25 پوسسٹ کی پابندی ؟

امکانات

محفلین
پلی بار سیاست کا سیکشن ملا نہیں اور اب جب ملا توہے تو25 پوسٹ کی پابندی لگا دی گئی ہےآسمان سے گرا کھجور میں اٹکا والی بات ہو گئی پلے پوسٹ بھی ہٹا دی گے ہے
 

امکانات

محفلین
پاکستان میں احتجاج کی ساری قسمیں جنکی دستیاب معلوما ت کے مطابق تعداد 1 ہزار ہے ان تمام اقسام کو سیا سی رہنما جے سالک نے آزما لیا ہے اب میں کس طرح احتجاج کروں یہ سوچ کر پریشان ہوں کہ اس کے احتجاج پر کسی نے کان نہیں‌دھرے میں کس لیے نئ قسم ایجاد کروں
 

امکانات

محفلین
کوئی صاحب مناظرہ کر نا چاہیں خادم حاضر ہے مناظرے کے اس چلینج کو دھمکی نہ سمجا جا ئے اس لیے کہ ہمیں اپنی پوسٹیں پوری کر نی ہیں
 

امکانات

محفلین
آپ نے مناظر ے والی کوئی بات ہی نہیں کی ۔لگتا ہے آپ میری دھمکی سے ڈر گئے ہیں گھبرائیے نہیں میں خود بھی لڑاکو نہیں ،مناظرے کا چلینج میں آپ کو نہیں دیا یہ تو انتظامیہ کے لیے ہے حوصلہ افزائی کا شکریہ
 

شمشاد

لائبریرین
آپ ادھر تعارف کے زمرے میں آ کر اپنا تعارف تو دیں۔ پھر دیکھیں آپ کے 25 مراسلے کتنی جلدی پورے ہوتے ہیں۔ اس دوران آپ اردو محفل میں تھوڑا گھوم پھر لیں تا کہ آپ کو اس کے مزاج کا کچھ کچھ اندازہ بھی ہو جائے۔
 

الف عین

لائبریرین
زبیر احمد ظہیر۔۔ شاید یہی نام ہے آپ کا۔۔ آپ شکایات والے زمرے میں دیکھ لیتے کہ آئے دن یہی شکایت پوسٹ ہوتی رہتی ہے اور شافی جوابات آپ کو وہاں پہ مل جاتے۔ چار پوسٹس تو یہاں ہی ہیں آپ کی 5 میں سے۔ شمشاد کی با مانیں۔۔ لیکن میری یہ بات سمجھ میں نہیں آتی کہ جہاں پابندی ہے، لوگ وہاں ہی کیوں پوسٹ کرنا چاہتے ہیں؟ سیاست کا زمرہ آپ کی پوسٹ کے بغیر بھی ہرا بھرا رہے گا۔ کیا آپ کی پوسٹ سے بھائی مشرف استعفیٰ واپس لے لیں گے؟
 

امکانات

محفلین
الف عین صاحب آپ نے چلینج قبول کر لیا ہے اب کوئی گلہ نہ کیجیےگا صدرمشرف سے بڑی مشکل سے جان چھوٹی ہے آپ کیوں‌اس مصیبت کو ہمارے سر ڈالنا چاہتے ہیں مشرف کا استعفی میڈیا کے دباوپر ہی عمل میں آیا ہے
 

شمشاد

لائبریرین
میڈیا نے اور بھی بہت سارے دباؤ ڈالے ہوئے ہیں، ان پر تو کوئی اثر نہیں ہو رہا۔
 

امکانات

محفلین
ششماد بھائی یہ کام حامد میر کا ہے میں میڈیا کا فر د ضرور ہوں آپ یہ سارا ٹیھکہ مئجے نہ دیں اگر ہر کام یوں حل ہونا شروع ہوجاے توپھر یہ پاکستا ن نا ہوتا فرشتوں کا ملک ہوتا احتجاج اور دباو کے بغیر کچھ نہیں ہوتا ماں بچے کو رونے کے بغیر دودہ نہیں پلاتی دور جانے کی ضررت نہیں مفت کی کوئی قدر نہیں ہوتی اگر آپ نے پابندی نہ لگائی ہوتی میرے پاس ٹائم کہاں تھا
 

امکانات

محفلین
آپ نے میڈیا کے دباو کے غیر موئثر ہونے کا گلہ کیا تھا اس پر میں نے ساری تقریر جھاڑی اور آپ کے اوپر سے گزر گئی
 

شمشاد

لائبریرین
بہت شکریہ جناب کہ آپ نے جواب سے نوازہ۔ کوشش کروں گا آئندہ اوپر سے گزرتے ہوئے جال ڈال کر پکڑ لوں۔
 
السلام علیکم جناب میں بھی آپ کا ہی بھائی بندہ ہوں، فقیر کو 10 مراسلے چاہیئں اپنے مطلوبہ فارم کو پڑھنے ک لئے، میری بھی راہنمائی کریں، کہ یہ مرحلہ بھی خوش اصلوبی سے طے ہو جائے۔ کیونکہ خطرہ یہ ہے کہ، مرحلہ طے کرتے کرتے کہیں مراسلے کی تعداد نہ بڑھ جائے۔ آج کل مہنگائی کہاں کسی شئے کو ساکن رہنے دیتی ہے۔
 

امکانات

محفلین
السلام علیکم جناب میں بھی آپ کا ہی بھائی بندہ ہوں، فقیر کو 10 مراسلے چاہیئں اپنے مطلوبہ فارم کو پڑھنے ک لئے، میری بھی راہنمائی کریں، کہ یہ مرحلہ بھی خوش اصلوبی سے طے ہو جائے۔ کیونکہ خطرہ یہ ہے کہ، مرحلہ طے کرتے کرتے کہیں مراسلے کی تعداد نہ بڑھ جائے۔ آج کل مہنگائی کہاں کسی شئے کو ساکن رہنے دیتی ہے۔

تعارف کے سیکشن میں جائیں اور اپنا تعارف شروع کر دیں تعارف کروائیےگا تعریف نہیں
 

شمشاد

لائبریرین
اسد بھائی یہ کوئی ایسی بڑی مجبوری تو نہیں ہے۔ ذرا مختلف زمروں کو تھوڑا تھوڑا وقت دیں تا کہ آپ کو اردو محفل کے مزاج کا علم ہو سکے۔
 

الف عین

لائبریرین
بہت بہت معذرت کہ جو نہیں لکھنا چاہیے تھا وہ لکھ گیا۔۔۔
مقصد صرف یہ تھا کہ کیا سیاست کے بغیر کوئی کچھ یہاں پوسٹ نہیں کر سکتا تھا، اور مثال کے لئے مشرف کی بات کہی تھی تو یہاں ہی سیاست شروع ہو گئی، اور عزیزم زبیر نے موقع کا فائدہ اٹھا لیا کہ جو سیاست میں پوسٹ نہ کر پا رہے تھے وہ باتیں یہاں کہنی شروع کر دیں شاید۔
۔ خیر اب تو میں یہاں نہیں آنے والا۔
 
Top