’’مشن مکمل‘‘: یواے ای کا ’’اُمیدِتحقیق‘‘ کامیابی سے مریخ کے مدار میں داخل

ابن آدم

محفلین
متحدہ عرب امارات کا مریخ کو مسخر کرنے کے لیے بھیجا گیا مشن اُمیدِ تحقیق کامیابی سے اس سیارے کے مدار میں داخل ہوگیا ہے۔یو اے ای سرخ سیارے پر پہنچنے والا پہلا عرب ملک ہے۔

اس مشن کے پراجیکٹ مینجر عمران شرف نے کہا:’’ہم اللہ کی حمد وثنا کے ساتھ یو اے ای کے عوام ، عرب اور مسلم اقوام کے لیے یہ اعلان کررہے ہیں کہ ہمارا اُمید مشن کامیابی سے مریخ کے مدار میں داخل ہوگیا ہے۔‘‘

یو اے ای نے جولائی 2020ء میں اپنا پہلا خلائی مشن مریخ پر بھیجا تھا اور وہ یہ مشن بھیجنے والا خطے کا پہلا ملک تھا۔’’اُمید تحقیق‘‘ کے نام سے اس مشن نے جاپان کے ٹینے گاشیما خلائی مرکز سے اڑان بھری تھی اور اس نے خلا میں مریخ تک پہنچنے کے لیے قریباً پچاس کروڑ کلومیٹر کا فاصلہ طے کیا ہے۔

’’مشن مکمل‘‘: یواے ای کا ’’اُمیدِتحقیق‘‘ کامیابی سے مریخ کے مدار میں داخل
 
Top