”وھیل“ یا ”وہیل“

انتہا

محفلین

انتہا

محفلین
whale.jpg

فرہنگِ آصفیہ، جلد چہارم، صفحہ: 660
تصویر کچھ کالی ہو رہی ہے، ذرا غور سے دیکھیں تو ”ویل“ لکھا ہوا نظر آئے گا۔
 

انتہا

محفلین
اردو انسائیکلوپیڈیا میں تلاش کرنے پر نہ ”وہیل“ ملا اور نہ ”وھیل“
نیچے متعلقات میں ڈولفن اور کچھ دوسرے الفاظ کے تحت ”وھیل“ اور ”وہیل“ دونوں ہی ملتے ہیں۔ جبکہ ”ویل“ تلاشنے پر بھی کچھ نہ ملا۔ ہاں اس کے متعلقات میں جمل1 کے تحت میں ”ویل“ یا شارک لکھا ہوا ملتا ہے
فرہنگِ آصفیہ میں بھی صرف ”ویل“ ہی لکھا ہوا ہے۔
انگریزی صوتی ڈکشنری سے جب سنیں تو واقعی ”ویل“ ہی کی آواز آتی ہے۔
لسانی اعتبار سے موزوں اور درست ویسے ”ویل“ ہی لگ رہا ہے۔
ماہرین سے توجہ کی درخواست ہے۔
 

فاتح

لائبریرین
اردو میں تنہا ھ کوئی حرف نہیں بلکہ صرف بھ پھ تھ ٹھ وغیرہ جیسے مخلوط حروف میں لکھا جاتا ہے اور "وھ" کوئی حرف نہیں لہٰذا وھ کا تو سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔۔۔ ہاں یہ سوال ضرور ہو سکتا ہے کہ وہیل ہو گا یا ویل۔۔۔ جیسے what کو اردو میں ہم نے واٹ اور وہاٹ دونوں طرح لکھا ہوا دیکھا ہے یہی معاملہ وہیل کا ہے۔
 
Top