”ایک“ اطلاع ”نامے“

عباس رضا

محفلین
آپ کے لئے 1 نئے اطلاع نامے موجود ہیں۔“ اسے درست کردیجئے۔:):)
”آپ کے لئے 1 نیا اطلاع نامہ موجود ہے۔“
ek-ittila-naame-ok.png
 
آخری تدوین:
زین فورو کے فقروں میں تذکیر و تانیث اور واحد و جمع کی تفریق کی گنجائش کم ہے۔ بعض مقامات پر ہم نے اس کے سدباب کی کچھ کوششیں کی تھیں، لیکن ایک حد سے زیادہ ایسا کر پانا مشکل امر ہے۔ ویسے بھی کچھ عرصہ بعد محفل کو زین فورو کے نئے نسخے پر منتقل کرنے کا ارادہ ہے جس کے لیے سارے ترجمے نئے سرے سے کرنے ہوں گے اس لیے ترجموں کی درستگی پر زیادہ توانائی صرف نہیں کر رہے۔ آپ کی نشاندہی کا بے حد شکریہ۔ :) :) :)
 
فہد اشرف

محفلین
ویسے بھی کچھ عرصہ بعد محفل کو زین فورو کے نئے نسخے پر منتقل کرنے کا ارادہ ہے جس کے لیے سارے ترجمے نئے سرے سے کرنے ہوں گے اس لیے ترجموں کی درستگی پر زیادہ توانائی صرف نہیں کر رہے۔:) :) :)
اور وہ جو ڈسکورس فورم کی بات کہی تھی نبیل بھائی نے؟
 
عباس رضا

محفلین
زین فورو کے فقروں میں تذکیر و تانیث اور واحد و جمع کی تفریق کی گنجائش کم ہے۔ بعض مقامات پر ہم نے اس کے سدباب کی کچھ کوششیں کی تھیں، لیکن ایک حد سے زیادہ ایسا کر پانا مشکل امر ہے۔ ویسے بھی کچھ عرصہ بعد محفل کو زین فورو کے نئے نسخے پر منتقل کرنے کا ارادہ ہے جس کے لیے سارے ترجمے نئے سرے سے کرنے ہوں گے اس لیے ترجموں کی درستگی پر زیادہ توانائی صرف نہیں کر رہے۔ آپ کی نشاندہی کا بے حد شکریہ۔ :) :) :)
میں نے تو ایک اور :ghost: پکڑ لیا تھا۔۔۔
nae-gher-khwanda-mukalme-ok.png

لیکن خیر!!
گزارش ہے کہ محفل کو زین فورو کے نئے نسخے پر منتقل کرتے ہوئے جو دوبارہ تراجم کرنے پڑیں گے اس میں اردو ویکی پیڈیا کو دیکھ لیا جائے، ویکی میں بہت حد تک معیاری تراجم محسوس ہوتے ہیں، جیسے یہی دیکھ لیجئے کہ ایڈٹ کے معنوں میں ”تدوین“ کے بجائے ”ترمیم“ زیادہ موزوں لگتا ہے جو کہ ویکی پر مستعمل ہے۔ زیر بحث معاملے میں تو واحد وجمع کا فرق کیا جاسکتا ہے، ایک معمولی سی چھلنی لگانی ہوگی جس کے ذریعے واحد اطلاع نامے پر واحد صیغے والا پیغام ظاہر ہو اور ایک سے زیادہ پر جمع کے صیغے والا۔ تراجم کے معاملے میں میرے لائق کوئی خدمت ہو تو حکم فرمائیں ان شاء اللہ بشرط زندگی وتوفیقِ الٰہی جس قدر ہوسکا؛ سعی کروں گا۔:)
پتہ نہیں یہ زین فورو کس چڑیا کا نام ہے۔ :):):)
 
آخری تدوین:

شکیب

محفلین
زین فورو کے فقروں میں تذکیر و تانیث اور واحد و جمع کی تفریق کی گنجائش کم ہے۔ بعض مقامات پر ہم نے اس کے سدباب کی کچھ کوششیں کی تھیں، لیکن ایک حد سے زیادہ ایسا کر پانا مشکل امر ہے۔ ویسے بھی کچھ عرصہ بعد محفل کو زین فورو کے نئے نسخے پر منتقل کرنے کا ارادہ ہے جس کے لیے سارے ترجمے نئے سرے سے کرنے ہوں گے اس لیے ترجموں کی درستگی پر زیادہ توانائی صرف نہیں کر رہے۔ آپ کی نشاندہی کا بے حد شکریہ۔ :) :) :)
میں بھی وہی سوچ رہا تھا جو فہد اشرف نے کہا۔ نئے ڈھانچے کے مطابق پلانز کہاں تک پہنچے ہیں اور کب تک عمل متوقع ہے؟ زین فورو اپگریڈ سے تو لگ رہا ہے کہ فی الوقت کوئی ارادہ نہیں(؟)
خیر ہے، جو بھی ہو اچھا ہی ہوگا۔ بس ٹیکنالوجی والے فورم کو جلد از جلد شروع فرمائیے گا۔ :)
 
اور وہ جو ڈسکورس فورم کی بات کہی تھی نبیل بھائی نے؟
وہ ایک علیحدہ منصوبہ ہے، البتہ پچھلے دنوں اس معاملے میں کچھ خاص پیش رفت نہیں ہوئی۔ ڈسکورس کا موجودہ اردو ترجہ "غلیظ حد تک نا قابل استعمال" ہے، اسے پھر سے کرنا ہو گا۔ ہم لوگوں نے اس میں اردو انٹیگریشن اور سنگل سائن آن وغیرہ کے تجربے کر لیے تھے۔ :) :) :)
 
Top