101 اطلاعات

نکتہ ور

محفلین
کچھ وقت غائب رہنے کے بعد محفل پر دوبارہ حاضری ہوئی اطلاعات کی تعداد دیکھی تو 101 لکھا ہوا تھا سوچا واہ اب تو بہت کچھ ملے گا،کلک کر کے اطلاعات کا صفحہ کھولاتو پہلے صفحے کی اطلاعات دیکھیں خوشی خوشی دوسرے صفحے پر گیا اس صفحے کی اطلاعات دیکھیں اس سے آگے تو کوئی صفحہ ہی نہیں:shock: تو یہ کل 54 اطلاعات تھیں باقی ندارد وہ کہاں گئیں ؟
ابن سعید
 

نکتہ ور

محفلین
باقی آپ کی غیر حاضری کی سزا کے طور پر کاٹ لی گئیں!
اطلاعات چند دنوں تک ہی باقی رہتی ہیں، زیادہ پرانی اطلاعات از خود حذف ہو جاتی ہیں۔ :) :) :)
جی ہماری معطلیوں کے بعد اکثر ایسا ہو چکا ہے
شدید افسوس ناک و حیران کن وغیرہ
 
شدید افسوس ناک و حیران کن وغیرہ
ایسا تکنیکی وجوہات کے چلتے ہوتا ہے۔ جو لوگ فعال ہوتے ہیں وہ اپنی محفوظ اطلاعات کو دیکھ لیتے ہیں اس کے کچھ دیر بعد وہ اطلاعات ڈیٹا بیس سے حذف کر دی جاتی ہیں۔ جو لوگ کچھ عرصہ کافی فعال رہتے ہیں اور کئی لڑیوں میں ان کی حاضری درج ہوتی ہے اور یوں ان کو بے شمار اطلاعات موصول ہوتی رہتی ہیں۔ اب ایسے میں اگر ان کی تمام اطلاعات کو اس وقت تک کے لیے محفوظ رکھا جائے جب تک وہ دوبارہ حاضر نہ ہوں، تو لمبی غیر حاضریوں کے وقت ڈیٹا بیس اطلاعات سے بھر جائے گا۔ تصور کیجیے کہ ایسا ہزاروں اراکین کے ساتھ غیر معینہ مدت تک کے لیے ہو سکتا ہے۔ اور پھر کوئی دو تین برس بعد واپس بھی آئے تو کئی ہزار اطلاعات کس مصرف کی ہوں گی؟ کیا ان سبھی کو دیکھنا ممکن ہوگا؟ بس انھیں تمام وجوہات کے باعث چند ایام پرانی اطلاعات حذف کر دی جاتی ہیں۔ :) :) :)
 
Top