مبارکباد 15 اگست یوم آزادی ہندوستان

شمشاد

لائبریرین
اردو محفل کے ہندوستانی اراکین کو آج پندرہ اگست یوم آزادی کی بہت بہت مبارک ہو۔

خاص کر اعجاز بھائی، سعود بھائی اور عندلیب بہن کو بہت بہت مبارک ہو۔
 
بہت بہت شکریہ شمشاد بھائی اور وارث بھائی۔ :)

اور پیشگی شکریہ ابھی مزید آنے والے احباب کا۔

ویسے اگر یہ 14 اور 15 کا لاحقہ نہ ہو تو بلا تفریق ہند و پاک ایک ہی دھاگے میں‌ یوم آزادی کی مبارک باد دی جا سکتی ہے۔ اور اگر یوم آزادی کا یوم بھی ہٹا دیں اور صرف آزادی کے مبارکباد کی بات کریں پھر تو یہ مبارکباد کائناتی ہو جائے۔ :)
 

فہیم

لائبریرین
لیکن اس کو کیا کہیں کہ مقبوضہ کشمیر میں یہ دن یومِ سیاہ کے طور پر منایا جارہا ہے:(
 

سارہ خان

محفلین
سعود بھیا کے آفس میں آزادی کی سیلیبریشن ۔۔ اور ان کی کی ہوئی سجاوٹ ملاحظہ فرمائیں ۔۔ :)

140820081085.jpg


140820081086.jpg


140820081089.jpg


140820081092.jpg


140820081094.jpg
 
سارہ بیٹا بہت خوب۔ یعنی کہ جو کام ہم سے نہ ہو سکا وہ آپ نے کر دکھایا۔ بیٹیوں کا یہی تو فائدہ ہے۔ :)

ارے سہ رنگی غبارے تو میری ڈیسک کے آس پاس دکھ ہی نہیں رہے شاید تصویر لیتے ہوئے رہ گئے تھے۔ :)
 
کبھی کبھی بہنوں پر بھی بھروسہ کر لیا کریں سعود بھائی بیٹیوں کے علاوہ ۔۔۔

لا حول و لا قوۃ!

یہ کیسا شکوہ ہے اپیا؟ ایسے عدم اعتماد کی بات کہاں سے آ پڑی درمیان میں؟ :eek:
خدا نخواستہ مجھ سے کوئی خطا سرزد ہو گئی؟

میرے پبلک البم کا یو آر ایل تو کئیوں کو معلوم ہے جس کا جی کرتا ہے وہ ایکسس کرتا ہے میں نے کوئی قید تو نہیں لگائی اپیا۔ :)

ویسے مجھے علم ہے کہ آپ بھائی کو چھیڑ رہی ہیں ورنہ یوم آزادی پر بھی کوئی شکوہ کرتا ہے بھلا۔ اور بہنیں تو ویسے بھی کسی بھی موقعے پر شکوے نہیں کرتیں۔ :)
 

فرخ منظور

لائبریرین
ہندوستان کے باسیوں کو جشن آزادی مبارک ہو - ویسے واقعی سعود نے بہت اچھی بات کہی کہ یہ کائناتی مبارکباد ہے اور انگریزوں سے آزادی کا جشن ہے -
 
میری طرف سے بھی بہت بہت مبارک ہو

ویسے اس Competition کا کیا بنا سعود؟؟؟

اس کمپٹیشن کا یہ بنا کہ مجھ سمیت تین لوگ انعام کے لئے نامزد ہوئے تھے۔ باقیوں کی سجاوٹ واجبی سی تھی۔ انعام کے بطور دو مووی ٹکٹ تھے۔ (اور میں موویز دیکھتا نہیں۔) خیر ہم لوگوں نے ووٹ دے کر دو آفس بوائز کی جوڑی کو جتایا جنھوں نے پوری آفس کو مزین کیا تھا۔
 

تعبیر

محفلین
واہ سعود واہ
بہت بہت مبارک ہو۔ اللہ سائیں اسی طرح ڈھیروں کامیابیاں دکھائے ۔ آمیننننننننننننننن
 
ہندوستان سے انگریزوں کو مار بھگانے میں پاکستانیوں کا سب سے بڑا ساتھی تھا بھارت ۔۔۔۔ :)
بھارت واسیوں کو یوم آزادی مبارک ہو‌ :)
 
Top