”وھیل“ یا ”وہیل“

سید زبیر

محفلین
اس سلسلے میں چند گزارشات پیش خدمت ہیں​
اردو حروف تہجّی اور ان کی ترتیب​
اردو لغت میں مقتدرہ قومی زبان، اسلام آباد کی منظور شدہ درج ذیل ترتیبِ حروف استعمال کی گئ ہے​
ٹ تھ ت پھ پ بھ ب آ ا​
د خ ح چھ چ جھ ج ث ٹھ​
ز ڑھ ڑ رھ ر ذ ڈھ ڈ دھ​
غ ع ظ ط ض ص ش س ژ​
م لھ ل گھ گ کھ ک ق ف​
ۃ ہ وھ و ںھ ں نھ ن مھ​
ے یھ ی​
اگرچہ بین الاقومی اسلامی یونیورسٹی کے شعبہ اردو کے کتابچے کے مطابق اختیار کردہ املا درج ذیل ہے​
مرکب حروف ( بھ ، تھ وغیرہ) ہمیشہ ہائے مخلوط یا دو چشمی ھ سے لکھے جاتے ہیں جیسے : انھوں ،انھیں ،جنھیں کولھو ، کمھار ، کلھاڑی ، دھندا وغیرہ​
مندرجہ بالا دونوں حوالے یہی ظاہر کرتے ہیں کہ وھیل ہی لکھا جائے ۔لیکن ہر شعبہ ہائے زندگی میں اختلافات موجود ہیں اس میں بھی دو آرا ہیں مجبھ خاکسار کے خیال میں وھیل ہی صحیح ہے​
 
یوسف-2

محفلین
فاتح بھائی ! آپ کی بات میں دَ م تو ہے لیکن دودھ میں ”دھ“ بھی تو آتا ہے۔ ”دودھ“ کو ”دود ہ“ تو نہیں لکھ سکتے نا۔ اگر تو whale کے انگریزی تلفظ میں ایچ کی آواز بھی نکلتی ہے تو اسے اردو میں ”وِھیل“ (تلفظ ”وِھے ل“)لکھنا چاہئے۔(انگریزی لفظ wheel کوبھی ”وِھیل“ ہی لکھا جائے گا مگر اس کا تلفظ ”وِھی ل“ ہوگا۔) لیکن اگر انگریزی تلفظ میں ایچ سائیلینٹ ہے تو ”ویل“ لکھنا درست ہوگا۔ ”وہیل“ کسی طور بھی درست نہیں ہوسکتا۔ جیسے ”دَہی“ میں دال اور ہ الگ الگ آواز دیتے ہیں اور ”دِھی“ (بیٹی) میں دال اور ھ مل کر آواز دیتے ہیں۔ اسی طرح ”وہیل“ میں واؤ اور ہ الگ الگ آواز دیں گے یعنی وَ ہیل یا وِ ہیل جبکہ ”وِھیل“ میں واؤ اور ھ مل کر آواز دیں گے۔
صلائے عام ہے یاران نکتہ داں کے لئے​
پس نوشت: ویسے خالص انگریزی الفاظ کے لئے اردو لغت میں دئیے گئے املا کا ”مستند“ ہونا ضروری نہیں۔:)
 
فاتح

لائبریرین

آپ دال+ھے (دھ) کی بات کر رہے ہیں جو یقیناً ہمیشہ سے اردو کے حروف تہجی میں شامل ہے اور دھڑ، دھار، دھن، آدھا، دودھ، وغیرہ جیسے کئی الفاظ میں مستعمل ہے جب کہ ہم نے "وہیل" یا "وھیل" کے حوالے سے واؤ+ھے (وھ) کی بات کی تھی۔
 
انتہا

محفلین
وھیل یا وہیل کے املا پر بحث تو خاصی ہوگئی ہے، لیکن کیا آپ کو جواب بھی ملا یا نہیں؟
بھئی میں نے تو فرہنگِ آصفیہ کا حوالہ دیا ہے،
اسی طرح انسائیکلو پیڈیا بھی اس بحث سے خارج ہے۔
میرے خیال میں تو یہ خالص صوتیات کی بحث ہے۔ کسی صوتی ماہر سے رجوع کرنا پڑے گا۔
انکل الف عین اور محمد وارث بھائی کو پھر ٹیگ کرتے ہیں۔ دیکھیں کیا نتیجہ نکلتا ہے۔
فاتح بھائی، syed Zubair صاحب، یوسف ثانی بھائی، آپ سب حضرات کا بہت بہت شکریہ۔
 
محمد وارث

لائبریرین
شکریہ آپ سب کا ٹیگ کرنے کیلیے۔ میں فی الوقت تو اس پر کچھ کہنے سے قاصر ہوں، کسی وقت لغت دیکھ کر ہی کچھ کہہ سکتا ہوں۔

والسلام
 
الف عین

لائبریرین
میرے خیال سے بھی وھیل زیادہ درست ہے۔یہ مرکب حرف ہے۔ اگرچہ ہندی والا نہیں، بھ پھ تھ کھ گھ دھ ڈھ والے الفاظ ہمیشہ ھ سے لکھنا چاہئے۔ لیکن ان کے علاوہ جیسے تمہیں، انہی، دولہا، وغیرہ کو میں ذاتی طورپر ہ سے پسند کرتا ہوں۔کہ ان کی آواز کا ہندی حرف کوئی نہیں۔ لیکن انگریزی الفاظ میں ھ بہتر ہو گا۔
 
جی اعجاز بھائی! مجھے بھی ”انھیں“ اور ”تمھیں“ جیسے الفاظ سے سخت اختلاف ہے ۔ بعض لوگ ہ اور ھ میں فرق ہی نہیں کرتے۔
 
اردو میں تنہا ھ کوئی حرف نہیں بلکہ صرف بھ پھ تھ ٹھ وغیرہ جیسے مخلوط حروف میں لکھا جاتا ہے اور "وھ" کوئی حرف نہیں لہٰذا وھ کا تو سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔۔۔ ہاں یہ سوال ضرور ہو سکتا ہے کہ وہیل ہو گا یا ویل۔۔۔ جیسے what کو اردو میں ہم نے واٹ اور وہاٹ دونوں طرح لکھا ہوا دیکھا ہے یہی معاملہ وہیل کا ہے۔
میں تھوڑا مختلف نظریہ رکھتا ہوں۔ اردو میں تنہا ھ ایک حرف ہے لیکن صرف بھ پھ تھ ٹھ وغیرہ جیسے مخلوط حروف میں لکھا جاتا ہے
 
Top