26 دسمبر اور پروین شاکر کی برسی۔۔۔

الم

محفلین
آج بروز 26 دسمبر کو اردو کی مایہ ناز شاعرہ اور غم کی شاعری کی شہزادی پروین شاکر کی برسی ہے اللہ پاک انکو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام دے آمین۔

انہیں کی غزل کے چند اشعار زہن میں آ رہے۔۔
مشکل ہے شہر میں نکلے کوئی گھر سے
دستار پہ بات آگئی ہے ہوتی ہوئی سر سے
برسا بھی تو کس دشت کے بے فیض بدن پر
اک عمر میرے کھیت تھے جس ابر کو ترسے
اس بار جو ایندھن کے لئیے کٹ کے گرا ہے
چڑیوں کو بڑا پیار تھا اس بوڑھے شجر سے
 

محمداحمد

لائبریرین
تم نے تو تھک کے دشت میں خیمے لگا لئے
تنہا کٹے کسی کا سفر تم کو اس سے کیا

لوگ پروین شاکر کو نظم کے حوالے سے زیادہ جانتے ہیں لیکن میں اُن کی غزلوں پر فریفتہ ہوں۔ :)

اللہ اُن کی آخرت اچھی کرے۔ (آمین)
 

پپو

محفلین
ٹوٹی ہے میری نیند مگر تم کو اس سے کیا !
بجتے رہیں ہواؤں سے در ، تم کو اس سے کیا !


تم موج موج مثلٍ صبا گُھومتے رہو
کٹ جائیں میری سوچ کے پرتُم کو اس سے کیا

اوروں کا ہاتھ تھامو انھیں راستہ دکھاؤ
میں بُھول جاؤں اپنا ہی گھر تم کو اس سے کیا

ابرِ گریز پا کو برسنے سے کیا غرض
سیپی میں بن نہ پائے گُہرتم کو اس سے کیا !

لے جائیں مجھ کو مالِ غنیمت کے ساتھ عدو
تم نے توڈال دی ہے سپر تم کو اس سے کیا !

تم نے تو تھک کے دشت میں خیمے لگالیے
تنہا کٹے کسی کا سفر تم کو اس سے کیا،،

نسوانی جذبوں کی اتھاہ گہرائیوں میں جانے والی شاعرہ تھیں اللہ تعالیٰ مغفرت فرمائے آمین
 

ناعمہ عزیز

لائبریرین
میں سچ کہوں گی پھر بھی ہار جاؤں گی ۔
وہ جھوٹ بولے گا اور لاجواب کر د ے گا ۔
( پروین شاکر )

اللہ تعالیٰ پروین شاکر کے درجات کو بلند کرے۔ آمین
 

مغزل

محفلین
جزا ک اللہ پیارے صاحب
مجھے بھی شعر اس حوالے سے چسپاں کرنا مقصود ہے ۔۔
وگرنہ تو پروین کا ایک ایک شعر نگینہ ہے۔۔
حق مغفرت فرمائے آمین ۔

بستی میں جتنے آب گزیدہ تھے سب کے سب
دریا کے رخ بدلتے ہی تیراک ہوگئے ۔۔۔۔
سورج دماغ لوگ بھی ابلاغِ فکر میں ۔۔۔۔۔
زلفِ شبِ سیاہ کے پیچاک ہوگئے ۔۔۔۔۔۔
پروین شاکر
 

الم

محفلین
جزا ک اللہ پیارے صاحب
مجھے بھی شعر اس حوالے سے چسپاں کرنا مقصود ہے ۔۔
وگرنہ تو پروین کا ایک ایک شعر نگینہ ہے۔۔
حق مغفرت فرمائے آمین ۔

بستی میں جتنے آب گزیدہ تھے سب کے سب
دریا کے رخ بدلتے ہی تیراک ہوگئے ۔۔۔ ۔
سورج دماغ لوگ بھی ابلاغِ فکر میں ۔۔۔ ۔۔
زلفِ شبِ سیاہ کے پیچاک ہوگئے ۔۔۔ ۔۔۔
پروین شاکر

مغل بھائی بہت خوب بات کہی اور سولہ آنے درست ایک ایک شعر نگینہ اور ہمارے معاشرے کی عورتوں کی ذات و احساسات کی بہت ہی پیاری تصویر کشی کرتا۔۔۔
 

مغزل

محفلین
مغل بھائی بہت خوب بات کہی اور سولہ آنے درست ایک ایک شعر نگینہ اور ہمارے معاشرے کی عورتوں کی ذات و احساسات کی بہت ہی پیاری تصویر کشی کرتا۔۔۔
جزاک اللہ فہیم محمود بھائی ، آپ کی محبت ہے قبلہ۔بے شک درست کہا آپ نے ۔
 
Top