2013

عجلت میں کہی ایک نظم پیش خدمت ہے۔ وقت ہوتا تو اسے اصلاح سخن کے لیے پیش کرتا ، یا اس پر مزید غور و فکر کرتا، کیوں کہ شاعری کی اس صنف سے میری واقفیت نہ ہونے کے برابر ہے۔ اساتذہ کرام کی تنقید سر آنکھوں پر!

2013

گم ہوئے روشنی کے سب آثار
چھپ گیا مجھ سے میرا سایا بھی
کر گیا قتل مجھ کو دوست مرا
نام مشکل ہے اس کا لینا بھی

اس نے ٹھانی تھی چھوڑ جانے کی
میں نے رو رو اسے پکارا بھی
تھا اسے قافلے کا ساتھ عزیز
گر چہ مڑ مڑکے اس نے دیکھا بھی

جانے والوں کو روک پایا کون؟
جاتا ہے دو ہزار تیرا بھی
روک لیتا اگر یہ رک سکتا
اُس کو پایا بھی اِس میں کھویا بھی​
 
Top