2016ء آسکر ایوارڈز (88ویں اکیڈمی ایوارڈز) - نامزدگیاں

فہیم

لائبریرین
The Revenant اچھی لگ رہی ہے۔ ڈی کیپریو کو اس بار بھی اوسکر نہ ملا تو بیچارہ خود کشی نہ کرلے :p


ڈی کیپریو ہی کیا کئی ہیں جو غریب آسکر نہ جیت سکے

ویسے ڈی کیپریو نے کئی آسکر ونرز ایکٹرز کے ساتھ کام کیا
جن میں ٹام ہینکس، ڈینئل ڈے لوئس، جیک نکلسن اور بین کنگزلے شامل ہیں۔

اب یہ اس کی قست خراب کے اس کی موویز کو تو آسکر مل جاتا ہے اس کو نہیں مل پاتا
 

شہزاد وحید

محفلین
اینمیٹڈ فلموں کا اگر ذکر کیا جائے تو ان میں ایک فلم ایسی ہے جو میری انتہائی ذاتی رائے میں صرف بہترین اینمیٹڈ فلم کے لیے ہی نہیں بلکہ بہترین فلم کے لیے بھی نامزد ہونی چاہیے تھی۔ جی ہاں یہ ان سائیڈ آؤٹ Inside Out کی بات ہو رہی ہے۔ اس فلم کی کہانی انتہائی جاندار ہے۔ انسانی کیفیات جیسے خوشی، اداسی، غصہ، ڈر کو جیتا جاگتا روپ دیا گیا ہے اور ایک بڑی ہوتی بچی اور اس کے والدین کی کیفیات کو خوبصورت طریقے سے فلم بند کیا گیا ہے۔

inside-out-poster.jpg
مجھے پتہ نہین کیوں نہیں پسند آئی یہ فلم۔ حالانکہ اینی میٹڈ موویز کا میں شیدائی ہوں۔
 

شہزاد وحید

محفلین
لیونارڈو، ٹام ہارڈی، ٹام ہینکس اور میٹ ڈیمن۔ سب ہی شاندار نام ہیں ان سب کے شاندار کام ہیں۔ ساتھ میں ہیوج جیک مین اور کرسچن بیل کے نام بھی شامل کر لیں تو مزہ آجائے۔ چلیں ٹام کروز اور کیپٹن جیک سیپیرو کو بھی ہلکا پھلکا ملا لیں۔ :D
 

arifkarim

معطل
گستاخی معاف، شاید ایک وجہ یہ بھی ہو کہ اس طرح کا کوئی تھریڈ ابھی اردو میڈیا میں شاید نہیں آیا :)
اردو میڈیا پر کافی خبریں گردش کر رہی ہیں اسبارہ میں۔ دوبارہ سرچ کریں :)

اردو میڈیا پر زور غالباً فانٹ کو ٹیسٹ کرنے کے لئے ہے۔ ساتھ میں محفل پر نئی پوسٹوں سے میٹھا میٹھا کرما بھی مل جاتا ہے۔ کیوں arifkarim بھائی درست اندازہ لگایا میں نے؟ ;)
ایک تیر سے دو شکار! ;)
 

محمد وارث

لائبریرین
اردو میڈیا پر کافی خبریں گردش کر رہی ہیں اسبارہ میں۔ دوبارہ سرچ کریں :)

حضور اتنی تفصیل مجھے کہیں نہیں ملی، خاکسار نے آپ کی ضیافتِ طبع کے لیے جو کچھ الٹی سیدھی تھوڑی سی محنت کی ہے، اس پر بھی تو نظر رکھیں، چاہے ایک ہی سہی :)
 
Top