مقبول

محفلین
کئی دفعہ سننے کو ملتا ہے کہ

اپنی “میں” مارنا پڑتی ہے

کیا “میں مارنا” کوئی محاورہ ہے؟

تمام اساتذہ کرام اور دیگر اہلِ علم سے رہنمائی کی درخواست ہے۔ شُکریہ
 

یاسر علی

محفلین
صوفیا کرام کی شاعری میں بھی ۔
میں کے متعلق کافی لکھا گیا ہے۔
مجھے ایک شعر یاد آ رہا ہے۔

پھلاں دا تو عطر بناں
عطر دا فر کڈ دریا
او تک تیری بو نہ مکنڑی
پہلے اپنی «میں » مکا ۔
 

مقبول

محفلین
پنجابی محاورہ ہے، اردو میں اس کو اپنی انا کچلنے یا ہستی فنا کرنے سے تعبیر کر سکتے ہیں۔

محترم محمد وارث صاحب

بہت شُکریہ

کیا یہ محاورہ کبھی اردو میں بھی استعمال ہوا؟ میں نے تلاش کرنے کی کوشش کی لیکن کوئی حوالہ نہیں ملا۔ آپ سے تصدیق چاہتا ہوں اگر ممکن ہو
 

مقبول

محفلین
صوفیا کرام کی شاعری میں بھی ۔
میں کے متعلق کافی لکھا گیا ہے۔
مجھے ایک شعر یاد آ رہا ہے۔

پھلاں دا تو عطر بناں
عطر دا فر کڈ دریا
او تک تیری بو نہ مکنڑی
پہلے اپنی «میں » مکا ۔

محترم یاسر علی صاحب

بہت شُکریہ

بالکل ۔ پنجابی میں شاید اور بھی اس طرح کے حوالہ جات موجود ہوں گے
 
Top