’’سپربلڈ وولف مون‘‘ کا نظارہ

600537_2638131_k03_updates.jpg

رواں سال کے پہلے مکمل چاند گرہن کا نظارہ افریقہ،یورپ ،جنوبی اور شمالی امریکا کے ملکوں میں دیکھا گیا۔

600537_7226573_k02_updates.jpg

600537_5915674_k03_updates.jpg

600537_4007714_k04_updates.jpg

600537_4715248_k05_updates.jpg

600537_3904602_k06_updates.jpg

600537_1180071_k07_updates.jpg


چاند گرہن پاکستان اور بھارت میں نظر نہیں آیا۔

600537_7115332_k08_updates.jpg

600537_90662_k09_updates.jpg

600537_7052603_k10_updates.jpg

600537_7871969_k11_updates.jpg

600537_995495_k12_updates.jpg

600537_3129075_k13_updates.jpg

چاند گرہن پاکستانی وقت کے مطابق صبح 7 بج کر 36 منٹ پر شروع ہواجبکہ مکمل چاند گرہن صبح کے پونے دس بجے ہوا جو 11 بج کر 45 منٹ تک رہا۔

600537_9484713_k14_updates.jpg

600537_6724642_k15_updates.jpg

600537_461630_k16_updates.jpg

600537_8654343_k17_updates.jpg

600537_7146504_k18_updates.jpg

600537_8771789_k19_updates.jpg

سپر بلڈ وولف مون کا دورانیہ 62 منٹ تک رہا۔

600537_7052624_k19_updates.jpg

600537_7703460_k20_updates.jpg

600537_1355267_k21_updates.jpg

600537_3712574_k22_updates.jpg

جنوری کے پہلے مکمل چاند کو وولف سپر مون کا نام دیا گیا ہے۔اس گرہن میں چاند زمین کے قریب آجاتا ہے اور سُرخ رنگ کا دکھائی دیتا ہے۔

600537_3929322_m05_updates.jpg

600537_5598220_m03_updates.jpg

چاند کا زمین کے قریب آنا اور معمول سے بڑا نظر آنا،سپر مون کہلاتاہے جبکہ سورج کی روشنی کے باعث سرخ نظر آنے پر چاند بلڈ مون کہلاتا ہے۔
 
شاعر حضرات سے ہٹ کر کبھی سائنس کے طالبعلم کی نظر سے بھی چاند کو دیکھیئے ۔۔۔
یقین جانیے بہت خوبصورت لگتا ہے ۔

دنیا کا خوبصورت ترین نظارہ

میں امریکہ کی سٹیٹ ٹیکساس میں مقیم ہوں جہاں اس وقت لگ بھک رات کے بارہ بجے ہیں- آج چودہویں کی رات ہے لیکن کچھ دیر پہلے باہر مکمل اندھیرا تھا- اس کی وجہ یہ ہے کہ میں مکمل چاند گرہن کو دیکھ رہا تھا- اپنے باقی کاموں سے فارغ ہو کر جب میں گھر سے باہر نکلا تو مکمل چاند گرہن ہو چکا تھا- چاند اگرچہ مکمل طور پر زمین کے سائے میں تھا اس لیے بہت مدہم تھا لیکن مکمل چاند سرخ رنگ کا نظر آ رہا تھا- چاند سے کچھ دور Orion, Taurus اور Gemini کے برجوں کے ستارے اندھیرے کی وجہ سے روشن نظر آ رہے تھے- یہ نظارہ روز روز دیکھنے کو نہیں ملتا- چاند آجکل Gemini کے پاس ہے لیکن چونکہ چودھویں کا چاند انتہائی روشن ہوتا ہے اس لیے ان برجوں کے ستارے انتہائی مدہم نظر آتے ہیں- تاہم آج چاند سرخ رنگ کا تھا اور روشن نہیں تھا اس لیے چاند اور ان برجوں کے ستارے سب کم و بیش ایک ساتھ نظر آ رہے تھے

