شام میں کرد باغیوں نے ترکی کا جنگی ہیلی کاپٹر مار گرایا، جس کے نتیجے میں 2 ترک فوجی ہلاک ہوگئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق شام کے علاقے عفرین میں کرد باغیوں نے ترکی کے جنگی ہیلی کاپٹر کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں 2 ترک فوجی ہلاک ہوگئے۔
ترک وزیراعظم بن علی یلدرم نے اس حوالے سے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ شام کے شمالی علاقے میں ترک فوج اور ترک باغیوں کے درمیان شدید لڑائی جاری ہے۔
دوسری جانب ترک صدر طیب اردگان نے بھی ہیلی کاپٹر گرانے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہم حالت جنگ میں ہیں اور ہر طرح کا نقصان برداشت کرنے کے لئے تیار ہیں، کرد باغیوں کو ہیلی کاپٹر تباہ کرنے کی بڑی قیمت ادا کرنی پڑے گی