا ہو گا۔
یا پھر یہ بھی ہو سکتا ہے کہ پاکستان میں امریکا کی نسبت مہنگا دے رہے ہوں لیکن اس کے امکانات کم ہیں۔
 
شہزاد وحید

محفلین
یعنی کہ نیٹ فلکس پر پیسے دے کر فلم دیکھنا ہلال ہے اور ٹورنٹ پر پائرسی کر کےفلم دیکھناحرام :ROFLMAO: پتہ نہیں ہر حرام کام میں اتنی لذت کیوں ہے۔:LOL: مجھے ریٹس کچھ مہنگے لگ رہے ہیں۔ 3 ڈالر ماہانہ ہونے چاہیئے تھا پاکستان ایک غریب ملک ہے اور مفتے کی عادت ہے۔ 1000 روپیہ ماہانہ اچھا خاصا زیادہ جبکہ بندہ 2500 ماہانہ انٹرنیٹ کا بھی دے رہا ہو۔
 
بینکار تو ویسے ہی عموماً کنجوس ہوتے ہیں۔ آپ پائریسی پر ہی گزارہ کریں :)
 
فاتح

لائبریرین
یعنی کہ نیٹ فلکس پر پیسے دے کر فلم دیکھنا ہلال ہے اور ٹورنٹ پر پائرسی کر کےفلم دیکھناحرام :ROFLMAO: پتہ نہیں ہر حرام کام میں اتنی لذت کیوں ہے۔:LOL: مجھے ریٹس کچھ مہنگے لگ رہے ہیں۔ 3 ڈالر ماہانہ ہونے چاہیئے تھا پاکستان ایک غریب ملک ہے اور مفتے کی عادت ہے۔ 1000 روپیہ ماہانہ اچھا خاصا زیادہ جبکہ بندہ 2500 ماہانہ انٹرنیٹ کا بھی دے رہا ہو۔
اور اصل بات تو آپ نے کی ہی نہیں۔ ان 1000 روپوں میں وہ آپ کو کوئی نئی اور اچھی ریٹنگ والی مووی نہیں دیتے۔ نئی اور اچھی ریٹنگ کی مووی تقریباً 5 ڈالر فی مووی الگ سے ملتی ہے۔ :)
 
Top