چاند کی حرکات اتنی سست رفتار ہوتی ہیں کہ عموماً چاند کی حرکت کو محسوس نہیں کیا جا سکتا- تاہم آج فطرت ہمیں چاند کی حرکت دکھانے کا بھی بندوبست کیے ہوئے تھی- آج میں چاند کی حرکت کو زمین کے سائے کی موجودگی کی وجہ سے زمین کے ریفرنس پوائنٹ سے دیکھ سکتا تھا- اس سرخ اور مدہم چاند کی مشرقی سمت آہستہ آہستہ روشن ہونے لگی اور پھر اچانک ہلالی چاند نظر آنے لگا- یہ نظارہ بھی ہر روز دیکھنے کو نہیں ملتا کہ چاند عین ہمارے سر پر اوپر ہو اور ہلالی بھی ہو- اس کے علاہ اس ہلالی چاند کی شکل بھی پہلی کے چاند سے مختلف تھی- پہلے چاند کا ایک چھوٹا سا حصہ روشن ہوا (بالکل اسی طرح جیسے مکمل سورج گرہن کے بعد جب سورج کی پہلی کرن نظر آنے لگتی ہے تو اندھیرے دائرے میں ایک نگینہ سا چمکنے لگتا ہے- اگرچہ میں یہ منظر سورج گرہن میں دیکھ چکا ہوں لیکن چاند گرہن کے دوران یہ منظر میں نے زندگی میں پہلی بار دیکھا اور اس مںظر کی خوبصورتی بیان سے باہر ہے

اس ہلالی چاند کی موٹائی آہستہ آہستہ بڑھتی دیکھی جا سکتی ہے- اب چاند روشن سے روشن تر ہوتا جا رہا ہے، ستارے مدھم ہونے لگے ہیں اور اس وقت تقریباً آدھا چاند روشن ہو چکا ہے لیکن یہ نظارہ بھی ایسا منفرد ہے جو عموماً دیکھنے میں نہیں ملتا- اگرچہ آدھا چاند روشن ہے لیکن یہ ایک ہفتے یا تین ہفتے کے آدھے چاند سے بالکل مختلف ہے- زمین کے سائے کی وجہ سے چاند کا روشن حصہ اب بھی ایک قوس کی صورت میں ہے- میرا جی چاہتا ہے کہ اب بھی اس نظارے کو ٹکٹکی باندھے دیکھتا رہوں لیکن رات کا پونا ایک ہو رہا ہے اور صبح آفس جانا ہے اس لیے بوجھل قدموں سے واپس گھر میں آ گیا ہوں- نہ جانے اپنی زندگی میں اس قدر خوبصورت نظارہ پھر کبھی دیکھ پاؤں گا یا نہیں

تحریر۔قدیر قریشی
 

رباب واسطی

محفلین
چاند کی حرکات اتنی سست رفتار ہوتی ہیں کہ عموماً چاند کی حرکت کو محسوس نہیں کیا جا سکتا

اہم آج فطرت ہمیں چاند کی حرکت دکھانے کا بھی بندوبست کیے ہوئے تھی

آج میں چاند کی حرکت کو زمین کے سائے کی موجودگی کی وجہ سے زمین کے ریفرنس پوائنٹ سے دیکھ سکتا تھا

اس کا مطلب ہوا کہ صرف پاکستان ہی نہیں بلکہ ساری دنیا میں چاند لوگوں کی نظروں کی زد رہتا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔؟؟

ویسے کسی کی حرکتوں پر نظر رکھنا معیوب بات ہوتی ہے
 
اس کا مطلب ہوا کہ صرف پاکستان ہی نہیں بلکہ ساری دنیا میں چاند لوگوں کی نظروں کی زد رہتا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔؟؟

ویسے کسی کی حرکتوں پر نظر رکھنا معیوب بات ہوتی ہے

چاند پر نظر ہو گی تو ہی چاندنی راتیں کاٹی جا سکتی ہیں۔
 
Top