2013 کے الیکشن میں نواز شریف کو فوج کی مدد حاصل تھی، عمران خان کا الزام

فرقان احمد

محفلین
یہ بھی ایک بیماری ہے کہ عمران خان کی باتوں کو جھوٹے مخمصے جبکہ نواز شریف کی کیوں نکالا کی رٹ کو حق سمجھا جانے لگا ہے
بھئی، آپ فواد چوہدری بنے رہیں، ہم طلال چوہدری نہیں بنیں گے۔ :)

مزید یہ کہ،

جو فواد چوہدری نہیں، یہ لازم نہیں کہ وہ ہر صورت طلال چوہدری ہی ہو۔ :)
 
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے الزام عائد کیا ہے کہ 2013 کے انتخابات میں نواز شریف کو فوج کی مدد حاصل تھی۔

جیو نیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک کے میزبان حامد میر کو انٹرویو دیتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ بہت سوچ سمجھ کر الزام لگا رہا ہوں کہ 2013 کے انتخابات میں ایک بریگیڈیئر نے پنجاب میں نواز شریف کی بہت مدد کی تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر آپ نواز شریف کی سیاسی تاریخ اٹھا کر دیکھ لیں تو آپ کو پتہ چل جائے گا کہ میں نہیں نواز شریف فوج اور عدلیہ کے لاڈلے رہے ہیں۔

سینیٹ انتخابات کی طرح عام انتخابات میں بھی کسی ایک جماعت کو واضح اکثریت حاصل نہ ہونے سے متعلق پوچھے گئے سوال پر عمران خان نے کہا کہ معلق پارلیمنٹ ملک کے لیے اچھی نہیں ہوگی۔

عام انتخابات کے حوالے سے عمران خان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن میں حلقہ بندیوں سے متعلق درخواستوں کی وجہ سے الیکشن ایک سے ڈیڑھ ماہ کے لیے التواء کا شکار ہو سکتے ہیں۔

قبائلی علاقوں میں جاری احتجاج کے حوالے سے بات کرتے ہوئے عمران خان نے پشتون تحفظ مومنٹ اور فوج کے درمیان مذاکرات میں مدد کی پیشکش کر دی۔

مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما چوہدری نثار سے ملاقات کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کا جواب عمران خان گول کر گئے۔

نوٹ: عمران خان کا تفصیلی انٹرویو آج رات 8 بج کر 5 منٹ پر جیو نیوز پر نشر کیا جائے گا۔
2013 کے الیکشن میں نواز شریف کو فوج کی مدد حاصل تھی، عمران خان کا الزام
خان صاحب اپنے مخمصے کا شکار ہوئے ووٹر کی ذہن سازی فرما رہے ہیں۔ یہ پورا انٹرویو اپنے مہرہ ہونے کو جائز قرار دینے کی کوشش ہے۔ ;)
 
شاہد شاہ

محفلین
عمران خان نے اوّل دن سے فوج کے قبائلی علاقوں میں آپریشن کی مخالفت کی ہے۔ الیکشن ۲۰۱۳ میں دھاندلی کا الزام بھی فوج اور عدلیہ کی ملی بھگت پر لگاتے رہے ہیں۔ یہ کوئی نئی بات نہیں۔ پھر بھی آپکے نزدیک یہ ایک مہرہ ہی ہیں تو پھر اسکی خلاصی کرنا میرا کام نہیں

او اپنے گیلانی صاحب بھی پانج چھ سال شدومد سے ڈرون وغیرہ کی مخالفت کرتے رہے ہیں۔ یہ تو بھلا ہو جولین آسانج کا کہ وچلی گل دس گیا سی۔
 
شاہد شاہ
آپ اس انٹرویو کو چھوڑیں، خان صاحب کے گیارہ نکات کو لیکر لڑی بنائیں اور محفلین اور مخالفین کو یہ سمجھائیں کہ ان نکات کے مستقبل میں ریاست کو کیا کیا فوائد ہو سکتے ہیں۔ مزید براں ان 11 نکات کی تشریح کے لیے پچھلے پانچ سالہ اقتدار (کے پی کے) سے مثالیں بھی دیں تاکہ نکات کو سمجھنے میں آسانی رہے۔

مزید یہ کہ ان 11 نکات میں خارجہ پالیسی، لوڈ شیڈنگ، کراچی کے حالات اور دہشت گردی کی عفریت وغیرہ شامل نہیں ہیں (2013 انتخابات کے تین بڑے نکات ) ان پر بھی خان صاحب کی طرف سے ممکنہ پالیسی کے بارے میں بتائیے کیونکہ ن لیگی حکومت نے ان پر بھی کچھ نہیں کیا۔
 
شاہد شاہ

محفلین

یاز

محفلین
عمران خان نے اوّل دن سے فوج کے قبائلی علاقوں میں آپریشن کی مخالفت کی ہے۔ الیکشن ۲۰۱۳ میں دھاندلی کا الزام بھی فوج اور عدلیہ کی ملی بھگت پر لگاتے رہے ہیں۔ یہ کوئی نئی بات نہیں۔ پھر بھی آپکے نزدیک یہ ایک مہرہ ہی ہیں تو پھر اسکی خلاصی کرنا میرا کام نہیں
"امپائر کی انگلی" کا کیا؟
 
شاہد شاہ

محفلین
کیا آپ واقعی سمجھتے ہیں کہ ایمپائر سے مراد فوج تھی؟ اور مارشل لا کے بعد تحریک انصاف غیر جمہوری طریقہ سے اقتدار میں آسکتی تھی؟ پاکستان میں پڑھی لکھی اشرافیہ نون لیگی پروپگنڈہ کا شکار ہے۔ باقیوں کا کیا غم

اوہ ہاں۔ امپائر سے مراد علیم ڈار تھی۔
 
یہاں اور اضافی تو نہیں ڈال دیا؟ مجھے تو ابھی تک یہاں کوئی انصافین نہیں ٹکرا۔ سارے مخالفین ہی ملے ہیں
بقول تحریک سوشل میڈیا پر ہی تو خان صاحب کی حکومت ہے اور آپ کو کوئی ہم خیال نہیں ٹکر رہا۔ حیرت ہے

پنجابی والی 'منگ' سمجھتے ہیں ؟
 
شاہد شاہ

محفلین
یہاں اور اضافی تو نہیں ڈال دیا؟ مجھے تو ابھی تک یہاں کوئی انصافین نہیں ٹکرا۔ سارے مخالفین ہی ملے ہیں
ایسی بات نہیں ہے۔ انصافینز یہاں موجود ہیں اور سلیقے سے بات کرنے والے بھی ہیں۔ صبح عباس بھائی نے کافی اچھی ان پٹ دی ہے۔
 
Top