ﻣﯿﺮﮮ ﺷﻮﻕ ﮐﯽ ﯾﮩﯿﮟ ﻻﺝ ﺭﮐﮫ

السلام علیکم
احباب، کیا آپ میں سے کوئی بتا سکتا ہے کہ یہ مصرعہ کس شعر کا ہے اور شعر کِن کا ہے؟
میرے شوق کی یہیں لاج رکھ
وہ جو طور ہے بہت دور ہے
شکریہ
 
ایک تو یہ مصرع نہیں پورا شعر لگ رہا ہے۔
اور دوسرا یہ کہ شعر کا وزن بھی کافی ہلا ہوا ہے۔
کسی غیر شاعر کی تخلیق معلوم ہوتا ہے۔ واللہ اعلم
 
شکریہ جناب، مجھے شاعری کی زیادہ معلومات نہیں ہے، البتہ آجکل شاعری کا کچھ بخار سا چڑ گیا ہے، یہ شعر نیٹ پر دیکھا تو اسکے مزید مصرعوں کو پڑھنے کی خواہش ہوئی، ہوسکتا ہے وارث بھائی یا محترم الف عین کچھ مدد کرسکیں۔
 
پھر کوشش کریں کہ اردو محفل کے ہی شاعری کے گوشوں سے مستفید ہوں۔ ورنہ انٹرنیٹ پر تو شاعری کا جنازہ بھی خوب نکلا ہوا ہے۔ میری اپنے تجربے کی بنیاد پر یہ رائے ہے کہ یہ شعر کسی نامور یا غیر نامور شاعر کا نہیں ہے اور جس نے بھی کہا ہے، محض یہی شعر کہا ہے۔ اور اشعار نہیں ملیں گے۔

رائے غلط بھی ہو سکتی ہے۔ :)
 
جناب ابتدا تو علامہ محمد اقبال رحمہ اللہ کی شاعری سے کی ہے، ساتھ میں مرزا اسد اللہ خان غالب کو بھی تھوڑا بہت پڑھ رہا ہوں۔
میرے پاس ٹیگ کا آپشن نہیں ہے، اگرممکن ہو تو آپ اس پوسٹ میں وارث بھائی اور مکرمی الف عین کو ٹیگ کردیں۔

تابش بھائی نے آپ کو ساری تفصیل تو بتا دی ہے اگر آپ پھر بھی اصرار کرتے ہیں تو میں ٹیگ کئیے دیتی ہوں
محمد وارث
الف عین
ویسے آپ خود بھی ٹیگ کر سکتے ہیں
@ لکھ کر ساتھ میں جس کو ٹیگ کرنا ہے اس کا نام لکھ دیں
 
Top