الف نظامی
لائبریرین
14 اگست 2013 ، یوم آزادی پاکستان
آپ پاکستان کو کیا تحفہ دینا چاہیں گے؟میں پاکستان میں ایک پودا لگانا چاہوں گا تا کہ وطنِ عزیز سر سبز و شاداب بن سکے
( پاکستان میں شجر کاری )
مثبت تبدیلی لانا
اپنے آپ سے دریافت کیجیے کہ آپ لوگوں کی زندگیوں میں مثبت تبدیلی پیدا کرنے کے لیے کیا کریں گے؟مثبت تبدیلی لانا
وہ کیا سر گرمیاں ہیں جنہیں آپ اس کرہ ارض کو زیادہ بہتر بنانے کے لیے شروع کر سکتے ہیں؟ (شجر کاری ، ماحول دوستی)
آپ اس سر زمین کو روشن تر بنانے کے لیے کیا کر سکتے ہیں؟ ( شمسی توانائی)
آپ کسی کی زندگی کیسے بچا سکتے ہیں (ادویات ، عطیہ خون )
ایک بچے کی زندگی میں بہتر مقام حاصل کرنے کے لیے آپ کیا کر سکتے ہیں ( تعلیمی منصوبے)
- چند درخت لگانا
- ماحول کو صاف رکھنے کے لیے علاقے میں کام کرنا
- کسی بچے کی تعلیمی ذمہ داری اٹھانا
- معاشرتی بہبود کے دوسرے کاموں میں مشغول رہنا
- کسی بچے کے لیے کتابیں یا یونیفارم خریدنا
- کسی کے لیے نئے کپڑے خریدنا
- مستحقین کے لیے ادویات خریدنا
- کسی بیوہ کے لیے سلائی مشین خریدنا
- سکولوں یا کالجوں میں بلا معاوضہ لیکچر دینا
- کینسر کے مریضوں کے ساتھ چند گھنٹے گزارنا
- کسی غریب گھرانے کی گذر اوقات بہتر بنانے کے لیے انہیں کسی زندگی بخش کام یا کاروباری مہارت بڑھانے کے لیے ان کے کام میں رہنمائی کرنا
- مسجد صاف کرنے میں چند گھنٹے گزارنا
- مقامی مسجد کو مختلف چیزیں مثلا پنکھے ، واٹر کولر وغیرہ عطیہ کرنا
- کسی غیر منافع بخش ہسپتال کو ایمبولینس عطیہ کرنا
- کسی سکول ، ڈسپنسری یا مسجد کی تعمیر میں مدد دینا
- علاقے کے لیے سٹریٹ لائٹس کا عطیہ دینا
- کسی مصروف گلی میں پیدل چلنے والوں کے لیے واٹر کولر کا عطیہ دینا
- تعلیم بالغاں کے لیے کام کرنا
- سیلاب ، زلزلہ قدرتی آفات سے متاثرہ افراد کی مدد کرنا
"زیادہ بوو ، زیادہ کاٹو ، کم بوو ، کم کاٹو" (چینی کہاوت)
(شاہراہِ کامیابی از فائز ایچ سیال سے ماخوذ)
آخری تدوین: