2016ء آسکر ایوارڈز (88ویں اکیڈمی ایوارڈز) - نامزدگیاں

محمد وارث

لائبریرین
2016ء کے آسکر ایوارڈز کی نامزدگیوں کا اعلان 14 جنوری 2016ء کو کیا گیا (نہ جانے عارف کریم صاحب نے ابھی تک تھریڈ کیوں نے نہیں شروع کیا تھا، سو میں کر رہا ہوں :) )۔ ان عالمی شہرت یافتہ ایوارڈز کی تقریب 28 فروری کو ہوگی جس میں جیتنے والوں کا اعلان کیا جائے گا۔

جو نامزدگیاں ہوئی ہیں، ان کی کچھ تفصیل درج ہے۔ مکمل تفصیل کے لیے ویکی پیڈیا کا لنک زیادہ بہتر ہے۔ :)

سرِ فہرست، ٹائٹینک کے جیک ڈاسن کے کردار سے عالمگیر شہرت حاصل کرنے والے لیونارڈو ڈی کپریو Leonardo DiCaprio اور ٹام ہارڈی کی The Revenant فلم ہے جس کو 12 ایورڈز کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔ ان بارہ ایوارڈز میں، بہترین فلم، بہترین ڈائریکٹر، بہترین اداکار (لیونارڈو) بہترین معاون اداکار (ٹام ہارڈی) اور بہترین سنیماٹو گرافی جیسے انتہائی اہم ایوارڈز شامل ہیں۔ واضح رہے کہ ٹام ہارڈی کی میڈ میکس فیوری روڈ، جس کا ذکر بعد میں آتا ہے، اس دوڑ میں دوسرے نمبر پر ہے۔

the_revenant__2015__movie_poster_by_nabilstevieg-d8jq7yv.jpg
 
محمد وارث

لائبریرین
ایکشن سے بھر پور میڈ میکس: فیوری روڈ Mad Max: Fury Road دس نامزدگیوں کے ساتھ اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے۔ ٹام ہارڈی نے اس فلم میں لیڈ رول ادا کیا ہے۔ اس فلم کی نامزدگیوں میں، بہترین فلم، بہترین ڈائریکٹر، بہترین سینماٹو گرافی جیسے اہم ایوارڈز شامل ہیں۔ 15 کروڑ ڈالر کی لاگت سے بننے والی فلم نے تقریبا 36 کروڑ ڈالر کا بزنس بھی کیا اور کامیاب رہی۔

MMFR_TeaserPoster.jpg
 
محمد وارث

لائبریرین
تیسرے نمبر پر اپنے فاتح صاحب کی پسندیدہ ترین دی مارشین The Martian ہے۔ کسی زمانے میں فلمیں بنائی جاتی تھیں کہ ایک بحری جہاز ڈوب گیا اور اس کا اکیلا بچنے والا مسافر یا ایک جوڑا کسی ویران جزیرے پر جا پڑا اور جہد للبقا میں مصروف ہو گیا۔ یہ فلم بھی ویسی ہی ہے فرق صرف یہ کہ ایک ویران جزیرے کی بجائے ہمارا ہیرو مریخ پر جا پڑا۔

اس فلم کے ایوارڈز میں، بہترین فلم، مرکزی کردار میں بہترین اداکار (Matt Damon)، بہترین Adapted Screenplay (یہ کہانی ایک ناول سے لی گئی ہے) اور دیگر شامل ہیں۔ اس فلم نے تقریبا ساٹھ کروڑ ڈالرز کا شاندار بزنس بھی کیا ہے۔

1599x2362xThe-Martian-Launch-One-Sheet.jpg.pagespeed.ic.xdCNIRfjnQ.jpg
 
محمد وارث

لائبریرین
59 سالہ عالمی شہرت یافتہ ٹام ہینکس کا کیریر شاندار کامیابیوں سے بھرا پڑا ہے۔ ٹام ہینکس نے جتنے متنوع کردار ادا کیے ہیں شاید ہی کسی اور نے کیے ہوں۔ رومانوی ہیرو سے لے کر، فلاڈلفیا میں ایڈز کا مریض، سیونگ پرائیوٹ راین میں فوجی، اپالو 13 میں خلانورد، فورسٹ گمپ کا ہیرو، ہلکے پھلکے مزاحیہ کرادر جیسے یو ہیو گاٹ میل اور اے لیگ آف دئیر اون میں عورتوں کی ٹیم کا کوچ، اور پھر ٹائے سٹوری میں آواز کا جاود، کس کس کا ذکر کیا جائے۔

دوسری طرف اس فلم کا ڈائریکٹر سٹیون سپیل برگ Steven Spielberg ہے، جس نے بے تحاشا کامیاب ترین فلمیں ڈائریکٹ کی ہیں۔ اس کی فلمیں اب تک 9 ارب ڈالر سے زیادہ کا بزنس کر چکی ہیں اور یوں وہ دنیا میں سب سے زیادہ باکس آفس بزنس کرنے والا ڈائریکٹر ہے۔

ان دونوں کی تازہ ترین فلم بریج آف سپائیز Bridge of Spies ہے جس کو 6 ایوارڈز کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔ لیکن سب سے اہم بات یہ ہے کہ اس فلم کے لیے نہ ٹام ہینکس نامزد ہوا ہے نہ سپیل برگ۔ لیکن پھر بھی بہترین فلم اور بہترین معاون کردار کے لیے یہ فلم نامزد ہوئی ہے۔

bridge_of_spies.jpg
 
محمد وارث

لائبریرین
اینمیٹڈ فلموں کا اگر ذکر کیا جائے تو ان میں ایک فلم ایسی ہے جو میری انتہائی ذاتی رائے میں صرف بہترین اینمیٹڈ فلم کے لیے ہی نہیں بلکہ بہترین فلم کے لیے بھی نامزد ہونی چاہیے تھی۔ جی ہاں یہ ان سائیڈ آؤٹ Inside Out کی بات ہو رہی ہے۔ اس فلم کی کہانی انتہائی جاندار ہے۔ انسانی کیفیات جیسے خوشی، اداسی، غصہ، ڈر کو جیتا جاگتا روپ دیا گیا ہے اور ایک بڑی ہوتی بچی اور اس کے والدین کی کیفیات کو خوبصورت طریقے سے فلم بند کیا گیا ہے۔

inside-out-poster.jpg
 
فہیم

لائبریرین
بیسٹ مووی کا ایوارڈ مارشین اور میڈ میکس فیوری روڈ کو تو بالکل چانسس نہیں ہیں ملنے کے
The Revenant شاید لے اڑے اس بار یہ ایوارڈ۔​
 
صائمہ شاہ

محفلین
59 سالہ عالمی شہرت یافتہ ٹام ہینکس کا کیریر شاندار کامیابیوں سے بھرا پڑا ہے۔ ٹام ہینکس نے جتنے متنوع کردار ادا کیے ہیں شاید ہی کسی اور نے کیے ہوں۔ رومانوی ہیرو سے لے کر، فلاڈلفیا میں ایڈز کا مریض، سیونگ پرائیوٹ راین میں فوجی، اپالو 13 میں خلانورد، فورسٹ گمپ کا ہیرو، ہلکے پھلکے مزاحیہ کرادر جیسے یو ہیو گاٹ میل اور اے لیگ آف دئیر اون میں عورتوں کی ٹیم کا کوچ، اور پھر ٹائے سٹوری میں آواز کا جاود، کس کس کا ذکر کیا جائے۔

دوسری طرف اس فلم کا ڈائریکٹر سٹیون سپیل برگ Steven Spielberg ہے، جس نے بے تحاشا کامیاب ترین فلمیں ڈائریکٹ کی ہیں۔ اس کی فلمیں اب تک 9 ارب ڈالر سے زیادہ کا بزنس کر چکی ہیں اور یوں وہ دنیا میں سب سے زیادہ باکس آفس بزنس کرنے والا ڈائریکٹر ہے۔

ان دونوں کی تازہ ترین فلم بریج آف سپائیز Bridge of Spies ہے جس کو 6 ایوارڈز کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔ لیکن سب سے اہم بات یہ ہے کہ اس فلم کے لیے نہ ٹام ہینکس نامزد ہوا ہے نہ سپیل برگ۔ لیکن پھر بھی بہترین فلم اور بہترین معاون کردار کے لیے یہ فلم نامزد ہوئی ہے۔

bridge_of_spies.jpg
کل رات ہی یہ فلم دیکھی سیاست اور انسانیت کا فائن توازن اور جنگ دونوں ہی دیکھنے کو ملیں ۔
 
محمدظہیر

محفلین
اینمیٹڈ فلموں کا اگر ذکر کیا جائے تو ان میں ایک فلم ایسی ہے جو میری انتہائی ذاتی رائے میں صرف بہترین اینمیٹڈ فلم کے لیے ہی نہیں بلکہ بہترین فلم کے لیے بھی نامزد ہونی چاہیے تھی۔ جی ہاں یہ ان سائیڈ آؤٹ Inside Out کی بات ہو رہی ہے۔ اس فلم کی کہانی انتہائی جاندار ہے۔ انسانی کیفیات جیسے خوشی، اداسی، غصہ، ڈر کو جیتا جاگتا روپ دیا گیا ہے اور ایک بڑی ہوتی بچی اور اس کے والدین کی کیفیات کو خوبصورت طریقے سے فلم بند کیا گیا ہے۔

inside-out-poster.jpg
یہ میری بھی فیورٹ فلم ہے اینیمیشن میں
 
زیک

مسافر
ایکشن سے بھر پور میڈ میکس: فیوری روڈ Mad Max: Fury Road دس نامزدگیوں کے ساتھ اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے۔ ٹام ہارڈی نے اس فلم میں لیڈ رول ادا کیا ہے۔ اس فلم کی نامزدگیوں میں، بہترین فلم، بہترین ڈائریکٹر، بہترین سینماٹو گرافی جیسے اہم ایوارڈز شامل ہیں۔ 15 کروڑ ڈالر کی لاگت سے بننے والی فلم نے تقریبا 36 کروڑ ڈالر کا بزنس بھی کیا اور کامیاب رہی۔

MMFR_TeaserPoster.jpg
بہت زبردست فلم ہے
 
سید ذیشان

محفلین
گستاخی معاف، شاید ایک وجہ یہ بھی ہو کہ اس طرح کا کوئی تھریڈ ابھی اردو میڈیا میں شاید نہیں آیا :)

اردو میڈیا پر زور غالباً فانٹ کو ٹیسٹ کرنے کے لئے ہے۔ ساتھ میں محفل پر نئی پوسٹوں سے میٹھا میٹھا کرما بھی مل جاتا ہے۔ کیوں arifkarim بھائی درست اندازہ لگایا میں نے؟ ;)
 
محمد وارث

لائبریرین
پانچ نامزدگیوں کے ساتھ، امریکہ کی مقبول ترین فلم سیریز سٹار وارز کی ساتویں فلم "دی فورس آویکنز" Star Wars: The Force Awakens ہے۔ ان پانچوں نامزدگیوں میں اہم ترین تو شاید کوئی بھی نہیں ہے بلکہ زیادہ تر نامزدگیاں تکنیکی ہیں، جیسے ساؤنڈ ایڈٹنگ، ساؤند مکسنگ، فلم ایڈنگ، وژیول ایفیکٹس وغیرہ۔ لیکن اس فلم کی سب سے اہم بات (اور یہ بات کسی بھی حوالے سے کم اہم نہیں) اس کا باکس آفس بزنس ہے۔

ایک ارب ستاسی کروڑ ڈالرز (جی ہاں ڈالرز، پاکستانی احباب اس کو 105 سے ضرب دے کر خود ہی روپے بنا لیں) کا بزنس کر کے یہ فلم اس وقت دنیا میں سب سے زیادہ بزنس کرنے والی تیسری فلم بن گئی ہے اور دوسرے نمبر پر آنے کے اس کے بھر پور موقعے موجود ہیں کہ فلم کی نمائش ابھی دنیا بھر میں جاری ہے، جبکہ امریکہ میں یہ پہلے ہی سب سے زیادہ بزنس کرنے والی فلم بن چکی ہے۔ہیریسن فورڈ امریکہ کے مقبول ترین اداکار ہیں اور ان کی فلموں میں ایک اور شاندار اور یادگار فلم کا اضافہ ہو گیا ہے۔

star-wars-force-awakens-official-poster.jpg
 
فاتح

لائبریرین
ایکشن سے بھر پور میڈ میکس: فیوری روڈ Mad Max: Fury Road دس نامزدگیوں کے ساتھ اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے۔ ٹام ہارڈی نے اس فلم میں لیڈ رول ادا کیا ہے۔ اس فلم کی نامزدگیوں میں، بہترین فلم، بہترین ڈائریکٹر، بہترین سینماٹو گرافی جیسے اہم ایوارڈز شامل ہیں۔ 15 کروڑ ڈالر کی لاگت سے بننے والی فلم نے تقریبا 36 کروڑ ڈالر کا بزنس بھی کیا اور کامیاب رہی۔

MMFR_TeaserPoster.jpg
آپ کی اس لڑی کو دیکھ کر یاد آیا کہ ابھی تک Mad Max Fury Road نہیں دیکھی سو آج یہ دیکھتا ہوں۔ :)
 
باباجی

محفلین
M ad Max Fury Road بلا شبہ ایک بہترین فلم ہے اور کل رات میں نے ٹی وی پہ دیکھا کہ Leonardo de caprio نے Best Male Critics Award اپنے نام کرلیا
اور
M ad Max Fury Road سب سے زیادہ نامزدگیوں کے ساتھ پہلے نمبر پہ ہے
 
محمد وارث

لائبریرین
اردو میڈیا پر زور غالباً فانٹ کو ٹیسٹ کرنے کے لئے ہے۔ ساتھ میں محفل پر نئی پوسٹوں سے میٹھا میٹھا کرما بھی مل جاتا ہے۔ کیوں arifkarim بھائی درست اندازہ لگایا میں نے؟ ;)
اردو میڈیا پر زور کاپی پیسٹ کے حوالے سے تھا، چند مختصر خبروں سے تو شاید کسی کی داڑھ بھی گیلی نہیں ہوتی :)
 
محمد وارث

لائبریرین
اس سال کئی سوانحی فلمیں بھی بنیں اور نامزد بھی ہوئیں جیسے The Revenant بھی کسی حد تک سوانحی ہے، اس کے علاوہ سپاٹ لائٹ Spotlight بھی سوانحی فلم ہے اور چھ ایوارڈز کے لیے نامزد ہوئی ہے۔ اسی طرح ایک فلم ایپل کے بانی آنجہانی سٹیو جابز پر اسی نام Steve Jobs سے بننے والی فلم ہے۔

یہ فلم باکس آفس پر تو خاص کارکردگی نہیں دکھا سکی لیکن اس کو دو اہم ترین ایوارڈز کے لیے نامزد کیا گیا ہے یعنی بہتر ین مرکزی اداکار کے لیے Michael Fassbender اور بہترین معاون اداکارہ کے لیے ٹائیٹنک کی ہیروئن سے شہرت حاصل کرنے والی Kate Winslet ان دونوں کی پرفارمنس کو ناقدین بہت سرا رہے ہیں۔Kate Winslet اس سے پہلے بھی آسکر ایوارڈز حاصل کر چکی ہے۔

steve-jobs-movie-poster-800px-800x1259.jpg

۔
KATE-WINSLET.jpg
 
Top