arifkarim
معطل
آخر کب تک بالغ اپنے آپسے یہ جھوٹ بولتے رہیں گے کہ بچے غیر سیاسی ہوتے ہیں؟ مصری صدر مرسی کیخلاف پچھلے سال جو مظاہرے ہوئے تو اسمیں ایک بارہ سالہ احمد علی بھی شامل تھے۔ انسے ایک مصری اخبار الوادی نے انٹرویو لیا کہ وہ اس احتجاج میں کیوں آئے ہیں تو انہوں نے اسقدر فہم کیساتھ یہ سیاسی امتحان پاس کیا کہ بڑے بڑے پڑھے لکھے دنگ رہ گئے۔ یہ انٹرویو کئی زبانوں میں باترجمہ ریلیز ہو چکا ہے اور انگریزی ترجمہ والا کلپ ابتک 27 لاکھ بار دیکھا جا چکا ہے۔ اگر آپکے پاس یوٹیوب بلاک نہ ہو تو اس کم سن بچے کی سیاسی بصیرت اور فراست کو ضرور دیکھیں: