20 / 20 ورلڈ کپ 2009 پر آراء!

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

arifkarim

معطل
اس دھاگے میں 20 / 20 ورلڈ 2009 ،جو کہ آج 5 جون سے شروع ہو رہا ہے، پر ڈسکشن کی جائے گی۔ یہیں پر میچز کے لنکس اور رزلٹس پوسٹس کئے جا سکتے ہیں۔
آج کا پہلا میچ انگلینڈ اور ہالینڈ کے درمیان ہوگا۔۔۔۔ gmt 18:15
 
arifkarim

معطل
انگلینڈ نے خلاف توقع کافی اچھی بیٹنگ کا مظاہرہ کیا ہے۔ دیکھتے ہیں ہالینڈ والے کیا کرتے ہیں!
 
arifkarim

معطل
ہالینڈ کی پہلے میچ میں انگلینڈ کیخلاف شاندار فتح! اس بارمقابلہ ڈٹ کر ہوگا!
 
قمراحمد

محفلین
مجھے آج میچ سے پہلے ہی لگ رہا تھا کے ہالینڈ کوئی نا کوئی کمال دیکھا دے گا ۔اور وہی ہوا۔۔۔۔ :) اِس بار اور بھی اپ سیٹ ہوگے۔ 20/20 میچوں میں ٹیموں کے درمیان فرق بہت کم رہ جاتا ہے۔پہلے 20/20 ورلڈ کپ میں زمبابوے نے آسڑیلیا کو اور بنگہ دیش نے ویسٹ انڈیز کو ہرا دیا تھا۔ پاکستان کو کسی بھی میچ میں کامیابی حاصل کرنے کے لیے بہت محنت کرنی ہوگی ۔ ذرا سی بھی غلطی ٹورنامنٹ سے آوٹ کرا دے گی۔ 
 
جی ہاں۔ آج کے میچز بھی بہت مزیدار ہوں گے!
 
شمشاد

لائبریرین
آج کا پہلا میچ تو زیادہ تر بارش کی نذر ہو گیا۔ بیس سے کم ہو کر صرف سات اوورز کا میچ رہ گیا۔

اس میں سکاٹ لینڈ نے چار وکٹوں کے نقصان پر 89 اسکور کیا۔ آخری تین گیندوں پر اس کے تین کھلاڑی آؤٹ ہوئے۔

اب دیکھتے ہیں نیوزی لینڈ والے کیا کرتے ہیں۔
 
شمشاد

لائبریرین
چوتھا اوور 13 اسکور
ایک وکٹ
مجموعی اسکور 64

باقی تین اوور اور 26 اسکور ہے۔ لگتا ہے آسانی سے جیت جائیں گے۔
 
شمشاد

لائبریرین
پانچواں اوور 4 اسکور
ایک وکٹ
مجموعی اسکور 68

واٹس نے تو اس اوور میں واٹ ہی لگا دی۔
 
شمشاد

لائبریرین
چھٹا اوور 22 اسکور
مجموعی اسکور 90

اور نیوزی لینڈ نے یہ میچ باآسانی جیت لیا جبکہ 6 گیندیں ابھی باقی تھیں۔
 
arifkarim

معطل
آج کا تباہ کن میچ آسڑیلیا اور کالی آندھی کے درمیان شروع ہو گیا ہے۔ آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے!
 
arifkarim

معطل
ہاہاہاہا، کالی آندھی نے پہلے ہی اوور میں آسٹریلیا کی 2 وکٹیں اڑا دیں!!!!!!!!!!!
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top