2015-2016 میں تین چھوٹے ڈیم بنائیں گے ، کےپی کے حکومت

الف نظامی

لائبریرین
3 جون 2016
کے پی کے حکومت نے صوبے میں بجلی کی پیداوار کو پورا کرنے کیلئے 356 منی ہائیڈرو پراجیکٹس پر تیزی سے کام شروع کر دیا، ان 356منی ہائیڈرو منصوبوں سے صوبے کے 12 اضلاع کو بجلی کی پیداوارا میں خود مختاری میں مدد ملے گی۔
رپورٹ کے مطابق چترال‘ کوہستان‘ شانگلہ ‘ سوات‘ اپر دیر‘ لوئر دیر‘ بونیر‘ مالاکنڈ‘ ایبٹ آباد‘ بٹگرام‘ مانسہرہ اور طور غر میں منی ہائیڈرو پاور پراجیکٹ سے 34 ہزار 6 سو 93 کلوواٹ بجلی پیدا کی جائے گی جس سے ان تمام اضلاع میں بجلی کی تسلسل سے فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا‘ ان منی ہائیڈرو پاور پراجیکٹس پر 5 ہزار 360 ملین روپے کے اخراجات آ گئیں گے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ان منصوبوں کی تکمیل کے بعد کے پی کے متذکرہ بالااضلاع بجلی کی پیداوار میں خود کفیل ہو جائیں گے۔
متعلقہ:
سستی ترین بجلی ’’صرف 400 روپے میں پورا مہینہ وہ بھی ۔۔۔‘‘ خیبر پختونخواہ حکومت کاشاندار اقدام
 
آخری تدوین:

الف نظامی

لائبریرین
May 25, 2016
توانائی میں خودکفالت: پختونخوا حکومت کا مزید 3 مائیکرو ہائیڈرو پاور منصوبوں کا افتتاح
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے یونین کونسل شملائی میں 3مائیکروہائیڈو پاور منصوبوں کا افتتاح کردیا ان منصوبوں سے 400 کلوواٹ بجلی پیدا ہوگی جس سے ہزاروں آبادی پر مشتمل یونین کونسل شملائی اور گردونواح کے لوگ مستفید ہونگے ۔ اس موقع پر عمران خان نے بٹن دبا کر ہائیڈروپاور پراجیکٹ کا باقاعدہ افتتاح کیا ۔ صوبائی وزیر توانانی وبجلی عاطف خان بھی انکے ہمراہ تھے۔

اس موقع پر ٹی این این سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین نے کہا کہ یہاں کے عوام کو فی یونٹ 2 سے 4 روپے بجلی فراہم کی جائے گی جو کہ حکومت وقت سے بھی سستی اور بغیرلوڈشیڈنگ کی بجلی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کا خواب ہے روشن پاکستان اور اس خواب کو پورا کرنے کیلئے جگہ جگہ چھوٹے چھوٹے ہائیڈرو پاور منصوبوں پر کام جاری ہے۔
 
آخری تدوین:

الف نظامی

لائبریرین
28 جولائی 2016
کے پی کےصو بائی حکومت کی جانب سے صو بے میں 356پن بجلی گھروں کی تعمیر کے سلسلے میں شانگلہ میں شنگ میں پہلے20کے وی مائیکرو ہا ئیڈرو پاور سٹیشن کا افتتاح کر دیا گیا۔
منصو بے پر 30لاکھ 48ہزار روپے سے زائد کی لا گت آئی ہے اور اس سے 300سے زائد گھرا نے مستفید ہوں گے،افتتاحی تقریب کے دوران پیڈو کی جانب سے سا بق صو بائی وزیر شو کت علی یوسف زئی کو بریفینگ دی گئی ، ایس آر ایس پی شانگلہ کے انچارج پیر امیر اللہ کے مطابق شانگلہ میں 25مائیکرو ہائیڈروپاور سٹیشن بن رہے ہیں ، جس میں سے دو عنقریب مکمل ہو جا ئیں گے، جبکہ ما ئیکرو ہا ئیڈرو پاور سٹیشن کے 19منصو بے زیر تعمیر ہیں۔
 
Top