اللہ کرے کہ یو ایس ایڈ والے بھی یہاں سے جائیں تو کچھ استحکام حاصل ہوگا ۔
فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
ميں دہشت گردی کے عفريت، سيلاب کی تباہ کاريوں اور حاليہ برسوں ميں ديگر قدرتی آفات کے نتيجے ميں لاکھوں کی تعداد میں بے گھر ہونے پاکستانيوں کی مدد کے حوالے سے انسانی بنيادوں پر کی جانے والی امريکی کوششوں پر بعض افراد کی تنقيد، تحفظات اور خدشات کو سمجھنے سے قاصر ہوں۔
يہ کوئ پہلا موقع نہيں ہے کہ امريکہ نے خالص انسانی بنيادوں پر کسی بيرون ملک کے افراد کی بحالی کے ضمن میں عالمی کوششوں ميں مرکزی کردار ادا کيا ہے۔ امريکی حکومت، متعدد نجی تنظيموں اور عام امريکی عوام نے سياسی اور سفارتی تعلقات کی نوعيت اور حالات سے بالاتر ہو کر ہميشہ مدد کی اپيل پر اپنا کردار ادا کيا ہے۔ چاہے وہ ہيٹی ميں زلزلے کی تباہی ہو (2010)، ايران میں 2004 کا زلزلہ ہو، پاکستان ميں 2005 کا زلزلہ ہو يا سال 2005 ميں سونامی سے آنے والی تباہی ہو، ہم نے ہميشہ غير مشروط طور پر مقامی حکومتوں اور انتظاميہ کی ضروريات اور درخواست کے عين مطابق ہر ممکن معاشی، تکنيکی اور لاجسٹک مدد فراہم کی ہے۔
جو لوگ پاکستان کے عام عوام کے ليے امريکی کوششوں پر سوال اٹھا رہے ہيں اور اس حوالے سے اپنے شکوک بيان کر رہے ہيں، ان سے ميرا بھی ايک سوال ہے۔ حکومت پاکستان، نجی تنظيموں اور سول سوسائٹی کی جانب سے مختلف سيکٹرز اور کئ جاری ترقياتی منصوبوں کے ليے مسلسل مدد کے لیے کی جانے والی اپيلوں پر ہمارا کيا ردعمل ہونا چاہیے؟ کيا آپ واقعی سمجھتے ہيں کہ جن پاکستانیوں کو امريکی کوششوں کی نتيجے ميں خوراک اور رہائش دستياب ہو رہی ہے، وہ اس بات کو فوقيت ديں گے کہ ان کی مدد نہ کی جائے؟
کيا کوئ واقعی يہ سمجھتا ہے کہ سيلاب سے متاثرہ پاکستانيوں کی بحالی اور عام لوگوں کے ليے ضروريات زندگی کی اشياء مہيا کرنے کے ليے ہنگامی بنيادوں پر کی جانے والی امريکی کوششوں کو ختم کر کے اور لوگوں کی مدد کے ليے کی جانے والی اپيلوں کو نظرانداز کر کے قوم کی بہتر خدمت کی جا سکتی ہے؟
فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
www.state.gov
http://www.facebook.com/USDOTUrdu